اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگر قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔

کے پی کے گورنر اور پی پی پی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج ناکام رہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پُرامن احتجاج کرتے ہیں تو ٹھیک ہے۔ اگر بچے قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے ان ٹچ ایبل نہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو نشانہ بنایا۔ تحریک انصاف جیسا کرے گی ویسا بھرے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس پاکستانی شہریت نہیں تو برطانوی ہائی کمیشن کو دیکھنا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو استثنیٰ حاصل نہیں، اگر پاکستانی شہریوں پر برطانیہ میں برطانوی قانون لاگو ہوگا تو برطانیہ کے شہریوں پر بھی پاکستان میں پاکستانی قانون لاگو ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتار ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بانی پی ٹی آئی کے بچے فیصل کریم کنڈی

پڑھیں:

گورنر خیبرپختونخوا کا کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر کی جاں بحق افراد کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے، فیصل کریم
  • کے پی اسمبلی میں جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں عدم اعتماد کی تیاری، 30 ایم پی ایز آزاد ہو چکے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
  • خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کا ایک بھی حکومتی ارکان سے زیادہ ہوا تو تحریکِ عدم اعتماد لانا اس کا حق‘ فیصل کریم کنڈی
  • گورنر خیبرپختونخوا کا کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
  • بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو استثنیٰ حاصل نہیں: فیصل کریم کنڈی
  • عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہیں تو کوئی اعتراض نہیں، عرفان صدیقی
  • ایک ووٹ بھی زیادہ ہوا تو صوبائی حکومت کیخلاف تحریکِِ عدم اعتماد لے آئینگے: فیصل کریم کنڈی