وزن کم کرنے کا آسان اصول سامنے آگیا، مصروف افراد کے لیے بڑی سہولت
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
وزن کم کرنے کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے جس میں 3 آسان قدم بتائے گئے ہیں۔
اس اصول کا نام ’30-30-30‘ رکھا گیا ہے اور یہ امریکی مصنف ٹِم فیرِس کی کتاب ’دی 4 آور باڈی‘ سے متاثر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کی کرن
یہ وزن کم کرنے کا ایک سادہ اور تیزی سے مقبول ہوتا ہوا طریقہ بن گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی خاصا وائرل ہے۔
اس اصول میں 3 آسان قدم شامل ہیں۔ صبح بیدار ہونے کے 30 منٹ کے اندر 30 گرام پروٹین کھائیں۔ اس کے فوراً بعد 30 منٹ تک ہلکی جسمانی ورزش کریں۔ اس اصول کے فائدوں میں توانائی میں اضافہ، بے وقت کھانے کی خواہش میں کمی اور وزن پر بہتر کنٹرول شامل ہے۔
چوں کہ مصروف زندگی میں کوئی بھی پیچیدہ ڈائٹ یا سخت ورزش کا معمول اپنانا مشکل ہوتا ہے اس لیے یہ آسان طریقہ ان لوگوں کے لیے خاص ہے جو ڈائٹ ٹریک نہیں کرنا چاہتے اور صبح سویرے سخت ورزش نہیں کر سکتے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو طویل مدتی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ یہ طریقہ پہلی بار ایک دہائی پہلے ٹِم فیرِس کی کتاب میں بیان کیا گیا تھا۔ تاہم اب ہیومن بائیولوجسٹ گیری بریکا نے اسے دوبارہ متعارف کرایا ہے۔
مزید پڑھیے: وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنایے یہ ڈائٹ پلان، ہفتہ بھر میں کم ہوگا کئی کلو وزن
گیری بریکا نے اسے چربی پگھلانے اور عضلات برقرار رکھنے کا آسان نسخہ قرار دیا ہے۔ کئی افراد نے کہا ہے کہ اس طریقے سے انہیں بھوک پر قابو کرنا آسان ہوگیا۔ علاوہ ازیں ان شوگر کی سطح بھی متوازن ہوگئی۔ یہ ایسا طریقہ ہے جس پر وہ روزانہ باقائدگی سے عمل کرسکتے ہیں۔
اس طریقے کے مطابق پروٹین حاصل کرنے کے لیے ابلا ہوا انڈا، یونانی دہی، پنیر، پروٹین شیک اور چکن کے مقدار لی جا سکتی ہے۔ بس یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی مقدار 30 گرام ہو۔
مزید پڑھیں: وزن کم کرنے والی ادویات کا غیر محتاط استعمال صحت کے سنگین مسائل کھڑے کرتا ہے، ماہرین
تیز قدموں کی چہل قدمی یا کم رفتار میں سائیکل چلائی جا سکتی جو ایک آسان ورزش ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزن کم کرنے کا آسان اصول وزن کم کرنے کی ترکیب وزن کم کریں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزن کم کرنے کا ا سان اصول وزن کم کرنے کی ترکیب وزن کم کرنے کا ا کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔