ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے مقبوضہ فلسطین میں یافا میں بن گورین ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے، اس دوران مقبوضہ فلسطین کے 300 قصبوں اور شہروں میں الارم گونج اٹھے اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی فورسز کے ترجمان یحیٰ سریع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اور فلسطنیوں پر جاری صیہونی مظالم ختم کروانے تک ہمارے حملے اور سمندر کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے مقبوضہ فلسطین میں یافا (تل ابیب) میں بن گورین ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کو جدید میزائل ذوالفقار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، اس دوران مقبوضہ فلسطین کے 300 قصبوں اور شہروں میں الارم گونج اٹھے اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران بن گورین ائیرپورٹ ہر قسم کی پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بن گورین ائیرپورٹ مقبوضہ فلسطین ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا

پڑھیں:

مون سون طوفانی بارشیں، فضائی آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میں‌مون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ، موسم کی خرابی کی وجہ سے درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔

اسی طرح نجی ائیرلائن کی پرواز ER-852، جو جدہ سے پشاور جارہی تھی، کو موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور میں اتار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر 26 پروازیں ایک سے7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔کراچی ائیرپورٹ پر 16 پروازوں کو ایک سے 5 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا رہا، اسی طرح کراچی سے لاہور کی 7 پروازیں ایک سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ادھر لاہور ائیرپورٹ پر 12 پروازیں ایک سے 14 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ پشاور، اسکردو، کوئٹہ، ملتان اور سیالکوٹ کی 15 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
صاحبزادے ملاقات کیلئے جلوس کی صورت میں نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر

متعلقہ مضامین

  • بن گورین ائیرپورٹ کو ذوالفقار میزائل سے نشانہ بنایا گیا، یمن
  • مون سون طوفانی بارشیں، فضائی آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
  • مقبوضہ کشمیر: ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط، جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ختم
  • ‘ہم اپنی مٹی پر امن چاہتے ہیں،’ باجوڑ میں امن مہم کے دوران دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مولانا خان زیب کون تھے؟
  • بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،وفاقی وزیر ریلوے
  • روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، 741 میزائل داغ دیے 
  • آج غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں ایک جیسے مظالم ہو رہے ہیں، مقررین
  • غزہ میں صہیونی یلغار نہتے ، بھوکے ،پیاسے 275 مسلمان شہید
  • محرم گزر گیا، اب پارٹی لائحہ عمل دے گی، بانی نے پلان بنایا ہوا ہے، علیمہ خان