انتظامی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر جوہڑ میں تبدیل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد واسا اور دیگرانتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ساراشہرجوہڑ کی شکل اختیارکرگیاہے۔ بارشوں کی وجہ سے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔سڑکوں پر پانی کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ نمازیوں کا مساجد تک جانامشکل ہوگیاہے،گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن سے شہری بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ واسا نے مون سون سے پہلے آب نکاسی کا انتظام کرلیا ہے مگرحالیہ بارشوں نے واساکے تمام دعوئوں کا پول کھول دیا ۔ تعفن زدہ ماحول موسمی اور وبائی بیماریوںکا موجب بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت ڈینگی کے خلاف مہم چلا رہی ہے تو دوسری طرف گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو نے شہریوں کا جیناحرام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری واسا حکام کو شکایات کا اندراج بھی کرواتے ہیں لیکن حکام مسائل کے حل کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ پاکستان کے تیسرے بڑے شہرکو لاوارث چھوڑ دیا گیاہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرفیصل آباد مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیا جائے ورنہ شہر میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ ہے جس کی ساری ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی تجویز دے دی.
لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔
ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق