فلم ساز نے حد پار کی، مجھے اُسے لات مارنی پڑی، فرح خان کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
معروف بھارتی ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے فلمی کیریئر کے دوران انہیں ایک موقع پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک فلم ساز نے حدود پار کرنے کی کوشش کی۔
فرح نے یہ انکشاف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ ود ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔ فرح خان نے بتایا کہ ایک ڈائریکٹر ان کے کمرے میں گانے پر بات کرنے کے بہانے آیا اور ان کے پاس بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ میرے کمرے میں آیا تاکہ گانے پر بات کر سکے، میں بستر پر تھی اور وہ میرے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ مجھے اسے وہاں سے لات مارنی پڑی‘۔
ٹوئنکل کھنہ، جو اس واقعے کی عینی شاہد تھیں، نے بھی تصدیق کی کہ ’وہ فرح کے پیچھے پڑا ہوا تھا۔ فرح کو اُسے جسمانی طور پر لات مار کر وہاں سے ہٹانا پڑا۔ یہ واقعہ واقعی پیش آیا تھا‘۔
گفتگو کے دوران فرح خان نے اپنی کام کے تئیں وابستگی اور لگن کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کامیاب ہیں، مگر بچپن کی مالی مشکلات کا خوف آج بھی اُنہیں محنت پر آمادہ رکھتا ہے۔
فرح خان کے بقول ’مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک عدم تحفظ ہے۔ جب بچپن پیسوں کی کمی میں گزرتا ہے تو انسان ہمیشہ محنت کرتا رہتا ہے کہ اس کے بچوں کو وہ مشکلات نہ دیکھنی پڑیں۔ میں روز کام پر جاتی ہوں تاکہ ان کے لیے کچھ محفوظ کر سکوں‘۔
انہوں نے اکشے کمار کے کام کرنے کے انداز کی بھی مثال دی اور کہا، ’اس کے علاوہ مجھے کام کرنے اور باہر جانے میں مزہ آتا ہے۔ یہ تقریباً وہی ہے جو اکشے کرتا ہے۔ میں یہ کسی منفی انداز میں نہیں کہہ رہی، بلکہ میں اُس کی تعریف کرتی ہوں۔ یہ بہت قابلِ تعریف بات ہے کہ جب آپ جانتے ہیں کہ جو کام آپ کر رہے ہیں اس سے یہ نتیجہ نکلے گا اور ظاہر ہے کہ آپ اپنے کام سے محبت بھی کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ فرح خان نے صرف 15 برس کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا، جب ان کے والد کی فلم ناکام ہونے کے بعد گھر کی مالی حالت بگڑ گئی تھی۔ انہوں نے ابتدا بطور رقاصہ، پھر کوریوگرافی میں نام کمایا، اور بعد ازاں کامیاب ہدایتکارہ کے طور پر فلمیں ’میں ہوں نا‘، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’تیس مار خان‘ پیش کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔