ایک ووٹ بھی زیادہ ہوا تو صوبائی حکومت کیخلاف تحریکِِ عدم اعتماد لے آئینگے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ صرف محبت نہیں طنز بھی ہو سکتی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختون خوا نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں مسکراہٹ سے متعلقہ سوال کا جواب دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور گزشتہ روز کی تقریب میں ہمارے مہمان تھے، سیاست اپنی جگہ ہے، ایک مسکراہٹ سے جھگڑے ختم نہیں ہوتے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسکراہٹ اپنی جگہ، ایک ووٹ بھی زیادہ ہوا تو صوبائی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے سے متعلق کچھ نہیں سوچا، لیکن اپوزیشن کے پاس اراکین کی مطلوبہ تعداد ہوئی تو ہم عدم اعتماد لائیں گے۔
گورنر خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ باقی صوبوں میں پی ٹی آئی کے پاس اراکین کی مطلوبہ تعداد ہوتی تو عدم اعتماد لانا اُن کا بھی حق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت: مختلف محکموں کے لئے 27 پارلیمانی سیکریٹریز مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔صوبائی حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریز کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوات سے منتخب پانچ ممبران صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیا گیا۔
اسی طرح، لوئر دیر کے تین اور اپر دیر کے ایک ایم پی اے کو پارلیمانی سیکریٹریز بنا دیا گیا جب کہ باجوڑ، بونیر،کوہستان اپر اورکولن پالس کے ممبران کو بھی نوازا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نوشہرہ، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر کے ایم پی ایز کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔