وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے تمام سرکاری دفاتر میں کاغذی نظام کو ایک ایک سال کے دوران ختم کرکے جدت لانے کا اعلان کیا یے وزیر اعلی سیکٹریٹ میں ای فائلنگ نظام کے افتتاع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک سال کی مدت میں تمام سرکاری دفاتر کا نظام ای فائلنگ سے جڑ جائے گا محکم خزانہ نے جدید نظام دنوں میں متعارف کرایاہے چند ماہ میں پورے صوبے میں ای فائلنگ کا نظام کاغذی کاروائی سے پاک ہوگا سرکاری سطع پر بلوچستان میں سب سے پہلے ای فائلنگ کا نام رائج ہونا خوش آئند ہے حکومت عام ادمی کو سہولیات تک رسائی کو آسان بنارہی ہے ای فائلنگ بہتر نظام حکومت کو میں ممکن بنائے گا سرکاری دفاتر میں عوامی خدمات ای فائلنگ نظام سے آسان ہوگی وزیر اعلی بلوچستان نے ای فائلنگ نظام متعارف کرانے والی محکمہ خزانہ کی ٹیم کے لئے ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا اس موقع پر سیکٹریری خزانہ بلوچستان عمران زرکون نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ خزانہ کے ملازمین نے عوامی خدمت کا کام جدید نظام سے منسلک کرکے چھبیس کروڑ روپے کے اخراجات کے بچت کو ممکن بنایا کاغذی کارروائی کا طرز عمل صدیوں پرانا ہے کاغذی کاروائی کی ایک فائل دس ماہ کے طویل عرصے میں منطقی انجام تک پہنچتی تھی ای فائلنگ کے نظام میں دس ماہ کا کام ایک دن مکمل ہوگا محکمہ خزانہ بجٹ سے متعلق منصوبوں کے لئے بروقت رقم جاری کرسکے گا بلوچستان بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں اے آئی فالنگ کے نظام سے منسلک کردیا گیا ہے اے آئی نظام کے تحت سرکاری سطع پر خطوط بھی خود کار نظام کے تحت تیار کئے جائیں گے اگلے مرحلے میں وائس مسیج کو بھی تحریری شکل دی جاسکے گی جدید نظام کے تحت فائل کے فائل گم ہونے کا تصور بھی ختم کردیا گیا ہے ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرکاری دفاتر میں اعلی بلوچستان وزیر اعلی نظام کے
پڑھیں:
ای چالان نے مشکلات میں مبتلا کردیا ہے‘سنی تحریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی بجائے ای چالان نے مشکلات میں مبتلا کردیا ہے،ای چالان کے ذریعے بھاری بھرقم چالان عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کررہا ہے،عوام پہلے ہی مہنگائی وبے روزگاری سے پریشان ہیں ایسی صورت میں ای چالان کو بھاری بھرقم رقم وصول کرنے کیلئے مسلط کرنا افسوسناک ہے،قوانین کی کی پاسداری اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید نظام متعارف کرانا اچھاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ای چالان کے ذریعے بھاری بھرقم گاڑیوں وموٹر سائیکل کے چالان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ کیاحکومت چاہتی ہے غریب عوام اب موٹر سائیکل چلانا بھی بند کردیں،حکمران عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ایسے حالات بھی پیدا نہ کریں جس سے وہ مزید مشکلات میں مبتلا ہوجائیں انہوں نے کہا کہ ای چالان کے مخالف نہیں اور ٹریفک کا نظام بھی بہتر چاہتے ہیں حکومت عوام دوست پالیسی بنائے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کے مخالف نہیں مگر ہزاروں میں نہ کیا جائے،نارمل چالان کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام با آسانی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ضرمانہ ادا کرسکیں،ای چالان کو سکھر،لاڑکانہ حیدر آباد و دیگر شہروں میں بھی نافذ کیا جائے،ای چالان کے ذریعے بھاری جرمانے عوام پر زیادتی ہوگی۔