data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز)ضلع خیرپور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کے لیے ویکسین مہم کا آغاز 15 ستمبر سے کر دیا گیا ہے، جو 27 ستمبر 2025 تک ضلع کی 76 یونین کونسلز میں جاری رہے گی۔ اس مہم کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مال روڈ پر منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو تھے، جبکہ اعزازی مہمانوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید مسرور الحسن شاہ، ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین سید فہد علی شاہ جیلانی، اسکول کی پرنسپل حضوران سھتو اور ڈی او عبدالسمیع پنیرو شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین بالکل محفوظ ہے اور اس سے بچیوں کی زندگی کو ایک مہلک بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، محکمہ صحت کے افسران اور شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں اور اس بات کی نگرانی کریں کہ کوئی بھی بچی ویکسین لگوانے سے محروم نہ رہ جائے۔ تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، سول سوسائٹی، شہریوں اور مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ چمن

اے سی چمن نے اس موقع پر افغان باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں۔ بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ آج اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے لیویز رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے علاقے شین تالاب میں غیر قانونی باشندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لینے کے بعد ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انہیں افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اے سی چمن نے اس موقع پر افغان باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کا مکمل انخلا مکمل نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال  
  • والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو 
  • ٹنڈوالٰہیار میں سروائیکل کینسر بچائو مہم کا افتتاح کردیا گیا
  • ماتلی،صوبائی مشیر تنزیلہ قنبرانی نے سروہیکل کینسر سے بچائو مہم کا افتتاح کردیا
  •  ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
  • افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ چمن
  • آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
  • ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم
  • سروائیکل کینسر ویکسین تولیدی صحت کے لیے کتنی محفوظ ہے؟