data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو/کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کے بعد ماسکو نے یوکرین پر میزائل اورڈرون کی بارش کر دی ، یوکرین میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق روس نے ایک اور بڑے حملے میں یوکرین پر مجموعی طور پر 741 میزائل داغے، جن میں 728 جنگی اور گمراہ کن ڈرونز، سات Kh-101،اسکندر، کے کروز میزائلز اور 6 کنڑل ہائپرسونک میزائلز شامل تھے، جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو بتایا ہے کہ روسی فورسز نے رات بھر یوکرین کے فوجی فضائی اڈوں کی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑا حملہ کیا ہے جس میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں لمبے فاصلے تک مار کرنے والے، اعلیٰ درستگی کے حامل فضائی ہتھیار استعمال کیے گئے، جن میں کنڑل ہائپرسونک ایروبالیسٹک میزائلز اور لمبے فاصلے کے اسٹرائیک ڈرونز شامل تھے۔یوکرین کی فضائیہ نے کہا کہ 3 سال سے زاید عرصے سے جاری جنگ میں روس نے یوکرین پر گزشتہ رات ریکارڈ 741 میزائل داغے۔یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس حملے سے یوکرین کے شمالی، وسطی، جنوبی، مشرقی اور مغربی علاقوں کے 10 مختلف حصوں کو نقصان پہنچا۔ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں سے لوٹسک شہر، جو پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد کے ساتھ یوکرین کے شمال مغرب میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا اور 10 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔دریں اثنا وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے یوکرین کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے روس،یوکرین جنگ میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن سے خوش نہیں ہوں کیونکہ روسی اور یوکرینی فوجی ہزاروں کی تعداد میں مارے جا رہے ہیں اور روسی صدر کی جانب سے بہت خوش اخلاقی دکھائی جاتی ہے لیکن وہ صرف دکھاوے پر مبنی ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوکرین پر یوکرین کے

پڑھیں:

ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس

ماسکو: روس نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی یونین اس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔

امریکی اور یورپی پابندیوں کے بعد روس کے تقریباً 300 سے 350 ارب ڈالر کے اثاثے یورپ میں منجمد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن ان رقوم کو یوکرین کے دفاع کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہا ہے۔

سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا کہ اگر یورپ نے اثاثوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو روس یورپی ممالک اور برسلز کے حکام کے خلاف "ہر ممکنہ طریقے" سے کارروائی کرے گا، چاہے وہ عدالتوں میں ہو یا عدالت سے باہر۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان اثاثوں پر قبضہ مغرب کی طرف سے "چوری" تصور ہوگا، جس سے امریکی اور یورپی بانڈز پر اعتماد بھی متاثر ہوگا۔ دوسری جانب یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے اور اسے قیمت ادا کرنی ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین
  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • کراچی پولیس نشانے پر، رواں سال میں اب تک افسر سمیت 14 جوان شہید
  • اسپین میں یوکرین کی حمایت جائز فلسطین کی ممنوع قرار،اسکولوں سے پرچم ہٹانے کا حکم
  • ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روس
  • اثاثے ہتھیانے والوں کا پیچھا کریں گے، روس کی یورپ کو دھمکی
  • نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کے ملزم کی جرمنی حوالگی
  •   پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف
  • حماس جہاں بھی ہو، ہم اُسے نشانہ بنائیں گے، نتین یاہو