عمران خان کے بیٹے گرفتار ہونگے تو سیاسی طورپرابھریں گے: رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر ابھر سکتے ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کا پورا حق حاصل ہے، اور اگر انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تو یہ ان کے سیاسی مستقبل کے لیے نیا دروازہ کھول سکتا ہے۔
اسی پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے وضاحت کی کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان صرف اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں، اور ان کا جیل جانے کا کوئی ارادہ نہیں، نہ ہی وہ کسی جلوس کی شکل میں جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا تھا کہ ان کے بچوں کو عمران خان سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی، اور اب حکومت کا کہنا ہے کہ اگر وہ پاکستان آئے تو انہیں جیل میں ڈال دیا جا
ئے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فضل الرحمان سے امیر مقام اور رانا ثناء اللہ کی ملاقات، پختونخوا میں پارٹی پوزیشن پر مشاورت
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطا الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔