دشمن بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نہتے مسافروں کے قتل کو "فتنہ ہندوستان" کی کھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم پاکستانیوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔ اس کا جواب انتہائی سخت دیا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، اور دہشتگردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان دشمنوں کے لئے قبرستان بنے گا۔ "فتنہ ہندوستان" کے پروردہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کو تباہ کیا جائے گا۔ وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک ریاستی جنگ ہے، جس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔ پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیا جائے گا اور دہشت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ دشمن بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، لیکن صوبے کے عوام ان ناپاک ارادوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ قاتل زمین کے اندر بھی چھپ نہیں سکیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ جائے گا
پڑھیں:
صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں: مراد علی شاہ
— فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا، صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی کو روکنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنا رہے ہیں۔ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے۔