غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کوئی خیرات نہیں، بلکہ ایک آئینی حق ہے، جسے لوگوں سے چھینا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر نے کشمیر کے ریاستی درجے کو یہاں کے لوگوں کا قانونی حق قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر اسٹیڈ ہڈ کی بحالی کے حوالہ سے تاخیر پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور دفعہ 370 کی منسوخی، ریاست کی تقسیم کو غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیا۔ غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کوئی خیرات نہیں، بلکہ ایک آئینی حق ہے، جسے لوگوں سے چھینا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مرکز سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں، جو کچھ 5 اگست 2019ء کو ہوا، وہ غیر جمہوری، غیر آئینی اور یکطرفہ فیصلہ تھا، جس میں جموں و کشمیر کے عوام کی آواز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

غلام احمد میر نے یاد دلایا کہ بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کے اندر بار ہا یہ وعدہ کیا تھا کہ ری آرگنائزیشن (Jammu Kashmir Reorganisation Act) کے بعد اور اسمبلی انتخابات کے فوراً بعد، ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ان وعدوں کو دس ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے، لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ ملک بھی دیکھ رہا ہے اور جموں و کشمیر کے لوگ بھی، اگر کوئی حکومت اپنے وعدوں پر قائم نہ رہے تو عوام اس کا محاسبہ ضرور کریں گے۔ غلام احمد میر نے کہا کہ ریاست کا درجہ بحال کرنا کسی انتخاب سے مشروط نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر ریاستی درجہ بحال ہوا تو نیا الیکشن منعقد کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا " اگر ایسی کوئی قانونی رکاوٹ ہے تو وہ عوام کے مفاد میں ختم کی جا سکتی ہے"۔

کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمر عبداللہ یہ کہتا ہے کہ ریاستی درجہ بحالی کے لئے پر وہ اپنے عہدے کی قربانی کے لئے تیار ہے، تو یہ اس کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے اور قابل ستائش بھی، لیکن عوامی خواہش کو مقدم رکھا جانا چاہیئے، کیونکہ ریاستی حیثیت کی بحالی عوامی احساسات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ یوم شہداء (13 جولائی) کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس دن کی تاریخی اہمیت کو عمر عبداللہ نے اسمبلی میں بہت خوبصورتی سے بیان کیا تھا اور ہمیں اسی جذبے سے اس دن کو منانا چاہیئے۔ تاہم یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اس تقریب میں مزار شہداء پر جاکر حاضری دیں گے، غلام احمد میر نے کہا کہ وہ دیکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غلام احمد میر نے انہوں نے کہا ریاستی درجہ نے کہا کہ کی بحالی کشمیر کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول

اسلام آباد:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے ہر جگہ کشمیر کا مقدمہ رکھا ہے، پی پی نے پچھلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی جس میں اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے تھا ان حالات میں بھی پی پی کے امیدواروں نے سخت حالات کا مقابلہ کیا مگر آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں راتوں رات ہماری جیت کو شکست میں بدل دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ اور سازش کے نتیجے میں کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کیا گیا جس سے عوام کو نقصان پہنچا مگر پیپلز پارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے اور آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کشمیر کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں، پیپلز پارٹی ایک جمہوریت پر یقین رکھنی والی جماعت ہے، اس اسمبلی کا جو وقت بچا ہے وہ پیپلز پارٹی کے لئے امتحان ہوگا، پیپلز پارٹی کے وزیراعظم سے لے کر ہر کارکن تک کوشش ہوگی کہ عوام کے مطالبات کا تحفظ کیا جاسکے، میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، میں آپ کی نمائندگی آزاد کشمیر سمیت ہر جگہ پر کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب
  • کراچی، مجبوری نے عورت کو مرد بنا دیا، مگر غیرت نے بھیک مانگنے نہیں دی
  • ریاستی درجہ کی بحالی سے بی جے پی حکومت مُکر رہی ہے، بے اختیاروزیراعلیٰ کی دہائی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
  • پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول
  • پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو
  • مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی