data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-11-11
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری اور ایم پی اے رئیس امداد خان پتافی نے ایچ پی وی سے بچائو سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسین کی مہم کا افتتاح کیا اس موقعے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان سمیت سندھ حکومت نے سندھ کی بچیوں کو اس مرض سے محفوظ بنانے کے لیے سر کاری طور پر قومی مہم کے طور پر چلایا ہے یہ مہم ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم ہے، اس مہم کے دوران9 تا 14 سالہ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی، ایچ پی وی ویکسین سرکاری، نجی گرلز اسکولز، مدارس میں دستیاب ہے فکسڈ سائٹ، کمیونٹی سنٹرز موبائل یونٹس پر ایچ پی وی ویکسین دستیاب اس مرض کی بہت دیر سے تشخیص ہوتی ہے اور اس کی علاماتیں بہت معمولی ہوتی ہیں، آخر اسٹیج میں سروائیکل بہت تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار نور مصطفی لغاری نے کہا کہ یہ ایک وائرس سروائیکل کینسر کرتا ہے، یہ ایک واحد کینسر ہے جس کی تشخیص کی جاسکی ہے اور اس سے بچائو ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مائیں بہنیں اس قوم کو آگے لے کر جائیں گی خواتین میں بہت طاقت ہے۔ ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم اسکولوں کو کہ اس مہم میں تعاون کیا جائے، اس مہم میں میری کہیں بھی ضرورت پڑے میں حاضر ہوں، یہ ویکسین بچیوں کے لیے بہت اہم ہے۔جبکہ ایم پی اے رئیس امداد خان پتافی سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل ہے ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کررہے ہیں سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچائو ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔ آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔ ڈی ایچ اور انچارج ذوالفقار میمن نے کہا کہ سروائیکل کینسر سے بچائو کی ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا۔ انسداد ایچ پی وی مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سے بچائو کی ویکسین سروائیکل کینسر ایچ پی مہم کا ا

پڑھیں:

رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں

احسن عباسی: رکن قو می اسمبلی علی گو ہر مہر اور علی نواز مہر کی والد ہ انتقال کر گئیں۔
وہ وزیرزراعت و کھیل سردارمحمد بخش مہر کی چچی تھیں،ان کی تدفین گھوٹکی میں ان کے آبائی قبرستان میں ہوگی۔
سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اوروزیرداخلہ سندھ  ضیاءالحسن لنجارنےعلی گو ہر مہر اور علی نواز مہر کی والد ہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی ہے۔ 
سینئر وزیر شرجیل میمن نے سردار علی گوہر مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے  کہاکہ سردار علی گوہر مہر اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ سردار علی گوہر مہر کی والدہ کو بلند درجات اور اہلِ خانہ کو اس غم کی گھڑی میں اپنے فضل و کرم سے سکونِ قلب عطا فرمائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی سردار علی گوہر مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعاکی ہے،مئیر کراچی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سردار علی گوہر مہر اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

 وزیر داخلہ سندھ  ضیاءالحسن لنجارنے بھی  سردار علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں جیسی ہستی کے بچھڑنے کا دکھ بہت بڑا ہے، سردار علی گوہر خان مہر اور سردار محمد بخش مہر کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 
 
 

متعلقہ مضامین

  • نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں
  • ریاست نئے مالیاتی معاہدے کی کھوج میں
  • پاکستان کو تصادم نہیں، مفاہمت کی سیاست کی ضرورت ہے، محمود مولوی
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس
  • ایئر کراچی جلد اڑان بھرنے کو تیار، افتتاح ہوگیا
  • امریکا کی 5 فیصد آبادی میں کینسر جینز کی موجودگی، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا