بی جے پی آئین سے سیکولرازم اور سوشلزم مٹانا چاہتی ہے، ملکارجن کھڑگے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کانگریس صدر نے زور دیکر کہا کہ اگر دلت، قبائلی اور نوجوان طبقے اپنے حق کیلئے آواز بلند نہیں کرینگے اور مزاحمت نہیں کرینگے تو بی جے پی حکومت انکے وجود کو ہی مٹا دینے کی سمت میں کام کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی آئین سے "سیکولرازم" اور "سوشلزم" جیسے بنیادی اصولوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت، قبائلی اور نوجوان اگر اپنے حقوق کے لئے لڑنا نہ سیکھیں تو بی جے پی ان کا وجود مٹا دے گی۔ ملکارجن کھڑگے دہلی میں منعقدہ کانگریس کے "آئین بچاؤ" پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ہمارے آئین سے سیکولرازم اور سوشلزم کو ختم کرنا چاہتی ہے، یہ ایک خطرناک کوشش ہے، جس سے ملک کی جمہوریت اور سماجی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچے گا۔
ملکارجن کھڑگے نے زور دے کر کہا کہ اگر دلت، قبائلی اور نوجوان طبقے اپنے حق کے لئے آواز بلند نہیں کریں گے اور مزاحمت نہیں کریں گے تو بی جے پی حکومت ان کے وجود کو ہی مٹا دینے کی سمت میں کام کرے گی۔ ملکارجن کھڑگے نے اوڈیشہ میں بی جے پی حامیوں کی جانب سے دلتوں اور سرکاری افسران پر ہونے والے مبینہ حملوں کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوڈیشہ میں بی جے پی کے لوگ دلتوں اور سرکاری ملازمین پر حملے کر رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یہ سب ایک طے شدہ ایجنڈے کے تحت ہو رہا ہے۔
انہوں نے بی جے پی کی نجکاری پالیسی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو ہم نے ملک بھر میں 160 پبلک سیکٹر ادارے قائم کئے لیکن بی جے پی حکومت نے ان میں سے 23 اداروں کو نجی ہاتھوں میں بیچ دیا، یہ سرکاری وسائل کا منظم طور پر کارپوریٹس کے حوالے کیا جانا ہے۔ کانگریس صدر نے بی جے پی کے طرز حکمرانی کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت چند صنعتکاروں کے مفاد میں پالیسیاں بنا رہی ہے، جبکہ ملک کے عام عوام کو ان کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے غریبوں، دلتوں، قبائلیوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے حق کی بات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہمارا تحفظ کرتا ہے اور جب تک کانگریس موجود ہے، ہم اس آئین کی حفاظت کے لئے آخری دم تک لڑیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی جے پی حکومت ملکارجن کھڑگے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
کشمیر کا ریاستی درجہ ہم بحال کرینگے،کانگریس رہنما
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پلوامہ : ضلع کانگریس کمیٹی پلوامہ کی جانب سے ٹاو ¿ن ہال پلوامہ میں ’ہماری ریاست ہمارا حق‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کہا کہ ’جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے کا حل صرف کانگریس کے پاس ہے۔
اس موقع پر علاقہ کی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جموں و کشمیر کی موجود صورتحال کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروںنے پروگرام سے الگ الگ خطاب کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مظبوط کریں تاکہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی میں مدد مل سکے۔پارٹی کے سینئر رہنما اور ضلع پلوامہ کوآرڈینیٹر عبدالرحیم راتھر کی قیادت میں پارٹی کے سینئر قائدین بشمول ضلع صدر پلوامہ عمر جان نے ریاست کی بحالی کے بارے میں بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔
عبدالرحیم راتھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کے وعدے کے مطابق ریاست کا درجہ جلد بحال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔انہوں نے کہا ریاستی درجہِ بحالی کے لیے عوام کو کانگریس کو زمینی سطح پرمضبوط کرنا ہوگا۔