2025-10-05@02:06:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1185
«فلسطین ایکشن»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا ایک بار پھر فلسطین کے خون آشام باب پر نظریں جمائے بیٹھی ہے۔ اسرائیل کی درندگی اور انسانیت سوز مظالم کے سامنے اگر کوئی ہمت و مزاحمت کا استعارہ بنا کھڑا ہے تو وہ حماس ہے۔ اب جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ امن منصوبہ عالمی سطح پر گفتگو کا مرکز ہے اور حماس نے اس کے بعض بنیادی نکات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے حوالے سے اپنی قطری ثالثوں کی کوششوں سے حماس نے اپنا جواب واشنگٹن تک پہنچایا، جسے صدر ٹرمپ نے خود اپنی ویب سائٹ پر شیئر کیا۔ حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ منصو بے...
دنیا کی تاریخ میں کبھی کبھار ایسے کردار سامنے آتے ہیں جو بظاہر کمزور اور تنہا ہوتے ہیں لیکن وقت کے جبر کے سامنے ایک آہنی دیوار بن جاتے ہیں۔ ان کی آواز میں صداقت کی وہ گونج ہوتی ہے جو بڑے بڑے ایوانوں کو ہلا دیتی ہے۔ سویڈن کی کم عمر لڑکی گریٹا تھنبرگ بھی انھی میں سے ایک ہے، وہ محض ایک فرد نہیں بلکہ اس نسل کی علامت ہے جو زمین کے مستقبل کے لیے فکر مند ہے اور جو طاقتوروں کو للکارنے سے نہیں ڈرتی۔ گریٹا نے جب اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں آنکھوں میں آنسو بھرکر یہ کہا کہYou have stolen my dreams and my childhood تو اس کی آواز میں صرف ایک فرد کا...
آج کل مسلم دنیا روزانہ یہ پڑھ کر یا سن کر نہال ہو رہی ہیں کہ فلاں مغربی ملک نے فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایسا کیا ہوا ہے کہ یہ ممالک اتنی عجلت میں فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں؟ سب سے پہلی بات تو یہ سمجھ لیجیے کہ ان کو ایسا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دینے والا وہ ہے کہ جس کو امن کا نوبل انعام چاہیے۔ یہ تمام ممالک پہلے ہی اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرچکے ہیں اور اب فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد دو ریاستی حل مکمل ہوا اور اس...
ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ ایک خودمختار، قابلِ عمل اور متصل فلسطینی ریاست قائم ہو، جو 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، جیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو اور دیرپا امن کے لیے ایک بااعتماد سیاسی عمل...
وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی مسلسل نسل کشی کے بعد آج دنیا جنگ بندی کے سب سے قریب پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت پر الحمدللہ کہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس (#UNGA80) کے موقع پر مسئلہ فلسطین کے حل کی کوششوں میں شامل عالمی رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے خاص طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،...
وزارتِ خارجہ پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت فوری جنگ بندی، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون خرابے کے خاتمے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور دیرپا امن کی جانب ایک قابلِ اعتبار سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی بمباری روک دے، حماس امن پر آمادہ ہے، صدر ٹرمپ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر حملے بند کرے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششوں کو سراہتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ اس کے نتیجے...
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حماس نے ٹرمپ کی غزہ میں سیز فائر تجویز پرعمل درآمد کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ تمام اسرائیلی یر غمالیوں کو رہا کرنے کو تیار ہیں، اسرائیلی فو ج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہوگا، حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا جواب ثالثوں کے پاس جمع کرا دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر اپنی آمادگی کی توثیق کرتے ہیں لیکن فوری طور پر ثالثی ممالک کے ذریعے اس معاہدے پر بات چیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: حماس کے امن منصوبے پر مثبت ردعمل کے بعد ٹرمپ نے اسرائیل سے غزہ پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ جنگ پر پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے تازہ ردعمل کے بعد اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ پر بمباری روکے۔ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک پائیدار امن کے لیے تیار ہے اور ایسے میں مزید حملے صرف صورتحال کو مزید بگاڑنے کا باعث بنیں گے۔ امریکی صدر کے مطابق یرغمالیوں کی فوری اور محفوظ رہائی کے لیے پرامن ماحول ضروری ہے، موجودہ حالات میں ایسا کرنا انتہائی...
مقبوضہ بیت المقدس: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اپنا باقاعدہ جواب ثالثی کے ذریعے جمع کرا دیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس پیکیج کے کئی اہم نکات بڑی حد تک تسلیم کرتے ہیں بشرطِ یہ کہ اس کے بدلے میں فوری اور مکمل اسرائیلی انخلا اور تمام قیدی رہا کیے جائیں۔ تنظیم کی جانب سے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری عسکری کارروائیوں کے خاتمے اور محاصرے کے اٹھائے جانے کو اپنی اولین شرط قرار دیتی ہے اور اسی بنیاد پر وہ بین الاقوامی ثالثوں کے ذریعے تفصیلی مذاکرات میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ خبر رساں اداروں کے...
اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جو خونریزی اور نسل کشی کو اپنے مطالبات منوانے کیلیے استعمال کر رہا ہے، نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی دھمکیاں دیں لہٰذا ایسے شخص پر کس طرح اعتبار کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ کے امن منصوبے پر پاکستان نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اس میں اسلامی ممالک کے ساتھ طے شدہ نکات شامل نہیں، ان نکات کو سامنے لانا چاہیے۔ پاکستان کیلیے قائداعظمؒ کا اسرائیل پر موقف مشعل راہ ہے، فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہماری جذباتی وابستگی ہے، فلسطین امن معاہدے کے اثرات کشمیر پر بھی ہوں گے ، ٹرمپ غیر متوقع شخصیت ہیں، نیتن یاہو بھی قابل اعتماد شخص نہیں، دنیا پاکستان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے بڑے بڑے دعوے، پرجوش تقریریں اور خودساختہ غیرت کے نعرے وقت کے امتحان میں اکثر کھوکھلے ثابت ہو جاتے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں ایک ایسا ہی نعرہ ’’ایبسولیوٹلی ناٹ‘‘ کے نام سے مشہور ہوا تھا۔ اس نے عوام کو وقتی طور پر جوش و خروش دیا، حکمران طبقے کے خلاف غصہ نکالا اور خودداری کی ایک لہر پیدا کی۔ لیکن آج جب اصل وقت آیا ہے، جب فلسطین لہو میں نہا رہا ہے اور امت مسلمہ کی غیرت کو آزمایا جا رہا ہے، تو وہی ’’ایبسولیوٹلی ناٹ‘‘ والے کہیں دکھائی نہیں دیتے۔ یہی وہ گھڑی ہے جہاں قائداعظم محمد علی جناح کے اس جملے کو یاد کرنے کی ضرورت ہے کہ: ’’پاکستان کبھی اسرائیل کو...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسرائیل کو تسلیم کرنے والی کسی بھی سرگرمی میں مزاحمت کرے گی، یہ ایک گھناونا کھیل ہے جو کھیلا جارہا ہے جسے ہرگز نہیں کھیلنے دیں گے، ٹرمپ ہمیشہ سے اسرائیل کے ساتھ کھڑاہے لہذا یہ نہیں ہوسکتا ہم ٹرمپ کے ایجنڈے کے حامی بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائز علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، سلیم عباس صدیقی، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے مظلوم فلسطنیوں کی امنگوں کے برخلاف پاکستان حکومت کی جانب سے امریکی غزہ پلان کی حمایت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 5اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر “یکجہتی غزہ مارچ” کے سلسلے میں فریسکو چوک،برنس روڈ پر لگائے گئے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ “یکجہتی غزہ مارچ” میں لاکھوں افراد کے جمع ہونے کا مقصد پوری دنیا کو واضح پیغام دینا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائیں گے اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی بھرپور مذمت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یکجہتی غزہ مارچ سے...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنا بڑا مشہور 20 نکاتی منصوبہ جسے وہ دو سالہ تباہ کن جنگ کے خاتمے کے لیے ایک تاریخی معاہدہ قرار دیتے ہیں پیش کئے جانے کے فوری بعد تنازعات کا شکار ہوگیا ہے . حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں غیرمسلح ہونے کی شق میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کے مذاکرات کاروں نے منگل کو دوحہ میں ترک، مصری اور قطری حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد معاہدے کی کچھ شقوں میں ترمیم کا مطالبہ کیاچاہتی ہے۔جبکہ پوری دنیا کے انصاف پسند حلقوں نے...
اپنے ایک انٹرویو میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یہ مطالبہ ناقابلِ قبول ہے کہ حماس فلسطینی ریاست بننے سے پہلے غیر مسلح ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی آزادی کی تحریک نے آزادی سے پہلے اپنے ہتھیار نہیں چھوڑے، چاہے وہ جنوبی افریقہ، افغانستان، ویتنام، الجزائر یا آئرلینڈ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمد نزال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کا یہ مطالبہ ناقابلِ قبول ہے کہ حماس فلسطینی ریاست بننے سے پہلے غیر مسلح...
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے جمعرات کو کم از کم 57 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ وزارتِ صحت کے مطابق یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب حماس اب بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی مجوزہ منصوبہ بندی پر غور کر رہی ہے۔ امریکی تجویز کے تحت حماس کو تمام 48 یرغمالیوں کو واپس کرنا ہوگا، اقتدار اور اسلحہ چھوڑنا ہوگا، جس کے بدلے میں سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور لڑائی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اس منصوبے کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قبول کرلیا ہے، لیکن اس میں فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی عوام جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں لیکن...
غزہ: اسرائیل کی جانب سے عالمی دباؤ اور انسانی حقوق کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہدا میں 13 وہ افراد بھی شامل ہیں جو بھوک، قحط اور امداد کے حصول کی کوشش میں تھے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 66 ہزار 225 جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 938 ہو چکی ہے۔ مسلسل بمباری کے باعث طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور اسپتالوں تک رسائی ممکن نہیں رہی۔ عالمی ادارے بھی اب اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے آگے بے...
29ستمبر2025 کی شام امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کے درمیان ایک ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انھوں نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ روکنے کے لیے ایک پلان تجویز کیا ہے جس پر اسرائیل کے وزیرِ اعظم نے بھی ہاں کر دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ایک بیس نکاتی فارمولا ہے جسے اسلامی اور عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر حماس اس پلان پر راضی ہو جاتا ہے تو یہ جنگ بہت جلد بند ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ اس جنگ میں دو فریق آپس میں...
علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو دو ریاستی فارمولا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیثیت مسلمان و پاکستانی ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ہم صرف ایک ہی ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کریں گے، صرف ایک ریاست فلسطین کو مانتے ہیں۔ انہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) اسرائیل کی طرف سے اس امدادی بحری قافلے کو روکے جانے پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ فلوٹیلا منتظمین کا بیان ''متعدد بحری کشتیوں ... کو اسرائیلی قابض افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں غیر قانونی طور پر روکا اور ان میں داخل ہو گئے۔‘‘ غزہ مارچ یونان، بیڑے کے ایک رکن ’’یہ بین الاقوامی قانون اور سمندری قانون کی مسلسل خلاف ورزیاں اور سمندری قزاقی کے اقدامات ہیں۔‘‘ ’’یونانی حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عملے کی حفاظت کی ضمانت دے اور جہاز پر موجود یونانی مردوں اور عورتوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔‘‘ اسرائیلی وزارت خارجہ کا ایکس...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ صمود فلوٹیلا دنیا میں مزاحمت کی ایک بہت بڑی علامت بن گیا۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو امن منصوبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا ہے اس میں بنیادی فریق کا تذکرہ ہی نہیں، فلسطینی اتھارٹی تک کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں کہ فلسطینی ریاست قائم ہو گی، فلسطینی ریاست کو دنیا کے 160 ممالک نے مان لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت...
سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ویٹو (Veto) مباحثہ (فلسطینی مسئلہ) کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے آپ کو اُس بیان کے ساتھ منسلک کرتے ہیں جو ڈنمارک کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان، بشمول پاکستان کی جانب سے پیش کیا۔ ا ن ارکان نے اُس مسودۂ قرار داد کو مشترکہ طور پر پیش کیا تھا جسے ویٹو (Veto)...
ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے عسکری لحاظ سے انوکھی کارروائی میں غزہ شہر کے النصر محلے میں ایک مخدوش عمارت کو دھماکے سے اڑایا، جس پر صیہونی فوج پہلے ہی بمباری کر چکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ نے غزہ شہر میں حملہ آور صہیونی افواج کے خلاف مجاہدین کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں قابض حکومت کے ایک فوجی دستے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے عسکری لحاظ سے انوکھی کارروائی میں غزہ شہر کے النصر محلے میں ایک مخدوش عمارت کو دھماکے سے اڑایا، جس پر صیہونی فوج پہلے ہی بمباری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا حالیہ اجلاس بظاہر دنیا کے معمول کے سفارتی اجتماع کی ایک اور قسط تھا، مگر اس بار جو مناظر دیکھنے کو ملے وہ غیر معمولی اور تاریخی اہمیت کے حامل تھے۔ دہائیوں سے دبے ہوئے مسائل، مسخ شدہ سچائیاں اور دنیا کے طاقتوروں کی منافقت اس اجلاس میں کھل کر سامنے آئی۔ فلسطین کے مسئلے پر جو لہریں اٹھیں، انہوں نے اسرائیل کے استبداد کو بے نقاب کیا اور دنیا کے مختلف خطوں سے نئی امید کی کرن بھی دکھائی۔ اجلاس کا سب سے اہم لمحہ وہ تھا جب شام کے صدر احمد الشرع نے پہلی بار جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ یہ تقریباً ساٹھ برس بعد کسی شامی صدر کی واپسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا ایک بار پھر بڑے منظرناموں کے پیچھے چھپی حقیقت سے آنکھیں چرا رہی ہے۔ امریکا اور اسرائیل نے غزہ کے حوالے سے وہ معاہدہ پیش کیا ہے جسے بڑے شوروغل کے ساتھ ’’امن منصوبہ‘‘ کہا جا رہا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے: یہ امن نہیں، فریب اور سیاسی سودے بازی ہے جس کا نتیجہ فلسطینیوں کی مزید بے بسی اور اسرائیلی تسلط کی باضابطہ تقویت ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا یہ منصوبہ دراصل غزہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک ایسا سیاسی جال جس کا مقصد مظلوم کو جھٹلا کر مظالم کو جائز قرار دینا ہے۔ یہ بات کسی قسم کی مبالغہ آرائی نہیں؛ تاریخ بارہا بتا چکی ہے...
غزہ: اسرائیل کی غزہ میں مسلسل تباہی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، فجر کے بعد سے اب تک کم از کم 61 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ آج صبح اسرائیلی فضائیہ نے الزیتون محلے کے مشرقی حصے میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ میں تبدیل ہونے والے اسکول کو نشانہ بنایا، فلسطینی سول ڈیفنس کا عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرین کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کی تو اس دوران اسرائیلی افواج نے اُسی مقام پر ایک اور حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جب ریسکیو ٹیمیں متاثرین کو ملبے سے نکال رہی تھیں تو ان پر براہ راست ایک اور حملہ کیا گیا...
اسلام ٹائمز: سیز فائر وقتی طور پر ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے، لیکن اگر اس کے نتیجے میں دو ریاستی حل مسلط کیا گیا تو یہ ایک ناقابلِ معافی دھوکہ ہوگا۔ ہمیں اپنی حکومتوں، اپنے میڈیا اور عالمی اداروں پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ نہیں بلکہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں۔ تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی جو ظلم کے سہولت کار بنے۔ تاریخ صرف ان کو یاد رکھے گی جو مظلوم کے ساتھ کھڑے رہے، چاہے وہ طاقت میں ہوں یا کمزور۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ دنیا کی تاریخ میں کچھ مقامات ایسے ہیں جو محض جغرافیہ نہیں بلکہ انسانیت کی آزمائش کے میدان ہوتے ہیں۔ فلسطین انہی مقامات میں...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریش راول کو اپنی نئی فلم ’دی تاج اسٹوری‘ کے تازہ موشن پوسٹر کے باعث تنازعے میں گھِرنے کے بعد اسے ہٹانا پڑ گیا۔ فلم کے جاری کردہ پوسٹر میں پریش راول تاج محل کا گنبد تھامے نظر آتے ہیں، جس کے اندر بھگوان شیو کا مجسمہ دکھایا گیا تھا۔ پوسٹر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور فلم پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ یہ تاج محل کی تاریخی حیثیت کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔ View this post on Instagram A post shared by GeoWireDaily (@geowiredaily) پوسٹر کی بڑھتی ہوئی مخالفت کے بعد فلم کے ڈائریکٹر تشار امریش گوئل اور مرکزی اداکار پریش راول نے ایک...
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضائی اور زمینی حملوں کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ الجزیرہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، صرف فجر کے بعد سے اب تک کم از کم 61 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں۔ غزہ شہر کے رہائشیوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے۔ لگاتار بمباری اور گولہ باری کے باعث لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، مگر نہ کوئی محفوظ پناہ گاہ ہے، نہ سکون کا لمحہ — جہاں جاتے ہیں، وہاں موت کا سایہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے الزیتون محلے کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جو عارضی طور پر بے گھر شہریوں کی پناہ...
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے، انہیں جو قبول ہوگا وہی پاکستان کو بھی قبول ہوگا۔ وی نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا میں طے پانیوالے غزہ امن منصوبے کے لیے عالمی دباؤ 158 ممالک کی جانب سے ایک آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی تائید کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور علامہ طاہراشرفی کے مطابق امریکی صدر گزشتہ دور میں بھی امیر محمد بن سلمان اور دیگرعرب رہنماؤں کے ساتھ اس بات پر متفق تھے...
اسلام ٹائمز: دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ فلسطین کی آزادی محض ایک خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری انسانیت کے ضمیر کا امتحان ہے۔ تاریخ کا فیصلہ ہمیشہ مظلوم کے حق میں اور ظالم کیخلاف ہوا ہے اور یقیناً اس بار بھی ایسا ہی ہوگا، کیونکہ فلسطین کی آزادی صرف فلسطینی عوام کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی آزادی ہے۔ آج دنیا کو ایک بار پھر یہ اعلان کرنا ہوگا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا۔ یہی انصاف کا تقاضا ہے، یہی تاریخ کی سمت ہے اور یہی مزاحمت کے ثمرات ہیں۔ مستقبل انہی کا ہے، جو حق پر ڈٹے ہیں اور خونِ شہداء ہمیشہ آزادی کی روشنی کو زندہ رکھے گا۔ تحریر: آغا زمانی ...
خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے تین شہری شہید النصیرات پناہ گزین کیمپ میں پانچ افراد زخمی، غزہ میں توپ خانے کی گولہ باری ،الجزیرہ اسرائیلی افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے باوجود بمباری جاری رکھتے ہوئے مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ النصیرات پناہ گزین کیمپ میں بمباری سے پانچ افراد زخمی ہوئے، جبکہ غزہ شہر میں بھی توپ خانے کی گولہ باری کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023...
زیورخ فلم فیسٹیول میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کردہ اداکارہ کی رونمائی نے ہالی ووڈ میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس ڈیجیٹل اداکارہ، جس کا نام ٹلی نورووڈ رکھا گیا ہے، کی پیشکش کے بعد فلمی صنعت کے اندر اور باہر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس نئی اے آئی اداکارہ کو متعارف کروانے والے نئے اے آئی ٹیلنٹ اسٹوڈیو زیکویا کے منصوبے کو ابتدا میں کافی شکوک و شبہات کا سامنا رہا، مگر جلد ہی اس میں دلچسپی بڑھ گئی۔ اس کی تصدیق اس بات سے ہوتی ہے کہ کئی ٹیلنٹ ایجنٹس اب اس ڈیجیٹل اداکارہ کو سائن کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹلی نورووڈ...
اپنے ایک جاری بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خود مختار ریاست ہو، جسکا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کسی نام نہاد امن منصوبے یا دو ریاستی فارمولے کو ہم فریب، دھوکہ اور اپنے نظریاتی تشخص کے منافی سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا ہے، ایسا کرنے والا ہر شخص نظریہ پاکستان اور بانی پاکستان کا مجرم تصور کیا جائے گا، بحر سے نہر تک فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا...
اسلام ٹائمز: ہم اپنے قارئین پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر پاکستان، فلسطینی قوم کی مرضی کے خلاف کسی ایسے منصوبے کی حمایت کرتا ہے، جو درحقیقت اسرائیل کی توسیع کا منصوبہ ہے تو اس حمایت کے پیچھے کسی قسم کی نظریاتی ہم آہنگی نہیں بلکہ واضح طور پر ایک سیاسی و سفارتی سرنڈر ہے۔ پراکسی ہونا صرف فوجی محاذ پر دوسرے کے مفاد کے لیے لڑنا نہیں ہوتا بلکہ وہ لمحہ جب کوئی ریاست اپنی خود مختار سفارتی زبان کھو دے اور اس کے سیاستدان اور قلم کار اپنے قومی نظریات کے خلاف بولنا اور لکھنا شروع کر دیں تو یہی پراکسی ڈپلومیسی کا چہرہ ہوتا ہے۔ کیا غزہ امن منصوبے کی حمایت کرکے اس وقت ہم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے نے یہاں دوبرس سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر دی ہے، اس منصوبے پر عملدرآمد سے غزہ میں انسانی مصائب میں کمی اور فوری جنگ بندی ہوگی، تمام ملٹری آپریشنز روکے جائیں گے، حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، عبوری عالمی فورس قائم کی جائے گی۔ ٹرمپ ترقیاتی پلان کے تحت غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کی تعمیر نو کی جائے گی۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے وائٹ ہاؤس سے فون کال کے دوران 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے پر معافی مانگ لی ہے ۔ یہ بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔...
دنیا کی کسی بھی شوبز انڈسٹری سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کسی طور بھی کم نہیں ہے اور اس کا ایک مظاہرہ نئی ٹیلی فلم بے گناہ ہے۔ عالمی سیاست کے الٹ پھیر اور عیار دشمنوں کی مکاری کو بے نقاب کرنے اور اپنا بیانیے کی فروغ کے لیے ڈراما اور فلم انڈسٹری ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ پڑوسی ملک نے اپنے کئی کالے کرتوتوں کو اپنی فلم انڈسٹری کے ذریعے چھپانے کے لیے استعمال کیا ہے اور من گھڑت کہانیاں پھیلائیں۔ پاکستانی ٹیلی فلم "بے گناہ" مودی سرکار کے ایک ایسے ہی ناٹک کا پول کھولنے کے لیے بنائی گئی ہے جس میں چشم کشا حقائق بتائے گئے ہیں۔ بے گناہ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کردہ غزہ امن معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق یہ منصوبہ فلسطینی عوام کی آزاد مرضی اور رضامندی کو یقینی بنائے بغیر فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی کوشش ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔ پارٹی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور مقبوضہ شامی گولان پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار دینا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدامات خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے عالمی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔ ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیل اور اردن کے درمیان واقع، مغربی کنارہ اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے تصور کے مطابق اس میں مغربی کنارہ اور غزہ پٹی شامل ہوں گے اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہوگا۔ لیکن اسرائیلی بستیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد جسے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس، جنیوا کنونشنز، اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی بھاری اکثریت غیر قانونی سمجھتی ہے اور جہاں بڑھتے ہوئے تشدد نے، جس میں تقریباً دو سال سے بھی کم عرصے میں اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کے ہاتھوں لگ بھگ 1,000 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں، اس...
جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پاکستان محمد علی جناح نے برسوں قبل اسرائیل کے قیام کو عرب دنیا کی پیٹھ میں خنجر قرار دیا تھا، اور آج وہی خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے مسائل کا خودساختہ “مالک” بنا ہوا ہے اور ڈنڈے کے...
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت میں بولی وُڈ ایک بار پھر نفرت اور تعصب پر مبنی پروپیگنڈا کے ذریعے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اداکار پریش راول کی نئی فلم ’’دی تاج اسٹوری‘‘ کا موشن پوسٹر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور عوامی غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اس پوسٹر میں تاج محل کے گنبد سے ایک بت نما مورتی ابھرتی دکھائی گئی، جو بھارت میں برسوں سے پھیلائے جانے والے اُس جھوٹے بیانیے کو ہوا دیتی ہے کہ تاج محل کسی قدیم ہندو مندر کی جگہ تعمیر کیا گیا تھا۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور اُس کی ہندوتوا مشینری پہلے ہی تاریخی مغل یادگاروں اور مسلم ورثے کے خلاف زہر اگلتی رہی...
اگر آپ بھی ان مداحوں میں شامل ہیں جو تقریباً دو دہائیوں سے ’میگی‘ کی وہ سرگوشی، ’Sequel‘ (سیکوئیل) سننے کے بعد، اس کا انتظار کر رہے ہیں، تو تیار ہو جائیے! امریکی ٹی وی کی تاریخ کا سب سے طویل چلنے والا، پیلا خاندان یعنی ’دی سمپسنز‘ ایک بار پھر بڑے پردے پر دھماکہ کرنے کے لیے واپس آ رہا ہے! جی ہاں، ’دی سمپسنز مووی‘ کا سیکوئیل باقاعدہ طور پر 20th سنچری اسٹوڈیوز کی جانب سے کنفرم کردیا گیا ہے کہ ’دی سمپسنز مووی‘ کا سیکوئیل 23 جولائی 2027 کو ریلیز ہوگا۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں ایک ڈونٹ کو کسی کے ہاتھ نے جپھٹا مارا، اور ساتھ لکھا تھا، ہومر’ز کمنگ بیک فور سیکنڈز’...
برسلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین کے حوالے سے مجوزہ بیس نکاتی امن پلان کو یورپی ممالک اور متعدد عالمی سربراہان کی جانب سے مثبت ردِعمل ملا ہے۔ اس پلان میں جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، جبری بے دخلی کی روک تھام اور دو ریاستی حل کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام جیسے نکات شامل ہیں۔ یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور جوزپ بوریل نے کہا کہ "یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑے طاقتور ملک نے نہ صرف جنگ بندی بلکہ غزہ کی تعمیر نو اور انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے واضح خاکہ دیا ہے۔ ہم اس منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین تعمیری مذاکرات میں...
تاریخ کے ورق خون سے لکھے جاتے ہیں اور خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔ فلسطین کی زمین 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے لہو میں نہائی کھڑی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 66 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 17 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔ یہ محض اعداد نہیں، یہ انسانیت کے ضمیر پر لگے وہ داغ ہیں جو رہتی دنیا تک سوال بن کر بار بار ابھرتے رہیں گے۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک منصوبہ لے کر آتے ہیں، جسے وہ امن کا جامع حل گردان رہے ہیں لیکن کیا امن اس خاموشی کا نام ہے جس میں بندوقیں سو جائیں یا اس صدا کا جو انصاف کو زبان دے کر دلوں...
نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے عرب ممالک کے ساتھ امن اقدام کو فلسطینی وقار کے تحفظ کا ایک نایاب موقع قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ای-ون بستی منصوبے کو دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور قرارداد 2334 پر عملدرآمد سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ منصوبہ آگے بڑھا تو یا تو دو ریاستی حل ختم ہو جائے گا، یا دنیا امن کے ایک نئے موقع سے فائدہ اٹھا سکے گی تاریخ سلامتی کونسل کے ردعمل کو ضرور یاد رکھے گی۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی...

غزہ سٹی: زیتون محلے پر اسرائیلی حملے میں شہیدہونیوالے فلسطینیوں کی لاشیں اسپتال میں رکھی ہیں جبکہ ایک شخص حملے میں شہید بچے کو بوسہ دے رہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ فلسطینی مسئلہ اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نمایاں رہا اور اسرائیل کی بھرپور کوششوں کے باوجود اسے پس منظر میں نہیں دھکیلا جا سکا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں صدر اردوان نے کہا کہ چند ممالک کے سوا دنیا کا کوئی ملک اسرائیل یا وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا یا ان کے ساتھ تصویر کھنچوانا بھی پسند نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 158 ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرچکے ہیں جو ترک خارجہ پالیسی کے لیے باعث اطمینان اور ایک بڑی کامیابی ہے ، برطانیہ اور فرانس جیسے سلامتی...
اپنے ایک بیان میں طاہر النونو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور غزہ سے صیہونی فوج کے انخلاء کی صورت میں تمام صیہونی قیدی رہا کر دئیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم سینئر رہنماء طاہر النونو نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے نہ تو حماس، امریکہ کے موجودہ مجوزہ منصوبے میں شریک ہے اور نہ ہی ابھی تک ہمیں ایسی کوئی تجاویز موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے مجوزہ منصوبے کا جائزہ، فلسطینی عوام کے حقوق اور مفادات کی ضمانت کے تناظر میں لیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور غزہ سے صیہونی فوج کے انخلاء کی صورت میں تمام صیہونی قیدی رہا کر دئیے جائیں گے۔...
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ دو یرغمالیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث یرغمالیوں کی زندگی خطرے میں ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کے لیے شمالی غزہ میں 24 گھنٹوں کے لیے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تازہ حملوں میں مزید 41 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ خان یونس میں ایک ڈھائی ماہ کا بچہ بھی بھوک اور علاج نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ وزارت صحت غزہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں...
بارود سے بوجھل فضا میں سانس لیتا آسمان، مٹی پر بکھرا گرم لہو، اور زخموں سے چور وہ چیخیں جو اب شور نہیں کرتیں بلکہ دل چیرتی سرگوشی بن چکی ہیں۔ ہاتھوں میں محض پتھر اٹھائے ایک نہتا بچہ جو فولادی ٹینک کے سامنے اس طرح کھڑا ہے جیسے وہی اس دھرتی کا آخری محافظ ہو۔ نہ التجا، نہ لرزش بس ایک بے باک خاموش عورت، سرخ آنکھوں کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ایک اسرائیلی سپاہی کو گھور رہی ہے اور ایک ماں، اپنے وجیہہ بیٹے کی لاش کے قریب بیٹھی، جو سر جھکائے بین کر رہی ہے یا شاید تاریخ کے صفحات پر آنسوؤں سے احتجاج لکھ رہی ہے۔ فلسطین ایک ایسی کہانی ہے جس کا ہر منظر...
امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اس منصوبے میں فوری طور پر یرغمالیوں کی رہائی، فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دینے اور پرامن حماس اراکین کو عام معافی دینے جیسے نکات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر چند عرب اور مسلم ممالک کو پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں عبوری انتظامیہ کے لیے ٹونی بلیئر کا ممکنہ کردار، امریکی منصوبہ کیا ہے؟ امریکی تجویز میں غزہ کو ایک ’غیر انتہا پسند، دہشت گردی سے پاک زون‘ میں بدلنے، تعمیرِ نو، روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور بین الاقوامی نگرانی میں امداد کی تقسیم...
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی بلا تعطل بمباری میں کم از کم 72 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ صرف غزہ سٹی میں ہی اسرائیلی گولہ باری سے 42 افراد مارے گئے۔ اسرائیلی فوج غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قریبی اسپتالوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں جاری اسرائیلی حملوں سے اب تک کم از کم 65 ہزار 549 فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ نصیرات کیمپ میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری سے کئی افراد جاں بحق ہوئے۔...
یورپ کے کئی ممالک نے حالیہ دنوں میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ محض سفارتی کارروائی نہیں بلکہ ایک بڑے انسانی ضمیرکی آواز ہے جو برسوں سے دبائی جا رہی تھی۔ فرانس، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، بیلجیم، لکسمبرگ اور مالٹا جیسے ممالک نے یہ تسلیم کر کے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی زمین اور اپنی ریاست کے جائز حق دار ہیں لیکن انھی دنوں اٹلی نے اس کے برعکس موقف اختیارکیا اور فلسطین کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ اس انکار نے پورے اٹلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ گلیاں چوراہے اور بڑے بڑے شہر احتجاج کی آواز سے گونج اُٹھے۔ طلبہ، مزدور، خواتین اور عام شہری ایک ہی بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،نیویارک،جنیوا(آن لائن،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا...
1917ء میں برطانوی استعماری حکومت کے سیکریٹری خارجہ آرتھر جیمز بالفور نے فلسطین کی تقسیم کے لیے جو منصوبہ حکومت برطانیہ کو پیش کیا، اسے تاریخ میں اعلان بالفور یا پھر بالفور اعلامیہ کہا جاتا ہے۔ فلسطین کی تاریخ میں اس اعلامیے کو فلسطین کے ساتھ کی جانیوالی سب سے بڑی نا انصافی قرار دیا جاتا ہے۔ اسی اعلامیے کی بنیاد پر 1947میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد نمبر 181میں بھی فلسطین کی تقسیم کی منظوری دی گئی۔ یہاں یہ بات یاد رہنی چاہیے کہ یہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کہ جو آج ایک مرتبہ پھر فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کو مستحکم کرنے پر تلی ہوئی ہے، ماضی میں فلسطین کی تقسیم اور...
غزہ: اسرائیلی افواج نے غزہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 فلسطینی شہید اور265 زخمی ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، صیہونی فوج نے امداد کے منتظر، بے گھر اور نقل مکانی کرتے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ امدادی مراکز کے قریب 13 افراد شہید ہوئے، جب کہ ایک 17 سالہ نوجوان بھوک اور طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔ المناک پہلو یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد ایک ہی حملے میں شہید ہوئے، جب کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔ ادھرغزہ شہر میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: قطر کے دارالحکومت میں حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ غزہ سے حماس کو منظرنامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو نہ کل قبول کیا اور نہ آئندہ کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی جارحیت نے ہمیں بہت بھاری نقصان پہنچایا ہے، لیکن یہ قربانی ہمارے مقصد کی راہ میں لازمی تھی، کیونکہ فلسطینی عوام کے پاس آزادی کی جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باقاعدہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے سپرد کرنے پر تیار ہوگی، لیکن فی الحال...
حماس کے سینئیر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔ حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال حماس کو کمزور...
بالی وُڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے دلچسپ مگر کٹھن تجربات یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ہفتے کے صرف 1000 روپے کماتے تھے اور یہ رقم لینے کے لیے انہیں خاتون پروڈیوسر کی انوکھی شرط پوری کرنا پڑتی تھی—ہر بار پیسے ملنے پر دس بار گال پر بوسہ دینا۔ سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ابتدائی فلمی زندگی اور اس دوران درپیش مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اسکوائر انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک مراعات یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن فلمی سفر ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ 21...
عرب ممالک کا کہنا ہے کہ وہ صرف اسی صورت امن فورس میں حصہ ڈالیں گے، جب فلسطینی ریاست کے قیام کا واضح اور ناقابل واپسی روڈمیپ دیا جائے۔ ناقدین کا خیال ہے کہ ٹونی بلیئر کا منصوبہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ نہیں کھولتا بلکہ اسرائیل کے لیے نرم قبضے کا ایک نیا ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا غزہ میں حکومت کی تبدیلی اور نئی انتظامیہ کے قیام سے متعلق ایک نیا اور حیران منصوبہ سامنے لایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس منصوبے کی سربراہی برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سپرد کر رہا ہے۔ جسے غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (جیٹا) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پانچ سال تک غزہ کی اعلیٰ سیاسی اور قانونی اتھارٹی کے...
امریکا غزہ میں حکومت کی تبدیلی اور نئی انتظامیہ کے قیام سے متعلق ایک نیا اور حیران منصوبہ سامنے لایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اس منصوبے کی سربراہی برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلیئر کے سپرد کر رہا ہے۔ جسے غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (جیٹا) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پانچ سال تک غزہ کی اعلیٰ سیاسی اور قانونی اتھارٹی کے طور پر کام کرے گا اور فلسطین اتھارٹی کا نعم البدل بھی ہوسکتا ہے جب کہ اس میں حماس کا بھی کوئی کردار نہیں ہوگا۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ ماڈل تیمور لیستے اور کوسوو جیسے خطوں میں بننے والی عبوری حکومتوں سے متاثر ہے۔ ابتدائی طور پر جیٹا کا ہیڈکوارٹر مصر کے شہر العریش میں ہوگا، بعد ازاں یہ اقوام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی ملالہ فنڈ سے ایک لاکھ ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ملالہ یوسف زئی اس ہفتے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی مہاجرین سے ملاقات کے لیے پہنچیں، جو اسرائیل کی شدید فوجی کارروائیوں کے بعد غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔سماجی کارکن نے انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹنس (آئی این اے آر اے) کا دورہ کیا، جو فلسطینیوں کو پناہ، طبی سہولیات، تعلیم اور ذہنی صحت کی معاونت فراہم کرتی ہے۔انہوں نے آئی این اے آر اے کے زیر انتظام سہولیات میں بچوں سے ملاقات کی اور اپنی ملالہ فنڈ...
بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پریادرشن نے اس فلم کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم درحقیقت ایک مکمل ریمیک تھی، جس میں کوئی بھی ڈائیلاگ اصلی نہیں تھا بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ 68 سالہ ہدایت کار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’میں عام طور پر فلموں میں کافی تبدیلیاں کرتا ہوں، لیکن ’ہیرا پھیری‘ مکمل طور پر ریمیک تھی۔ یہ فلم جس طرح کی تھی، ویسی ہی بنائی گئی تھی۔‘‘ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم کے لیے ہندی میں کوئی اصلی ڈائیلاگ نہیں لکھے گئے تھے، بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر...
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کی شراکت داری سے اقوام متحدہ کے 142 ارکان نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ووٹ دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی کوششوں اور تعاون سے کامیابی مل رہی ہے اور یہ ایک تاریخی مرحلہ ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہوگئے ہیں، اسی وجہ سے نیو یارک میں کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ہوا اور فلسطین ایشو کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ایمانویل میکروں نے زور دے کر کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ان کے لوگوں کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی، تباہی، بھوک اور نقل مکانی کی جنگ کا سامنا ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال سے جاری جنگ میں 220,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور معمر افراد کی ہے جبکہ 20 لاکھ لوگوں کو محاصرے اور بھوک کا سامنا ہے۔ غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ گھر، سکول، ہسپتال، چرچ، مساجد اور تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ ان کا...
بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت ایک قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس کا حق فلسطینی عوام نے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مزاحمت اسلامی فلسطین، حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کے بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت ایک قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس کا حق فلسطینی عوام نے دیا ہے۔ حماس نے مزید کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا یہ اصرار کہ حماس کا حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا، فلسطینی عوام کے اپنی منزل خود طے کرنے کے ناقابل تنسیخ اور تاریخی حق سے متصادم ہے۔ حماس کے بیان میں یہ بھی واضح طور پر کہا...
مشہور بھارتی اداکارہ امریتا راؤ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کے دوران شاہ رخ خان کی دی گئی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر پر گہرا اثر ڈالا، جس کے باعث وہ فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ بہت محتاط رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے امریتا راؤ نے بتایا کہ 2004 کی فلم ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں اور ان کی والدہ کو الگ سے بلایا اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ شاہ رخ نے امریتا کو مشورہ دیا کہ ’انہیں 200 فلمیں آفر ہوں گی، لیکن انہیں اس میں سے صرف دو کرنی ہیں، اور ان میں سے...
اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت مزید 11 فلسطینی ہلاک اٹلی نے فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے دوسرا بحری جہاز بھیج دیا بھارت: لداخ میں خونریز احتجاج کے بعد کرفیو نافذ حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، جنوبی اسرائیل میں 22 افراد زخمی یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک ڈرون کے نتیجے میں بدھ کے روز جنوبی اسرائیلی شہر ایلات میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے۔ یہ اسرائیل کی انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام کی ایک نایاب خلاف ورزی تھی، جس نے ایسے حملوں سے ہلاکتوں کو بہت حد تک روکا ہوا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغی اسرائیل پر باقاعدگی سے ڈرون اور میزائل داغتے رہے ہیں، جسے وہ فلسطینیوں کی حمایت قرار دیتے...
غزہ: اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 63 فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔ طبی ذرائع اور سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔غزہ سِول ڈیفنس کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ شہر کے علاقے الدرج میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والی فضائی کارروائی میں 22 افراد شہید ہوئے جن میں 9 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ اسی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کئی حملے کیے گئے۔ صبرا محلے میں 8 افراد جاں...
جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقریروں میں فلسطین ، امن اور موسمیاتی بحران پر اظہار خیال کیا گیا۔ پاکستان کا کہنا تھا عالمی برادری فلسطینی عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ اردوان کا کہنا تھا غزہ پر اسرائیلی بمباری انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے8اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ دنیا اب محض خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔ خاص طور پر غزہ میں اسرائیلی بمباری، فلسطینی عوام پر بدترین مظالم اور اس ساری صورتحال پر عالمی برادری کا رد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 63 فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔طبی ذرائع اور سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔غزہ سِول ڈیفنس کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ شہر کے علاقے الدرج میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والی فضائی کارروائی میں 22 افراد شہید ہوئے جن میں 9 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ اسی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کئی حملے کیے گئے۔ صبرا محلے میں 8 افراد جاں...
اپنے ایک انٹرویو میں پولش وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے تنازعہ کو حل کرنے کا واحد مناسب طریقہ، ابراہیم معاہدے کے ذریعے تل ابیب کے جانور صفت مجرموں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں پوشیدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولینڈ کی حکومت نے صہیونی رژیم کے ساتھ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور بعض یورپی ممالک کی مخالفت کے باوجود آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اس حوالے سے پولش وزیر خارجہ "پیٹر سیجارٹو" نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بوڈاپسٹ حکومت کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہ صرف مشرق وسطیٰ میں...
غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )اسرائیلی بمباری میں جنگ سے تباہ حال غزہ میں مزید 59 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فوج غزہ شہر کی فلسطینی آبادی پر دہشت مسلط کر رہی ہے اور دسیوں ہزار افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق صبح کے اوقات میں غزہ میں کم از کم 51 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں سے 36 غزہ شہر میں مارے گئے ہیں۔ ایمرجنسی سروس کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب ایک امدادی تقسیم کے مرکز پر...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’جوان‘ میں شاندار اداکاری کے اعتراف میں 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس اعزاز میں وہ اداکار وکرانت میسی کے ساتھ شریک ہیں، جنہوں نے فلم ’12ویں فیل‘ میں متاثر کن کردار ادا کیا۔ روایتی طور پر بہترین اداکار کو دو لاکھ روپے نقد، ایک سلور لوٹس اور ایک توصیفی سند دی جاتی ہے۔ تاہم، اس سال چونکہ یہ ایوارڈ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے، اس لیے شاہ رخ خان اور وکرانت میسی کو ایک، ایک لاکھ روپے کے علاوہ اپنا الگ تمغہ اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ یہ عمل نیشنل ایوارڈز کی پالیسی کے مطابق ہے جب ایوارڈ مشترکہ...
اسلام ٹائمز: الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنا، صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور سیکورٹی تعلقات ختم کرنے جیسے اقدامات کو فلسطینی ریاست کے حامی ممالک کی میں فہرست میں سب سے اوپر ہونا چاہیے۔ یونیورسٹی کے فلسطینی پروفیسر نے کہا کہ ان ممالک کو چاہیے کہ وہ تمام صہیونی آباد کاروں کو بھی ویزے جاری کرنا بند کریں، نہ کہ صرف تشدد کرنے والوں کو، اور صہیونی رہنماؤں کے بارے میں بین الاقوامی عدالتوں کے جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں، جن میں ان کے وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔ خصوصی رپورٹ: فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے جاری طویل عمل کے باوجود...
اپنے ایک بیان میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے حماس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب دنیا کے بہت سے ممالک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ایسے میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے دعویٰ کیا کہ کوئی فلسطینی ریاست وجود نہیں رکھتی اور اگر ایسی کوئی ریاست وجود میں آتی ہے تو وہ صرف اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی وجود میں آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار CBS چینل کے مارننگ شو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعدد امریکی اتحادی ممالک کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ان کا حق ہے اور اس حق سے انکار انتہا پسندوں کو ایک تحفہ دینے کے مترادف ہوگا۔انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واحد راستہ یہی ہے کہ دو خود مختار اور آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کا حصہ بنیں۔انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کو ناقابل جواز قرار دیتے ہوئے...
حریت قائد نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے میرواعظ کشمیر اور آزادی پسند رہنما محمد عمر فاروق نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، دنیا کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم کا ادراک کرنا ہوگا۔ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک بیان پر کہا کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا ایک خوش آئند اور حوصلہ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ فلسطین کانفرنس میں اُس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی، جب کئی عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران مائیک اچانک بند ہو گئے، جس پر کانفرنس میں موجود شرکاء نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا۔ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر مائیک بند میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت شروع ہوا جب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے اعلان کے فوری بعد ہی مائیکروفون بند ہو گیا، جس کی وجہ سے ان کی آواز شرکاء تک نہیں پہنچ سکی۔ اس غیرمتوقع لمحے پر کانفرنس ہال میں موجود افراد...

تمام ممالک اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں.سعودی عرب اور فرانس کا مشترکہ بیان
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
حالیہ دنوں میں کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال اور فرانس سمیت کئی بڑے ممالک نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ اب دنیا کے 150 سے زائد ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر مانتے ہیں۔ ’ یہ اسرائیل کے لیے جھٹکا ہے‘، ادیل شادید ہیبرون کے قریب دورا کے محقق ادیل شادید کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا فیصلہ ایک تاریخی اصلاح ہے کیونکہ برطانیہ نے ہی ایک صدی قبل بالفور ڈیکلریشن کے ذریعے اسرائیل کی بنیاد رکھی تھی۔ ادیل شادید ان کے مطابق یہ فیصلے اسرائیل کی سیاسی اور اخلاقی تنہائی میں اضافہ کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک زمین اور عملی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، صرف کاغذ پر ریاست کو تسلیم...
نیویارک اسلام آباد(صغیر چوہدری )اقوام متحدہ اجلاس سے قبل بڑی سفارتی سرگرمی،ٹرمپ کی میزبانی میں طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان کی اہم ملاقات، فلسطین اور اسرائیلی حملے پر غور،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک بڑی اور غیر معمولی سفارتی میٹنگ ہونے جارہی ہے جس کی میزبانی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اس ملاقات میں دنیا کے طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے جن میں سعودی عرب، ترکیہ، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، مصر اور پاکستان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اپنے تحفظات براہِ راست اُن کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں تاکہ معاملات کسی نتیجے تک پہنچ سکیں۔ یہ ملاقات ایک گروپ...
ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔ اس فلم میں تو ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو ان دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کر رہے ہیں اور باتیں کر...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اور اس حق سے انکار انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پیر کو اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے آغاز پر فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز برطانیہ، پرتگال، کینیڈا اور...
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل ایک اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانس، اینڈورا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا اور موناکو نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دیدیا، اسرائیلی وزیراعظم بھی برہم اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے امکانات کو محفوظ رکھیں۔ سربراہی اجلاس اور عالمی رہنماؤں کی شرکت یہ اعلان فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے پیر کی شام دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک آزاد اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک آزاد اور مستحکم فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، آنالنا بائربوک نے کہا کہ غزہ کے بچوں کے لیے حقیقت صرف جنگ اور تباہی ہے۔ بہت سے افراد مارے جا چکے ہیں بغیر اس کے کہ دنیا نے ان کے نام جانے ہوں۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ دنیا نے غزہ کے بچوں کے حق میں کوتاہی کی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے تمام بچوں...
فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ واحد حل وہی ہے، جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے انکار ہر جگہ انتہاء پسندوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ واحد حل وہی ہے، جس میں دو آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں، دونوں ریاستیں مکمل طور پر عالمی برادری کا حصہ بنیں۔...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جاری فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ایک مسلمہ حق ہے اور اس حق سے انکار دراصل انتہا پسندوں کو ایک تحفہ دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے کہ دو خود مختار اور آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور عالمی برادری کا حصہ بنیں۔ سیکرٹری جنرل...