اسکردو کے برف پوش پہاڑوں میں ریت کا سمندر، سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسکردو کے برف پوش پہاڑوں کے دامن میں ریت کا سمندر ’سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ‘ سیاحوں کے لیے ایک جنت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز
گلگت بلتستان جانے والے سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ کی رعنائیوں سے ضرور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کہنے کو یہ ایک سرد صحرا ہے لیکن سیاحوں اور ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے کسی جنت سے کم نہیں۔ تفصیل جانیےعابد شگری کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکردو اسکردو کا سرد صحرا اسکردو کے پہاڑوں میں صحرا سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکردو کا سرد صحرا اسکردو کے پہاڑوں میں صحرا اسکردو کے
پڑھیں:
سانحہ دریائے سوات کی تحقیقاتی رپورٹ، ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا
دفعہ 144 نافذ تھی، سیاحوں کو دریا میں جانے سے روکا مگر وہ پیچھے سے چلے گئے
سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، 14 منٹ میں پانی کا بھاؤ بڑھا، رپورٹ
دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی ہے، جس میں واقعے کے حوالے سے تفصیلات بتادی گئی ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق زیادہ بارش سے دریائے سوات کی سطح 77 ہزار 782 کیوسک تک تھی اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے پانی کا رخ دوسری جانب کر دیا گیا، پانی کا رخ تبدیل ہونے سے جائے حادثہ پر پانی کی سطح کم تھی اور سیاح وہاں پہنچے۔واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ متاثرہ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے، ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے گئے، 14 منٹ بعد 9 بج کر 45 منٹ پر پانی کی سطح بڑھنے پر ریسکیو کو کال کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوع پہنچے، سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا تھا اور خراب موسم سے متعلق کئی الرٹ متعلقہ اداروں سے موصول ہوئے تھے۔متعلقہ افسران کی ایمرجنسی کی صورت میں ڈیوٹیاں پہلے ہی لگا دی گئی تھیں، دریا کے کنارے قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ سیلاب سے قبل ہی ہوا تھا، 2 جون سے ایک مہینے کے لیے مالاکنڈ ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔