بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، ہم موہنجو داڑو اور ٹیکسلا جیسے تاریخی ورثوں کے وارث ہیں، یہ وہ تہذیبیں ہیں جو محض تاریخ کا باب نہیں بلکہ ہمارے شعور، ہنر اور نوجوانوں کے افکار میں زندہ ہیں، حکومت نے ثقافت اور ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے، مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، عالمی تہذیبی اقدام کا وژن پیش کرنے پر صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ”سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ ۔ ثقافتی وراثت اور جدت“ کے موضوع پر منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے فورم میں شریک عالمی رہنمائوں، ماہرین اور محققین کے سامنے پاکستان اور چین کے تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی روابط کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج اس فورم میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، چین کو ہم ہمیشہ اپنا آئرن برادر کہتے آئے ہیں، آئرن برادرز اینڈ سسٹرز کی اصطلاح صرف الفاظ نہیں بلکہ ایک گہری تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی وابستگی کی علامت ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین صرف ہمسایہ ممالک نہیں بلکہ ہماری سرحدیں، پہاڑ اور دریا بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں جو صدیوں پر محیط ایک عظیم تہذیب کو اپنے ساتھ لے کر بہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وادی سندھ کی عظیم تہذیب کا وارث ہے اور اس تہذیب کا آغاز چین سے ہوتا ہے۔ قدیم شاہراہ ریشم آج چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی صورت اختیار کر چکی ہے جو محض تجارتی منصوبہ نہیں بلکہ تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے، ہمارا عظیم ثقافتی ورثہ آج ڈیجیٹل دور میں ایک نئی جدت کے ساتھ زندہ ہو رہا ہے، ہمارا وطن قدیم گندھارا تہذیب کا گھر ہے جہاں بدھ مت کے ہزاروں سال پرانے آثارآج بھی محفوظ ہیں، ہم موہنجو داڑو اور ٹیکسلا جیسے تاریخی ورثوں کے وارث ہیں، یہ وہ تہذیبیں ہیں جو محض تاریخ کا باب نہیں بلکہ آج بھی ہمارے شعور، ہمارے ہنر اور ہمارے نوجوانوں کے افکار میں زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ثقافت اور ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کیا ہے، نئی نسل کو موقع دینا ہوگا کہ وہ نئی سوچ اور نئے انداز فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ورثہ ہماری شاعری، دستکاری اور ہمارے نوجوانوں کے خوابوں میں زندہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے صدر شی جن پنگ کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اسی وژن کی عملی تصویر بن کر یہاں موجود ہیں۔

اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2009 میں وہ پہلی بار عوامی تبادلہ پروگرام کے تحت چین آئے تھے اور آج وہ ایک پالیسی ساز کی حیثیت سے یہاں موجود ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں رہی، ہم نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ اشتراک سے کئی ایسے پروگرامز کا آغاز کیا جو ہمارے نوجوانوں کو روشن، باشعور اور بااختیار بنا رہے ہیں۔

انہوں نے Hi China Hi Pakistan پروگرام اور Hua Shang Weekly کی اشاعت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں اقوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ Hi China, Hi Pakistan ایک ایسا پروگرام ہے جو دوستی، تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دیتا ہے، انگریزی اور چینی زبان میں پاکستان سے شائع ہونے والا Hua Shang Weekly دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے ریاستی نشریاتی اداروں کے مابین تعاون کے معاہدے کئے گئے ہیں اور اب مشترکہ ڈاکومنٹری اور فلم سازی کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے۔

ہمارا اگلا ہدف ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کا تبادلہ ہے تاکہ پاکستان اور چین کے نوجوان مل کر سوشل میڈیا کے ذریعے ثقافت، سیاحت، تاریخ کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقبل اب ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، ایسی راہداری جو ثقافت، دوستی اور ترقی کو آپس میں جوڑتی ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ایک ایسے پرامن مستقبل کے خواہاں ہیں جہاں پانی کو ہتھیار کی بجائے امن کا ذریعہ بنایا جائے، ہم وادی سندھ کے لوگ ہیں، تہذیب کے وارث ہیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کے وژن، فورم کے انعقاد پر تمام شرکا اور میزبان ملک کا شکریہ ادا کیا۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر اطلاعات کہ پاکستان اور چین نے کہا کہ پاکستان انہوں نے کہا کہ عطاء اللہ تارڑ ڈیجیٹل میڈیا نہیں بلکہ پیش کر

پڑھیں:

بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ

بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح کو ہضم نہیں کرسکتا۔

اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو انہوں نے ان تمام باتوں کا اعتراف کرلیا، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان چلا دیا جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں،
زونگ سم، پاکستانی سیگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔

اعجاز ملاح نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔

پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ بھارت کا پروپیگنڈا آپریشن ہے جو ایکسپوز ہوا ہے، پاکستان میڈیا نے جنگ میں انفارمیشن کی جنگ جیتی، اعجاز ملاح کو ستمبر کے مہینے میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کیا، اعجاز ملاح کو پیسوں کا لالچ دیا گیا۔

اعجاز ملاح کو پچانوے ہزار روپے دینے کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام میں بھی انہوں نے چائنیز سیٹلائٹ کا ذکر کیا، اب یہاں پر زونگ کی سمز مانگی جارہی تھی، ویڈیو کے ساتھ کچھ آڈیوز بھی ہیں جو میڈیا کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی، بھارت کو کہنا چاہتے ہیں ہمارے ادارے چوکنا ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جسارت ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب پذیرائی، نمایاں کارکردگی پر تقسیم اسناد اور نقد انعامات تفیض
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول
  • پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
  • سوشل میڈیا ہماری خودی کو کیسے بدل رہا ہے.
  • معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
  • امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ