بھارت دنیا کی واحد ریاست ہے،جو پاکستان میں ہونے ولےدہشتگرد حملوں پر سینہ تان کرخوشی مناتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ بھارت دنیا کی واحد ریاست ہے،جو پاکستان میں ہونے ولےدہشتگرد حملوں پر سینہ تان کرخوشی مناتی ہے ۔
الجریزہ ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کاکہناتھا کہ وہ خوش ہوتے ہیں، لطف اندوز ہوتے ہیں،جب خودکش حملے ہوتے ہیں جب معصوم بچوں کا خون بہتا ہے،توثبوت چاہے معلوماتی ڈومین میں ہو انتظامی سطحی پر ہو کسی دائرہ کار میں ہو،مالی معاونت دہشتگردی کی فنڈنگ ہر جگہ کھلے عام موجود ہے یہ ہر جگہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید، 2 بڑے ہسپتال ایندھن کی قلت کا شکار
میرا خیال ہے کہ بھارت دنیا کی واحد ریاست ہے جو پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں پر سینہ تان کر خوشی مناتی ہے،وہ خوش اور لطف اندوز ہوتے ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں، علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔