حادثوں کا شکار گاڑیوں کی مرمت کیلئے اے آئی ٹول پر کام جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سائنس دان ایک جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹول تیار کر رہے ہیں جو ٹریفک حادثات کے بعد گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا درست اندازہ لگانے اور ضروری مرمت کے عمل کو منظم کرنے میں مدد دے گا۔
یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے اسکول آف کمپیوٹنگ نے ایکسیڈنٹ ریپئر گروپ ABL 1 Touch اور Innovate UK کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ ایک ایسا AI سسٹم تیار کیا جا سکے جو برطانیہ کی بڑی انشورنس کمپنیوں اور گاڑی فراہم کرنے والے اداروں کو مہیا کیا جائے گا۔
ایسوسی ایشن آف برٹش انشوررز کے مطابق، سال 2024 میں برطانیہ میں 24 لاکھ گاڑی مالکان نے انشورنس کلیم دائر کیے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 11.
یونیورسٹی کے سینٹر فار AI اینڈ ڈیٹا سائنس سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد بدر کے مطابق، نیا سسٹم انشورنس انڈسٹری کے لیے ایک “تکنیکی معیار (technical benchmark)” فراہم کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس AI سسٹم کی تیاری میں مشین لرننگ اور کمپیوٹر ویژن کو یکجا کیا جا رہا ہے، تاکہ تجربہ کار انجینیئرز کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور حادثات کے بعد مرمتی فیصلوں کو خودکار اور درست بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیا جا
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔