ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ڈینگی، چکن گونیا، زکا اور زرد بخار جیسی بیماریوں کے مصدقہ و مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے طبی کارکنوں کے لیے نئی رہنمائی جاری کی ہے جس سے انہیں بیماری کا پھیلاؤ روکنے اور مریضوں کو موت سے بچانے کے لیے بہترین نگہداشت مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ چاروں بیماریاں ایڈیس مچھروں سے پھیلتی ہیں۔
کبھی انہیں گرم اور نیم گرم خطوں کے امراض ہی سمجھا جاتا تھا۔ لیکن موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی، سفر اور شہروں کی جانب نقل مکانی کے نتیجے میں اب یہ نئے علاقوں میں بھی پھیلنے لگی ہیں اور صحت عامہ کے لیے بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہیں جن سے 5.6 ارب لوگوں کو خطرہ ہے۔ Tweet URL
ادارے کی جاری کردہ ان ہدایات میں ایسی سفارشات بھی شامل ہیں جن کے ذریعے طبی عملے کو سنگین اور غیرسنگین درجے کے امراض میں مبتلا ایسے مریضوں کی بہتر نگہداشت میں مدد ملے گی جنہیں ہسپتالوں میں علاج معالجے کی ضرورت پڑتی ہے۔
(جاری ہے)
یہ رہنمائی طبی نظام میں ہر سطح پر لاگو کی جا سکتی ہے جس میں مقامی طور پر مریضوں کی نگہداشت، بنیادی طبی نگہداشت اور ہسپتالوں کے ہنگامی شعبہ جات اور وارڈ بھی شامل ہیں۔ڈینگی، چکن گونیا، زکا اور زرد بخار کی تشخیص کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ ان کی علامات ملی جلی ہوتی ہیں اور ان پر دیگر بیماریوں کا گمان بھی ہوتا ہے۔ بعض علاقوں میں یہ بیماریاں پھیلانے والے وائرس بیک وقت فعال ہوتے ہیں جس کے باعث ایسی جگہوں پر ان کی درست تشخیص اور بھی مشکل ہو جاتی ہے جہاں طبی معائنے کی جدید سہولیات محدود ہوں۔
'ڈبلیو ایچ او' نے کہا ہے کہ ان امراض کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور یہ نئے خطوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ان حالات میں جدید ترین طریقوں اور حقائق کی بنیاد پر رہنمائی کے تحت ان بیماریوں کو پہچاننا اور ان کا علاج کرنا ضروری ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب 'ڈبلیو ایچ او' نے ان چاروں بیماریوں کے حوالے سے مشترکہ عالمگیر رہنمائی جاری کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔