عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے‘عمرایوب
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے لورالائی اور موسی خیل کے قریب قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہون نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔ دہشتگردوں نے بے گناہ جانوں کو نشانہ بنا کر بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں اور معصوم شہریوں کو سرعام نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ محنت اور مزدوری کے لیے پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد پہلے بھی اسی طرح قتل کیے گئے انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔۔۔ اعجاز خان.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا فخر اور استحکام کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں