UrduPoint:
2025-07-10@16:34:28 GMT

غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک

حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا، اسرائیل غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا، اسرائیل

یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے جمعرات کو اسرائیل کے بین گورین ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی باغیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، ’’حوثی فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے تحت اسرائیل کے اہم ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغا۔‘‘ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا، ’’یمن سے داغا گیا ایک میزائل کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

‘‘
یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثی باغی اسرائیل اور بحیرہ احمر و خلیج عدن میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس کے جواب میں اسرائیل نے یمن کے مختلف علاقوں پر، بشمول بندرگاہی شہر الحدیدہ، کئی فضائی حملے بھی کیے۔

اسی ہفتے حوثیوں نے دو تجارتی بحری جہاز ڈبونے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی۔ ان باغیوں کے تازہ حملوں نے امریکہ کے ساتھ مئی میں ہونے والی جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جو یمن میں حوثی اہداف پر حملوں کے کئی ہفتے بعد عمل میں آئی تھی۔
غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 23 فلسطینی ہلاک

غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دیر گئے کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی مارے گئے، جن میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔

یہ حملے ایسے وقت پر کیے گئے، جب فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے قطر میں جاری بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔
سول ڈیفنس ایجنسی کے اہلکار محمد المغیر نے بتایا کہ تازہ بمباری وسطی اور جنوبی غزہ پٹی میں کی گئی اور یہ کہ سب سے ہلاکت خیز حملہ دیر البلح میں ہوا، جس میں 12 افراد مارے گئے۔

ان میں آٹھ بچے اور دو خواتین بھی شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے ایک طبی مرکز کے سامنے شہریوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔
نصیرات مہاجر کیمپ پر ایک علیحدہ حملے میں دو، جب کہ بریج کیمپ پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ خان یونس کے علاقے المواصی میں خیموں میں رہنے والے پانچ افراد بھی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اے ایف پی کے مطابق میڈیا پر عائد پابندیوں کے باعث آزاد ذرائع سے اس جانی نقصان کی تصدیق ممکن نہ ہو سکی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی حملوں میں حوثی باغیوں غزہ پٹی میں

پڑھیں:

یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تل ابیب: یمنی حوثی تحریک نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب کے مرکزی بن گورئیان ایئرپورٹ کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی حکام نے ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

حوثی ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، اور اسرائیل پر ہماری جوابی کارروائیاں شدت اختیار کریں گی،  اگر اسرائیل نے یمن کی سرزمین پر براہ راست حملے کی کوشش کی تو اسے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہر محاذ پر ناکامی مقدر بنے گی۔

خیال رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں کہ یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر حملہ کیا ہو، اس سے قبل 2 جون کو بھی حوثی فورسز نے بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے تھے، جس کے بعد تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں ایئر سائرن بج اٹھے تھے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق بن گورئیان ایئرپورٹ پر حملے نے اسرائیلی سیکیورٹی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ہائپرسونک میزائلوں کو موجودہ ڈیفنس شیلڈز کے ذریعے روکنا مشکل ہوتا ہے، ایسی میزائل ٹیکنالوجی آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ رفتار سے نشانہ بناتی ہے، اور اس کا سراغ لگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

حوثی تحریک کی جانب سے بار بار اسرائیل پر حملے، بالخصوص حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں، خطے میں جاری اسرائیل غزہ جنگ کے عالمی اثرات کی عکاسی کرتی ہیں، وہ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے، ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مغربی کنارے میں شاپنگ مال پر حملہ؛ ایک اسرائیلی ہلاک
  • حوثی باغیوں کے حملے میں ایک اور بحری جہاز ڈوب گیا، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
  • یمنی حوثی: بحیرہ احمر میں دوسرا جہاز بھی ڈبودیا، عملے کے 4 ارکان ہلاک
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 36 فلسطینی شہید
  • مقبوضہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے، کم از کم 5 ہلاک،14 زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
  • غزہ : اسرائیلی حملے جاری‘ مزید 105فلسطینی شہید
  • ٹرمپ اسرائیل کو ایران پر مزید حملوں کی اجازت دے سکتے ہیں، اسرائیلی حکام پُرامید
  • اسرائیلی جہاز ڈرون حملے میں بحیرہ احمر میں ڈوب گیا؛ حوثی فورسز کا دعویٰ
  • یمنی حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل حملہ