نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی نے کہا کہ انکی پارٹی اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور عوام سے 13 جولائی کی چھٹی کو بحال کرنے کے وعدے پر قائم رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر احمد صادق نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی 13 جولائی "یوم شہداء" کی سرکاری تعطیل کو بہت جلد بحال کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کے شہیدوں کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ہمیشہ پیش کرتی رہے گی۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے یوم ولادت اور 13 جولائی یوم شہداء کی تعطیل پر سیاسی بازار گرم کرنے کا الزام عائد کیال۔ تنویر صادق نے کہا کہ بی جے پی تعطیل کے معاملے پر اب بھی سیاست سے باز نہیں آ رہی، وہ سیاست کرتے رہیں تاہم این سی اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور عوام سے 13 جولائی کی چھٹی کو بحال کرنے کے وعدے پر قائم رہے گی۔ یاد رہے کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی تنسیخ اور جموں کشمیر کو ریاستی درجے سے گھٹا کر یونین ٹیریٹری میں تبدیل کرنے سے قبل دہائیوں سے سرکاری و عوامی سطح پر تقریب منعقد کی جاتی اور 13 جولائی کو سرکاری تعطیل بھی منائی جاتی جسے لیفٹیننٹ گورنر نے 2020ء کی فہرست سے نکال دیا۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو شیخ محمد عبداللہ کی زوجہ بیگم اکبر جہاں کی 25ویں برسی کے موقع پر حضرتبل میں فاتحہ خوانہ کی تقریب کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ تنویر صادق نے پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کا جب بی جے پی کے ساتھ اتحاد تھا تو ان کا ایک بھی کابینہ وزیر اس دن مزار شہداء پر 13 جولائی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نہیں آتا، یہاں تک کہ محبوبہ مفتی جب وزیراعلیٰ تھیں تو وہ اپنی گاڑی پر جموں و کشمیر کا پرچم بھی نہیں لگاتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی جلد 13 جولائی کی چھٹی بحال کرے گی تاہم تنویر صادق نے اس حوالے سے ریاستی درجے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ فیصلے ہماری حکومت لے سکتی ہے مگر اب بھی کئی فیصلے منوانے کے لئے ہمیں راج بھون کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نیشنل کانفرنس کے ترجمان جولائی کی چھٹی تنویر صادق کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا، آل پارٹیز کانفرنس

آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی آل پارٹیز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ریاست کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews چوہدری انوارالحق وزیراعظم آزاد کشمیر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
  • 375 ٹریلین کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا، آل پارٹیز کانفرنس
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب
  • مالدیپ کا پارلیمانی وفد اسپیکر عوامی مجلس کی قیادت میں پاکستان پہنچے گا