data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 2 ریاستی حل ڈھونگ ہے، کمزور اقدام اسرائیل کے ناجائز وجود کو استحکام دے گا۔منصورہ میں مرکزی مشاورتی نشست، الخدمت کے مرکز میں ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کی کتاب کی تقریب رونمائی اور سید مودودی میموریل آڈیٹوریم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے سفارتی، اقتصادی اور دفاعی سطح پر مضبوط تعلقات خطے میں پائیدار امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔ افغانستان، پاکستان اور ایران نے امریکا، نیٹو فورسز،بھارت اور اسرائیل کے مقابلے میں عظیم کامیابی حاصل کی ہے، اب یہ خطے کے عوام کا حق ہے کہ تینوں ممالک استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط لائحہ عمل بنائیں۔ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام، نسل کشی کا جنگی مجرم اسرائیل اور نیتن یاہو ہے، امریکا اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کرکے رسوا ہوگیا ہے۔ لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد عالم اسلام کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سرنڈر ملت اسلامیہ کے لیے تاریک مستقبل ہوگا۔ حکومت پاکستان جموں و کشمیر اور فلسطین پر قائداعظم کی اعلان کردہ دائمی پالیسی کے مطابق مضبوط موقف اختیار کرے، 2 ریاستی حل ڈھونگ ہے، کمزور اقدام اسرائیل کے ناجائز وجود کو استحکام دے گا اور بیت المقدس، ارضِ انبیا مسلمانوں کے ہاتھوں سے جاتا رہے گا۔لیاقت بلوچ نے تقاریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران کی شدت عدلیہ کی آزادی کے لیے جان لیوا بن گئی ہے، سیاسی جمہوری قوتیں تسلیم کرلیں کہ 26 ویں آئینی ترمیم بڑا بلنڈر تھا، پاکستان کا استحکام صرف اور صرف آئین پاکستان کے مکمل نفاذ سے ممکن ہے، مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ سیاست اور جمہوریت پر بھاری ہوگیا ہے، حکمران جماعتوں میں مالِ غنیمت کی تقسیم خود انہیں شرمسار کررہی ہے، سیاسی بحران اسٹیبلشمنٹ کے در اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد منقسم اور یرغمال عدلیہ کے ذریعے ختم نہیں ہوںگے، سیاسی جمہوری قوتوں کو قومی ڈائیلاگ، قومی ترجیحات کے کم از کم ایجنڈا پر اتفاقِ رائے سے سیاسی بحران کی شدت کو قابو کیا جاسکتا ہے، آئین پر عمل اور آزادانہ غیرجانبدارانہ، شفاف انتخاب ہی جمہوریت کو پائیدار بناتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ پنجاب، کوئٹہ (بلوچستان) اور اسلام آباد میں بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خود بلدیاتی سطح کے کاموں میں ملوث ہیں اور پالیسی سازی، ریاستی نظام اسٹیبلشمنٹ کے رحم و کرم پر ہیں، پنجاب اسمبلی میں احتجاج اپوزیشن کا حق ہے،ا سپیکر پنجاب اسمبلی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی، حکومت اور اپوزیشن پنجاب اسمبلی پارلیمانی معاملات کو خود حل کریں، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدامات سیاسی بحران کو مزید گمبھیر بنارہے ہیں۔ نیم جمہوری، آمرانہ روِش، ہائبرڈ جمہوریت کا اسٹیٹس کو 24 کروڑ عوام کو جمہوری آئینی حقوق سے مرحلہ وار محروم کردے گا۔ قومی سیاسی جمہوری قیادت انا، ضِد کی چادر اتاریں اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے قومی سیاسی کرداراداکریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی سیاسی بحران اسرائیل کے لیاقت بلوچ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور ایران میں دو طرفہ تجارت بڑھانا ناگزیر ہے، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں۔ جنکے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کیلیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں۔ جن کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خانہ فرہنگ ایران اور بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے اشتراک سے منعقدہ ویمن امپاورمنٹ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ پنجگور اور دیگر سرحدی علاقوں میں قانونی راستوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دیا جائے، تاکہ دونوں طرف کے عوام خوشحال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کے نصف سے زائد ہیں۔ انہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت کو چاہئے کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت کو درپیش چیلنجز
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • پاکستان اور ایران میں دو طرفہ تجارت بڑھانا ناگزیر ہے، رحمت صالح بلوچ
  •  ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • کامیابی کا انحصار پالیسی استحکام، تسلسل اور قومی اجتماعی کاوشوں پر ہے،احسن اقبال
  • اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کی قرارداد
  • لیاقت آباد،فرنیچر اور کپڑا مارکیٹ کے دکانداروں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،مرکزی شاہراہ بند
  • پشاور، اتحاد امت و استحکام پاکستان کانفرنس
  • پنجاب اسمبلی : ٹک ٹاک پر مستقل پابندی کی قرارداد جمع 
  • ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع