برطانیہ(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانیہ میں لیبرپارٹی کو بڑا دھچکا لگا، پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ نے لیبر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،زہراسلطانہ چودہ سال سےلیبرپارٹی سےمنسلک تھیں تاہم لیبرپارٹی کی فلسطین پالیسی اورسوشل بینیفٹس سسٹم پراختلافات تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہی ہیں۔جیرمی کوربن کیساتھ نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور مستعفی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے الوداعی پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ میرا سفر اپنے اختتام کو پہنچا ہے، تمام کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹاف کی حمایت پر شکر گزار ہوں۔

محمد مسرور کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی مایوسی یا پچھتاوے کے یہ باب بند کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔

ذرائع کے مطابق مسرور کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ معاہدہ سیریز ٹو سیریز کی بنیاد پر تھا۔ پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور نئے کوچز کی بھرتی کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی غیرملکی کوچز کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس سلسلے میں شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں آسٹریلیا کے شان میکڈرمٹ اور جنوبی افریقہ کے گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شان میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ جبکہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ بطور کوچ ذمہ داریاں دیے جانے کا بھی قوی امکان ہے، پی سی بی آئندہ چند روز میں کوچنگ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سیف علی خان کو شاہی وراثت میں بڑا دھچکا، 15,000 کروڑ کی جائیداد “دشمن پراپرٹی” قرار
  • شریکۃ الحسین، ثانی زہرا، صحیفۂ وفا، سفیر کربلا سیّدہ زینبؓ
  • برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ کا پارٹی سے استعفیٰ، نئی جماعت کے قیام کا اعلان
  • پارٹی کی فلسطین پالیسی سے اختلاف پر برطانیہ کی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ مستعفی
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور مستعفی
  • پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ لیبر پارٹی سے مستعفی، نئی پارٹی بنانے کا اعلان
  • پٹرول بم کی برسات
  • جنوبی افریقا کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا، کیشو مہاراج سیریز سے باہر‎
  • جنوبی افریقا کو زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا