یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے یونان میں شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کی پناہ کے لیے درخواستوں کی وصولی معطل کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ پناہ کے حصول کی کوشش ایک بنیادی حق ہے جو بین الاقوامی، یورپی اور یونان کے ملکی قانون میں بھی مندرج ہے اور اس کا اطلاق ہر جگہ سے ملک میں آنے والے لوگوں پر ہوتا ہے۔
Tweet URLاگرچہ دنیا بھر میں بہت سے ممالک کو بڑی تعداد میں مہاجرین کے مسئلے کا سامنا ہے لیکن انہیں پناہ کے خواہاں لوگوں کی اس کے حصول کے طریقہ کار تک رسائی کو یقینی بنانا چاہیے۔
(جاری ہے)
لوگوں کو ایسی جگہوں پر واپس بھیجنا خلاف قانون ہے جہاں ان کی زندگی یا آزادی کو خطرات لاحق ہوں۔یاد رہے کہ یونان کی پارلیمنٹ میں ایک قانونی ترمیم رائے شماری کے لیے پیش کی گئی ہے جس کے مطابق شمالی افریقہ سے آنے والے پناہ کے خواہش مند لوگوں کی درخواستیں تین ماہ تک وصول نہیں کی جائیں گی۔ ایسے لوگوں کو رجسٹرڈ کیے بغیر واپس بھیج دیا جائے گا۔
بین الاقوامی قانون کی پابندی کا مطالبہ'یو این ایچ سی آر' کا کہنا ہے کہ اسے یونان کے جزیرے کریٹ اور گاؤڈوس میں افریقہ سے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد سے پیدا ہونے والے مسائل کا احساس ہے۔ سرحدوں کی حفاظت کرنا اور غیرقانونی مہاجرت پر قابو پانا تمام ممالک کا حق ہے۔ تاہم یونان کو یہ کام بین الاقوامی اور یورپی قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنا چاہیے۔
ادارے نے کہا ہے کہ یونان جنگ اور مظالم سے تنگ آ کر نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو طویل عرصہ سے پناہ مہیا کرتا آیا ہے اور اس روایت کو برقرار رہنا چاہیے۔ رکن ممالک بین الاقوامی قانون کے اس اہم اصول کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ اس قانون کے تحت انہی لوگوں کو واپس بھیجا جا سکتا ہے جن کی پناہ کے لیے درخواستیں جائزے کے بعد مسترد کر دی گئی ہوں۔
انسانی دوست اقدامات کی ضرورت'یو این ایچ سی آر' نے واضح کیا ہے کہ خطرناک راستوں پر سفر کرتے ہوئے لیبیا سے یونان آنے والے بہت سے لوگ تارکین وطن ہیں لیکن ان میں بڑی تعداد پناہ کے خواہاں ایسے لوگوں کی بھی ہے جو جنگوں، تشدد اور مظالم سے جان بچا کر نقل مکانی کر رہے ہیں جن میں سوڈان سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔ اگر پناہ کا خواہش مند کوئی فرد غیرقانونی طور پر کسی ملک میں داخل ہو کر بلاتاخیر خود کو حکام کے سامنے پیش کر دے تو اسے سزا نہیں دینی چاہیے۔
ادارہ طویل عرصہ سے یونان کی ہیلینک کوسٹ گارڈ اور مقامی حکام کو تارکین وطن اور پناہ کے خواہاں لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پیدا ہونے والے دباؤ سے نمٹںے میں مدد مہیا کرتا آیا ہے اور حالیہ مسائل کا پائیدار اور انسان دوست حل نکالنے کے لیے تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔
اس میں پناہ کے طریقہ کار کو شفاف طریقے اور تیزرفتار سے باترتیب بنانا بھی شامل ہے تاکہ ایسے لوگوں کی موثر نشاندہی ہو سکے جو پناہ گزین ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یونان اور یورپی یونین کی خارجی سرحدوں پر دیگر ممالک کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اکیلا چھوڑ دینا مناسب نہیں ہو گا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یو این ایچ سی آر بین الاقوامی آنے والے لوگوں کی لوگوں کو پناہ کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اب اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
صائم ایوب، جو میچ میں 6 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نے اپنے کیریئر کا 10واں ٹی20 انٹرنیشنل صفر درج کرایا۔ وہ عمر اکمل کے برابر آ گئے ہیں جنہوں نے 84 میچوں میں اتنی ہی بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم 8 آؤٹ کے ساتھ ان کے قریب ہیں۔
ٹی20 میں پاکستان کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز: صائم ایوب – 10 عمر اکمل – 10 شاہد آفریدی – 8 بابر اعظم – 8 کامران اکمل – 7 محمد نواز – 7 محمد حفیظ – 7دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز کوئنٹن ڈی کاک بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر دوسری ہی گیند پر بولڈ ہو کر اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ (8) صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی: کوئنٹن ڈی کاک – 8 اینڈائل فہلوکویو – 7 ٹیمبا باووما – 6 جے پی ڈومنی – 6 ریضا ہینڈرکس – 6 تبریز شمسی – 5 ریلی روسو – 5 اے بی ڈی ویلیئرز – 5میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 68 رنز ناٹ آؤٹ (47 گیندوں، 9 چوکے) بنائے، جبکہ آغا سلمان نے 33 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان جنوبی افریقہ صائم ایوب کرکٹ