بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو استثنیٰ حاصل نہیں: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔
کے پی کے گورنر اور پی پی پی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن احتجاج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ اگر بچے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے ان ٹچ ایبل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف جیسا کرے گی ویسا بھرے گی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس پاکستانی شہریت نہیں تو برطانوی ہائی کمیشن کو دیکھنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو استثنیٰ حاصل نہیں، اگر پاکستانی شہریوں پر برطانیہ میں برطانوی قانون لاگو ہوگا تو برطانیہ کے شہریوں پر بھی پاکستان میں پاکستانی قانون لاگو ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتار ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔