مون سون طوفانی بارشیں، فضائی آپریشن متاثر، کئی پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میںمون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ، موسم کی خرابی کی وجہ سے درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔
اسی طرح نجی ائیرلائن کی پرواز ER-852، جو جدہ سے پشاور جارہی تھی، کو موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور میں اتار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر 26 پروازیں ایک سے7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں۔کراچی ائیرپورٹ پر 16 پروازوں کو ایک سے 5 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا رہا، اسی طرح کراچی سے لاہور کی 7 پروازیں ایک سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ادھر لاہور ائیرپورٹ پر 12 پروازیں ایک سے 14 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ پشاور، اسکردو، کوئٹہ، ملتان اور سیالکوٹ کی 15 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
صاحبزادے ملاقات کیلئے جلوس کی صورت میں نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تاخیر کا شکار ایک سے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔