روز مرہ کے استعمال کا ایک مصالحہ خطرناک کینسر سے بچنے میں مددگار
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ خوراک میں ہلدی شامل کرنے سے آنتوں کے کینسر (باؤل کینسر) سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف لیسٹر میں کی گئی تحقیق کے مطابق، ہلدی میں موجود زرد رنگت دینے والا قدرتی مرکب کرکیومن (Curcumin) آنتوں میں کینسر کے ابتدائی خلیوں کی افزائش کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ کرکیومن نقصان دہ خلیوں کو ٹیومر میں تبدیل ہونے سے پہلے ہی غیر مؤثر کر دیتا ہے، اس طرح کینسر بننے کا عمل روکا جا سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ کرکیومن ایک اہم پروٹین کو غیر فعال کر دیتا ہے جو کینسر کے خلیوں کے پھیلاؤ میں کردار ادا کرتا ہے۔
لیبارٹری تجربات کے دوران، سائنس دانوں نے کرکیومن کی مخصوص مقدار کو آنتوں کے بافتوں (ٹشوز) پر آزمایا، جس سے یہ ظاہر ہوا کہ یہ مرکب کینسر اسٹیم سیلز جیسے خلیوں کی بڑھوتری کو مؤثر طریقے سے روکتا ہے۔ ان خلیوں کو عام طور پر ٹیومر کی نشوونما اور دوبارہ پیدا ہونے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
تحقیق کے نتائج ‘جرنل کینسر لیٹرز’ میں شائع ہوئے، جس میں یہ واضح کیا گیا کہ کرکیومن نقصان دہ خلیوں کو کم خطرناک شکل میں تبدیل کر دیتا ہے، جس سے ان کی تقسیم اور مضبوطی کی صلاحیت محدود ہو جاتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پلاسٹک کیلیے عملی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی جانب گامزن ہے اور عوام کو ماحول دوست متبادل اپنانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔پلاسٹک بیگ فری ڈے کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پلاسٹک بیگز وقتی سہولت تو فراہم کرتے ہیں، لیکن یہ صدیوں تک ماحول میں رہ کر زمین، فضا، پانی، اور انسانی صحت کے لیے مہلک ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ پلاسٹک زمین
کی زرخیزی ختم کرنے، نکاسی آب کے نظام کو بند کرنے اور آبی حیات کو ختم کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے کینسر سمیت کئی مہلک بیماریوں کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب میں پلاسٹک کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان میں کپڑے اور کاغذ کی تھیلیوں کے استعمال کا فروغ، مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد، اور اسکولوں و کالجوں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم شامل ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ ری سائیکلنگ کے دوست متبادل متعارف کروائے جا رہے ہیں۔