جیکب آباد ، ڈیڑھ گھنٹے کی بارش نے انتظامی دعوے کا پول کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں رات گئے ایک ڈیڑھ گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کے دعوے محض دعوے ہی رہے ، شہر کے بازار، شاہراہیں گلی، محلے تالاب بن گئے ،گھروں دکانوں میں پانی داخل ،سول اسپتال بارش کے پانی میں ڈوب گیا،صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں بند ،پی ڈی ایم ایب کے الرٹ کے باوجود ضلع انتظامیہ اجلاس تک محدود رہی عملی کام نہ کیا ،12گھنٹے بجلی کا طویل بریک ڈائون۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد و گردونواح میں رات گئے ایک ڈیڑھ گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کے دعوے محض دعوے ہی رہے ہیں،پی ڈی ایم اے کے الرٹ جاری کرنے کے باوجود ضلع انتظامیہ صرف اجلاس تک محدود رہی عملی کام نہ کیا بارش کے بعد بروقت پانی کی نکاسی نہ کرنے پر شہرکی شاہراہیں ،بازار گلی محلے تالاب بن گئے کپڑا مارکیٹ ،شاہی بازار ،پیٹی بازار،قائد اعظم روڈ ،سول اسپتال بارش پانی میں ڈوبے رہے یہاں تک کے کشتی چوک پر ڈی سی ہائوس کے سامنے روڈ پر پانی جمع ہو گیا صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاں بندہونے پر پانی کی نکاسی نہ ہوسکی جس کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوا ور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شکایت کے باوجود بلدیہ عملہ سست روی کا شکار رہا جس سے گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا اور شہری پانی خود نکالتے رہے۔ بارش کے بہانے سیپکو نے پورے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل کردی پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا اگلے دن بجلی بحال کی گئی جبکہ سٹی ٹو ،پیر بخاری سمیت دیگر فیڈرز12گھنٹے سے بند ہیں جن کی بجلی تاحال بحال نہیں کی گئی ہے بجلی کی بندش نے شہریوں کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے بارش کے بعد شہر کی حالت زار پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے الرٹ کے باوجود اقدامات نہ کرنا ضلعی حکام کی نااہلی ہے اس کا نوٹس لیا جائے افسران کے اجلاس کام کرنے کے لئے نہیں بلکہ فنڈز ہڑپ کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔ڈی سی نے گزشتہ روز مون سون کی بارش کے متعلق اجلاس کیا اگلے دن بارش انتظامیہ کے دعوئوں کو پانی میں بہا کر لے گئی جس کی مذمت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد کے باوجود کی بارش بارش کے
پڑھیں:
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔
تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔
ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔