لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی اسپیل، نیا ریکارڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کے تاریخی اسپیل میں اوسطاً 136 ملی میٹر کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران واسا اور دیگرمتعلقہ ادارے پوری طرح متحرک اور سرگرم عمل رہے جب کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی اور علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔
صبح 5بجے سے جاری موسلادھار بارش سے زیر آب آنے والے علاقوں سے پانی کا نکاس جاری ہے جب کہ واسا کی ٹیمیں اور افسران فیلڈ میں موجود، بجلی کی بار بار بندش سے نکاسی آب میں آنے والی رکاوٹ دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لئے وارڈن اور افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی اور بارش کے باوجود کسی بھی روڈ پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔
نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن ڈویژن اور پانی والا تالاب کے علاقوں میں 175 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ شہر میں اوسطاً 136 ملی میٹر کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملی میٹر
پڑھیں:
این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )این ڈی ایم اے نے 26 جون سے 7 جولائی کے دوران بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
این ڈی ایم اے کےمطابق 12روزکےدوران ملک بھر میں 79 لوگ جان سے گئے،خیبرپختونخوا میں 29،پنجاب میں 24 لوگ جاں بحق ہوئے،سندھ میں 15 اور بلوچستان میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی۔
این ڈی ایم اے کےمطابق بارشوں اور سیلاب سے 140 لوگ زخمی بھی ہوئے،زخمیوں میں 57 بچے،48 مرد اور 35 خواتین شامل ہیں،66 گھرمکمل تباہ ہوئے،123 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
مون سون کی بارشیں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی،ترجمان کے مطابق شیخوپورہ میں سب سےزیادہ48ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، لاہور میں 40، گوجرانوالہ 6، مری5 اور فیصل آباد میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
غزہ میں حماس کا بڑا حملہ، 5 اسرائیلی فوجی مارے گئے، 14 زخمی
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ میں2 اور منڈی بہاوالدین میں1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، قصوراوربہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ10جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید :