قوتِ سماعت کو ہفتوں میں بحال کرنیوالی جین تھراپی تیار
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ایک نئی تحقیق کے مطابق تیار کی گئی جدید جین تھراپی کا ایک انجیکشن لوگوں میں کم ہوتی سماعت کو ہفتوں میں بحال کر سکتا ہے۔
سوئیڈن کی کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محققین نے بتایا کہ اس جدید تھراپی نے بچوں اور بڑوں میں پیدائشی طور پر قوتِ سماعت سے محرومی یا ناقص سماعت کو بہتر کیا۔ مطبی (کلینیکل) ٹرائل میں سات سالہ بچے کی سماعت تقریباً مکمل بحال ہوگئی۔
جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں بتایا گیا کہ او ٹی او ایف جین کی صحت مند نقل کو کان کے اندر ونی حصے میں انجیکٹ کرنے سے تمام 10 افراد کی سماعت میں بہتری آئی۔
چھوٹے پیمانے پر کیے جانے والے اس ٹرائل میں ایسے لوگ شامل تھے جو او ٹی او ایف نامی جین میں تغیر کی وجہ سے جینیاتی قسم کے بہرے پن یا شدید کمزور سماعت کا شکار تھے۔
یہ تغیرات پروٹین اوٹوفرلِن میں کمی کا سبب بنتی ہیں جو کہ آواز کے سگنل کان سے دماغ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی
کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، آج اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Post Views: 3