معروف پاکستانی اداکار اور ہدایت کار دانش نواز کی شاہ رخ خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دانش نواز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں دانش کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان موجود ہیں۔

اس تصویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر دانش نواز کی کنگ خان سے ملاقات کہاں ہوئی تاہم اس تصویر کی حقیقت کچھ ہوں ہے کہ اس میں دانش خود تو حقیقی طور پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ شاہ رخ خان کی تصویر اے آئی سے تخلیق کردہ ہے جو بلکل اصلی لگ رہی ہے۔

یعنی دانش کی اس انسٹا اسٹوری میں شاہ رُخ خان کا اے آئی سے بنایا گیا ورچوئل اوتار دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دانش نواز سیاہ چشمہ پہنے ہوئے ہیں اور شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ تصویر دھندلی ہے۔

یہ تصویر اتنی حقیقی معلوم ہوتی ہے کہ کئی صارفین چونک گئے اور پہلے یہ سمجھ ہی نہ سکے کہ شاہ رخ خان کی موجودگی ورچوئل ہے۔ کچھ صارفین نے اس تجربے کو دانش نواز کا ’فین مومنٹ‘ قرار دیا جبکہ دیگر نے ان کی تخلیقی سوچ کو سراہا۔

تاہم یہ تصویر نہ صرف تفریح کا باعث بنی بلکہ اس بات کی عکاسی بھی کرتی ہے کہ مصنوعی ذہانت کس طرح ڈیجیٹل دنیا کو بدل رہی ہے اور کسی بھی شخص کی تصویر کو اے آئی سے استعمال کیا جاسکتا ہے جوکہ خطرناک بھی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان دانش نواز

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کی مہر نظر آئے گی، پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔

میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میرپور کے عوام کا جذبہ ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا، یہاں آ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا پیشگی مبارک باد دے دوں؟

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو: اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیں گے، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ کئی برس بعد میرپور آنے کا موقع ملا ہے، اس شہر کو دوبارہ دیکھنے کی خواہش انہیں یہاں کھینچ لائی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے ساتھ ان کا رشتہ بہت مضبوط ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

برسوں بعد میرپور آ کر خوشی بھی ہوئی اور ادھورے منصوبے دیکھ کر افسوس بھی۔ یہ شہر اس سے کہیں زیادہ ترقی کا حق رکھتا ہے۔ ہم عہد لے کر آئے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔ ترقی کے جو منصوبے رک گئے تھے، انہیں دوبارہ شروع کر کے مکمل کریں… pic.twitter.com/BtKd39TjZJ

— PMLN (@pmln_org) July 24, 2026

نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کی مہر نظر آئے گی، اگر کسی دوسری جماعت نے اس سے بڑھ کر کام کیا ہے تو بتایا جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم عہد لے کر آئے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔ ترقی کے جو منصوبے رک گئے تھے، انہیں دوبارہ شروع کر کے مکمل کریں گے۔

’بلاول میری بات کا برا نہ ماننا‘

انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ‘بلاول برخوردار! میری بات کا برا نہ ماننا، سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہنی چاہیے لیکن لڑائی مارکٹائی نہیں ہونی چاہیے۔’

آج میرپور میں عوام کا جو جذبہ دیکھا، وہ غیر معمولی ہے۔ یہ منظر واضح بتا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ چوہدری سعید سمیت ہمارے تمام امیدوار کامیابی حاصل کریں گے

صدرمسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف#MirpurSherKa pic.twitter.com/ZBDwC8Lt34

— PMLN (@pmln_org) July 24, 2026

نواز شریف نے کہا کہ وہ عزم لے کر آئے ہیں کہ میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جس طرح لاہور اور اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ مریم نواز عوام کے لیے خصوصی تحفہ لے کر آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیراعظم بن سکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی تو وہ بطور وزیراعظم اپنے منشور پر عمل درآمد کی خود نگرانی کریں گے۔ نوجوانوں کی تعلیم کو اولین ترجیح دی جائے گی اور ہر ہونہار کشمیری طالب علم کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آزاد کشمیر سابق وزیراعظم میرپور نوازشریف

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا