ستھرا پنجاب کے بعد سدھرا پنجاب کا آغاز کر دیا گیا:صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
ارباز خان:ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے مثالی انتظامات کیے۔ انہوں نےعلمائے کرام، اہلِ تشیع کمیٹی اور پولیس افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "ستھرا پنجاب" کے بعد اب "سدھرا پنجاب" مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
وزیر اطلاعات نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور اب تک 1509 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قتل اور دہشتگردی جیسے سنگین مسائل کا حل بھی سی سی ڈی کے ذریعے نکالا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
علی امین اور بیرسٹر سیف کا بھی نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے:عظمیٰ بخاری
ویب ڈیسک:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چھٹا ہے، علی امین اور بیرسٹر سیف کا بھی نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہیٰ دور کی ہے،انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کر رہے وہ 2018 سے 2023 کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے،ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاؤس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا۔
بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی، 4 سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔
وزیر اطلا عات پنجاب کا کہنا تھا کہ 12 سال سے جو لوٹ مار خیبر پختونخوا میں ہو رہی ہے، 4 سال پنجاب میں وہی ہوئی۔ ان 4 برسوں میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 4.7 شدت کا زلزلہ