ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی اداروں، قانون نافذ کرنے والے محکموں اور عوام کے باہمی تعاون سے ہم گلگت بلتستان کو ایک پرامن، محفوظ اور مثالی خطہ بنا سکتے ہیں۔ مذہبی و مسلکی ہم آہنگی ہی گلگت بلتستان کی اصل شناخت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے ہمیشہ بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ ہم اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ مذہبی و مسلکی ہم آہنگی ہی ایک پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کے عقائد، نظریات اور مقدسات کا احترام کریں اور ایسی تمام سوچوں، باتوں اور اعمال سے گریز کریں جو کسی بھی فرد یا گروہ کے جذبات کو مجروح کر سکتے ہوں۔ اختلافِ رائے ہر معاشرے کا حسن ہوتا ہے، مگر اس اختلاف کو نفرت، تعصب یا تصادم میں بدلنے کی ہر کوشش کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ ہم تمام علماء کرام، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی، نوجوانوں اور میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگاہی اور مثبت پیغام رسانی کے ذریعے معاشرے میں امن، اتحاد اور رواداری کو فروغ دیں۔ کسی بھی قسم کے فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دینا نہ صرف معاشرتی امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ ہمارے خطے کی ترقی اور مستقبل پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

سعدیہ دانش نے کہا کہ ریاستی اداروں، قانون نافذ کرنے والے محکموں اور عوام کے باہمی تعاون سے ہم گلگت بلتستان کو ایک پرامن، محفوظ اور مثالی خطہ بنا سکتے ہیں۔ مذہبی و مسلکی ہم آہنگی ہی گلگت بلتستان کی اصل شناخت ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں، نفرت کی نہیں محبت کی زبان بولیں، گلگت بلتستان میں ہمیشہ سے مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے افراد نے بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ رہنے کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اس ورثے کی حفاظت کریں اور ہر اس سوچ، رویے اور عمل کی حوصلہ شکنی کریں جو معاشرتی انتشار یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔ ہم عوام، علما، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عدم برداشت اور تعصب سے گریز کرتے ہوئے اتحاد، رواداری اور مثبت سوچ کو فروغ دیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن، باوقار اور ثقافتی طور پر متنوع خطہ ہے جہاں مختلف مسالک اور مذاہب کے لوگ صدیوں سے بھائی چارے، باہمی احترام اور ہم آہنگی کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ موجودہ حالات میں ہمیں مزید یکجہتی، برداشت اور رواداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مذہبی و مسلکی اختلافات کو نفرت یا تصادم میں تبدیل کرنے کی ہر کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس امر پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہر فرد کو اپنے عقیدے پر عمل کرنے کا آئینی اور اخلاقی حق حاصل ہے، بشرطیکہ وہ دوسروں کے عقائد کا بھی اسی جذبے سے احترام کرے۔ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور امن ہم سب کے اجتماعی رویے، کردار اور باہمی تعاون سے جُڑی ہوئی ہے۔ ریاستی ادارے قانون کی عملداری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اور معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اس عمل میں حکومت کا ساتھ دے تاکہ گلگت بلتستان ایک محفوظ، پُرامن اور مثالی خطہ بنے۔ نفرت، تعصب اور تفرقے کو مسترد کر کے محبت، احترام اور اتحاد کی فضا کو مضبوط کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مذہبی و مسلکی گلگت بلتستان ایک پرامن کا فرض ہے ہم آہنگی کے عقائد کہا کہ ہیں کہ نے کہا

پڑھیں:

امن وامان کی مکمل بحالی کیلئے حکومت گلگت بلتستان اور تمام تر ادارے متحرک ہیں، امجد ایڈووکیٹ

صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چھموگڑھ میں حالیہ کشیدگی کا بااہمی اتفاق و اتحاد کے زریعے صورتحال کو مکمل معمول پر لانے کیلئے ادارے متحرک ہیں، سیکیورٹی کے تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے اور علاقائی امن کمیٹیوں کو فعال کر کے فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چھموگڑھ میں حالیہ کشیدگی کا بااہمی اتفاق و اتحاد کے زریعے صورتحال کو مکمل معمول پر لانے کیلئے ادارے متحرک ہیں، سیکیورٹی کے تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے اور علاقائی امن کمیٹیوں کو فعال کر کے فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان براہِ راست صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور پائیدار قیام امن کیلئے مختلف اقدامات کیئے جا رہے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کا امن کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ یہ وقت صبر، ہوش مندی اور باہمی اتحاد کا ہے۔ ہمیں اشتعال انگیزی سے بچنا ہے، افواہوں سے دور رہنا ہے، اور ہر قیمت پر علاقے کا پرامن ماحول بحال رکھنا ہے۔ امن صرف حکومت کی نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں خود عوام کے درمیان موجود ہوں اور تمام اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، انشاء اللہ ہم سب کی مشترکہ کوشش اور اتحاد سے گلگت بلتستان کی پرامن فضاء برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امن وامان کی مکمل بحالی کیلئے حکومت گلگت بلتستان اور تمام تر ادارے متحرک ہیں، امجد ایڈووکیٹ
  • چھموگڑھ اور جلال آباد میں حالات قابو میں ہیں، ایمان شاہ
  • محرم الحرام کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مولانا عبد السمیع
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش
  • خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ
  • گلگت بلتستان میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
  • گلگت بلتستان کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارشوں کی پیشگوئی
  • گلگت بلتستان میں ای آفس سسٹم کا باقاعدہ آغاز