برطانیہ؛ فلسطین ایکشن گروپ کے 20 سے زائد کارکن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانوی حکومت کی جانب سے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے بعد مظاہروں میں شریک 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، برطانوی پولیس نے دہشت گردی کے شبہے میں ان افراد کو اس بنیاد پر حراست میں لیا کہ وہ فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت کر رہے تھے، جس پر حال ہی میں پابندی عائد کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ رائل ایئرفورس بیس پر احتجاج اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے بعد حکومت نے انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت اس گروپ کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔
برطانیہ اس سے قبل حماس سمیت 81 تنظیموں پر پابندی عائد کر چکا ہے۔ موجودہ قانون کے مطابق کسی کالعدم تنظیم کی حمایت یا اس کا نشان اُٹھانے پر فرد کو 14 سال قید یا جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
حکومتی اقدام کے خلاف پارلیمنٹ اسکوائر پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جن میں سے کچھ افراد نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: “میں نسل کشی کے خلاف ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں۔”
رپورٹ کے مطابق، اسی دوران پولیس نے وہاں سے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا جو فلسطین ایکشن کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین پہلے ہی اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکے ہیں، جہاں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت تاحال جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلسطین ایکشن کے خلاف
پڑھیں:
بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک شخص کو کوئٹہ سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل گوادر نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سے 6 کا تعلق منڈی بہاالدین، 2 کا تعلق گوجرانوالہ اور 1 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 2 افراد بھی موجود تھے۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور پاکستانی شناختی کارڈز کی جعلی کاپیاں برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور اسمگلنگ کے دیگر نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی، تاکہ انسانی اسمگلنگ کے واقعات کو روکنے میں مدد مل سکے۔