2025-11-03@10:39:02 GMT
تلاش کی گنتی: 453
«ٹائر برسٹ ہونے»:
سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر نمٹا دی۔ کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے قرار دیا کہ پابندی کے خلاف پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، اگر ریلیف نہیں ملتا تو پھر عدالت میں درخواست دائر کی جائے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے ٹی ایل پی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے جو درخواست دائر کی ہے، وہ کس سیکشن کے تحت دائر کی ہے، اس میں درخواست گزار کون ہے؟ وکیل درخواست گزار کا جواب سننے کے بعد عدالت عالیہ نے...
کراچی: شہر قائد میں پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت اسد کے نام سے کرلی گئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقابلے کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے، بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ اعجاز ملاح سمندر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح...
اسلام آباد کی اقراء یونیورسٹی میں آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے آف لوم ویونگ ٹیکنیکس، ٹیکسٹائل انسٹالیشنز اور قدرتی و غیر روایتی مٹیریلز پر تخلیقی کام پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی ٹیکسٹائل انجینیئر مہر بانو کا حوصلہ مند سفر نمائش میں ہوم ٹیکسٹائل، اپیریل ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل انسٹالیشنز کے شعبوں میں طلبہ کی جدت، فنکارانہ اظہار اور مٹیریل کے ساتھ تجربات کو اجاگر کیا گیا۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آف لوم ویونگ ٹیکنیکس اقراء...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جہلم کے علاقے دینہ میں زمیندار نے کھیت میں داخل ہونے والی گائے کی ٹانگ کلہاڑی سے کاٹ دی۔پولیس کے مطابق دینہ کی حدود موہال میں کھیت میں داخل ہونے پر زمیندار نے طیش میں آکر کلہاڑی کے وار سے گائے کی ٹانگ کاٹ دی جس کے بعد زخمی گائے کو مقامی افراد نے ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا۔ ویٹرنری اسپتال میں زخمی گائے کا علاج کیا گیا۔پولیس نے گائے کی ٹانگ کاٹنے کا مقدمہ گائے کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا تاہم واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ نے "جنگبندی معاہدے کے باوجود" غزہ کی پٹی کیخلاف وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں فلسطینی مزاحمت کے درجنوں کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کا دعوی کیا ہے تاہم ماہرین نے اسے مزاحمت کیخلاف اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کو چھپانے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف گذشتہ شب سے شروع ہونے والے نئے اسرائیلی حملوں کے دوران حماس کے درجنوں کمانڈروں کو "ٹارگٹ کلنگ" کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ساتھ تعلق رکھنے والے "درجنوں...
امریکی یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار کاز سوئیر سوشل میڈیا پر اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے، جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سنگاپور کے مارینا بے سینڈز ہوٹل کے انفینٹی پول میں بغیر اجازت داخل ہوتے دکھائی دیے۔ اس ویڈیو میں سوئیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پول میں چپکے سے داخل ہو کر ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور ناظرین نے اس حرکت کو خطرناک اور بعض حلقوں میں غیر قانونی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟ حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سوئیر نے اس تنازع پر معافی مانگی اور...
لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جبکہ گرین ٹاؤن زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای بزنس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بزنس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے ای بزنس پروجیکٹ کے اجراء پر مسرت کا اظہار کیا اور اس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام محکموں کے این او سی ایک چھت تلے بروقت مہیا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ای بزنس کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اضافی نمبر ملیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہر 15 دن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی یونین میں ہاتھ صاف کرنے والے سینیٹائزرز اور دیگر بایوسائیڈل مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل ایتھانول (Ethanol) پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام یورپی کیمیکل ایجنسی (ECHA) کی ایک سائنسی رپورٹ کے بعد زیرِ غور آیا ہے، جس میں ایتھانول کے استعمال کو کینسر اور حمل کے دوران پیچیدگیوں سے جوڑا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی کیمیکل ایجنسی کے ایک ورکنگ گروپ نے تجویز دی کہ ایتھانول کو خطرناک مادے کے طور پر درجہ بند کیا جائے کیونکہ طویل مدتی استعمال سے یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔خطرہ ہاتھوں پر لگانے سے نہیں بلکہ طویل عرصے تک مسلسل استعمال سے ہے، خاص طور پر ایتھانول سانس...
پاکستانی اسکواش اسٹار نور زمان عالمی درجہ بندی کیریئر بیسٹ 37ویں نمبر پر آ گئے۔ مقابلوں کے مصروف شیڈول اور مسلسل کامیابیوں کے نتیجے میں نور زمان کو پی ایس اے ورلڈ رینکنگ میں نمایاں ترقی ملی۔ گزشتہ ماہ کے دوران انہوں نے شمالی امریکا میں چار عالمی مقابلوں میں حصہ لیا، جن کا آغاز ستمبر میں کینیڈا میں نیش کپ جیتنے سے ہوا۔ 3 اکتوبر کو انہوں نے شارلٹسویل اوپن کا سیمی فائنل کھیلا جس کے بعد 5 اکتوبر کو اوپن اسکواش کلاسک میں شرکت کی جس میں کوارٹر فائنل تک پہنچے۔ گزشتہ ہفتے نور زمان نے سخت مقابلے بعد رچرڈسن ویلتھ مین اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کھائی۔
’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 گروپس کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پڑوسی ملک سے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں، تفتیش کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنا ہے۔
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ٹیکس چوری پکڑنے کے لئے نیا ڈیجیٹل انوائسز سسٹم یکم نومبر سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور ایکسپورٹرز کو ڈیجیٹل انوائسز سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے کا پابند کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انوائس سسٹم میں رجسٹرڈ نہ ہونے اور مشکوک مینوفیکچرنگ کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ایسی تمام فیکٹریوں کے گیٹ پر کیمرے نصب کرکے انکی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔ جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث صنعتکاروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج اور ٹیکس ریکوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
واشنگٹن: امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے لبنان میں اگلے سال کے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کی خبروں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 2026 کے انتخابات جنگ کے بہانے سے مؤخر کیے گئے تو اس کے نتیجے میں ملک میں بڑے پیمانے پر سیاسی افراتفری اور فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑک سکتی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام بیرک نے کہا کہ جنگ کے نام پر انتخابات مؤخر کرنا لبنان کے پہلے سے ہی کمزور سیاسی نظام کو توڑ دے گا اور مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کو مزید گہرا کر دے گا۔ امریکی ایلچی کے مطابق حزب اللہ اپنی سیاسی اور عسکری طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے ممکنہ طور پر...
ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ اور مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کیا۔منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ افسران، کنسلٹنٹس، ریزیڈنٹ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹی چوک فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے...
چین نے امریکا پر اپنے نیشنل ٹائم سینٹر میں سائبر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں سے بڑے پیمانے پر خلل پڑ سکتا تھا، جس میں مواصلاتی نیٹ ورک، مالی نظام، بجلی کی سپلائی متاثر ہو سکتی تھی۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی نے اتوار کو اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) طویل عرصے سے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کر رہی ہے ۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 سے چوری شدہ ڈیٹا اور اسناد کا سراغ لگایا گیا ہے، جو سینٹر کے اسٹاف کے موبائل ڈیوائسز اور نیٹ...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے کے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے داخل ہونے والے مسلح خارجیوں نے پاکستان میں متعدد حملے کرنے کی کوشش کی، مگر سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کارروائیوں کو ناکام بنایا۔ اُن کے بقول شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مسلح افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ایک خصوصی ٹارگٹڈ آپریشن میں گل بہادر گروپ کے 60 سے 70 خارجی مارے گئے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں ایک گاڑی پر بھی آئی ای ڈی حملہ کیا جس کے نتیجے میں شہریوں سمیت ایک فوجی شہید اور متعدد افراد...
آسٹریلیا کی 4 بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایری آرن ٹائٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں تیراکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی تیراکوں نے ورلڈ جونیئر سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالے یہ فیصلہ نہ صرف آسٹریلیا بلکہ عالمی کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں واپسی کا ارادہ رکھتی تھیں۔ شاندار کیریئر کا اختتام ٹائٹمس نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل مگر خوشگوار فیصلہ ہے۔ میں نے تیراکی سے ہمیشہ محبت کی ہے، مگر زندگی میں کچھ چیزیں اب میرے لیے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے جون 2023 ء میں ٹائی ٹینک کے ملبے کی جانب سفر کرتے ہوئے بحر اوقیانوس کے گہرے پانیوں میں تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے بارے میں حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائی ٹینک کے سفر کے دوران ٹائٹن میں ہونے والا دھماکا ناقص انجینئرنگ کے باعث ہوا۔ این ٹی ایس بی کی حتمی رپورٹ میں جون 2023 کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ پر روشنی ڈالی گئی جس میں پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان سمیت 5 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائٹن کو بنانے...
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غلط انجینیئرنگ اور ناکافی ٹیسٹنگ وہ بنیادی عوامل تھے جن کے باعث 2023 میں نجی آبدوز ٹائیٹن ٹائٹینک کے ملبے کی جانب جاتے ہوئے تباہ ہوگئی۔ بدھ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک تباہ کن امپلوژن (اندرونی دھماکہ) کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں تمام 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک حادثہ: آخری لمحات میں کیا ہوا تھا، اصل صورتحال کا سراغ لگ گیا یہ رپورٹ امریکی کوسٹ گارڈ کی اگست میں ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں آبدوز کے آپریٹر اوشن گیٹ کی سنگین کوتاہیوں اور ٹائیٹن سبمرسیبل کے ڈیزائن میں موجود خامیوں...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خوارج کے خلاف ٹارگیٹڈ کاروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی کے علاقے غلجو میں خوارج کے خلاف ٹارگٹ آپریشن میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کر دیے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...
ویب ڈیسک : فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ 700 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ولن مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد وہ 6 ہفتے تک گھر سے نہیں نکل سکتے۔ لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی نے بتایا ہے کہ فجر کی نماز کے بعد گھر کے باہر واک کر رہا تھا، سڑک کھدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹوٹی ہوئی سڑک میں پاؤں پھنس گیا اور میں بری طرح گرا، میرا سر سڑک سے ٹکرایا اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، آنکھ بچ گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ...
کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عمر اور انس کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، کئی موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
MISSISSAUGA, ON, CANADA: پاکستان کے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مینوفیکچررز نے ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ (ATS) شو 2025 میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی متنوع رینج کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ یہ بین الاقوامی تجارتی نمائش 29 ستمبر سے 1 اکتوبر 2025 تک کینیڈا کے شہر مسسساگا میں منعقد ہوئی۔ ایپریل ٹیکسٹائل سورسنگ شو کینیڈا کی ملبوسات اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک نمایاں بین الاقوامی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جس میں شمالی امریکہ، ایشیا اور دیگر خطوں سے بڑی تعداد میں شرکاء حصہ لیتے ہیں۔ رواں سال کی نمائش میں پاکستان، چین، بنگلہ دیش، ویتنام، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک کے نمائندے شریک ہوئے جس سے یہ ایونٹ عالمی تجارتی مواقع اور نیٹ ورکنگ کا ایک متحرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) ضلع خیرپور میں پولیو کے خاتمے کے لیے مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا ایک اہم اجلاس کمشنر سکھر ڈویڑن، عابد سلیم قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی کے افسران نے شرکت کی۔کمشنر سکھر ڈویڑن نے اجلاس میں ہدایت دی کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکار، یونین کونسل سیکریٹریز اور یو سی انچارجز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، اور جو افسر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ مہم سے قبل ٹریننگ اور چیک لسٹ کے مطابق مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی...
کراچی: سینیٹر مشاہد حسین کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کی تھی مگر اب وہ خود مذاکرات کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق مشاہد حسین نے حماس کے مجاہدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پُختہ مزاحمت نے معاملات کی سمت بدل دی ہے، دو سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ حماس کو مٹا دیں گے، لیکن آج اسرائیل اور حماس مذاکرات کر رہے ہیں اور یہ مذاکرات در حقیقت امریکہ کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حماس کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ کر رہے ہیں، 22 ستمبر کو بائیڈن اور...
اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن آج وہ حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 2 سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹا دوں گا۔ لیکن آج اسرائیل اور حماس کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بلکہ امریکہ کی سرپرستی میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حماس کا ٹویٹ ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔ 22 ستمبر کو بائیڈن اور مودی...
سویڈن کی نوجوان ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے رہائی کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض جنگ نہیں بلکہ پوری قوم کو مٹانے کی منظم کوشش ہے۔ یہ بیان اُن کی رہائی کے فوراً بعد سامنے آیا جب وہ دیگر درجنوں کارکنان کے ہمراہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” مشن کے ذریعے غزہ کے محاصرے کو توڑنے اور امداد پہنچانے کی کوشش پر اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے بھوکے اور محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانا تھا، لیکن اسرائیلی بحریہ نے راستے میں مداخلت کرتے ہوئے سب کو گرفتار کرلیا۔ گریٹا تھنبرگ اور ان کے...
کراچی: پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو عالمی مارکیٹوں کی ترجیحات میں شامل کرنے کیلیے ایل کے ایس جی،کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ ڈائریکٹیو اور ای سی جی معیارات پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہوگیا ہے۔ یہ بات گرین پاکستان پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آریٹز نے "ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں پانی کے استعمال میں کمی کے عملی طریقے" کے موضوع پر ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں سیکوااور جرمن درآمدکنندگان کی تنظیم سازی وی ایف آئی کے اشتراک سے گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ تیکنیکی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وی ایف آئی کے لیڈ ٹرینر اور واٹر فْٹ پرنٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر آچم اے آر فیہن نے ورکشاپ میں ٹیکسٹائل پیداوار،خاص طور پر ٹیری تولیوں میں پانی...
فرانسیسی سائیکلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار اوریلین فونٹینو نے دنیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب انہوں نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی 686 سیڑھیاں سائیکل پر چڑھ کر صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیں۔ یہ ریکارڈ 2002 میں ہیوگز رچرڈ کے بنائے گئے پرانے ریکارڈ کو تقریباً سات منٹ سے توڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ چیلنج آسان نہیں تھا کیونکہ ایفل ٹاور کی سیڑھیاں سائیکل چلانے کے لیے بالکل بھی آسان مرحلہ نہیں ہیں۔ فونٹینو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سائیکل کا بریک استعمال کرکے ٹائروں کو کمپریس کیا اور بار بار چھلانگیں لگاتے ہوئے اس مشکل راستے کو طے کیا۔ اس کامیابی کے لیے انہوں نے کئی مہینوں کی...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔لکشمی چوک، نسبت روڈ، مال روڈ، ڈیوس روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت متعدد علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، آندھی اور طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پنجاب کے دیگر شہروں خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کندیاں میں موسلادھار بارش ہوئی، شیخوپورہ، کمالیہ، پاکپتن، بھلوال اور مریدکے میں بادل برس پڑے۔اس کے علاوہ...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد اغوا ہونے والی 20 سالہ لڑکی ڈیڑھ سال بعد بازیاب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسرا کی بازیابی کے بعد صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے متاثرہ لڑکی یسرا کے گھر کا دورہ کیا اور متاثرہ سمیت اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔ اپنے مبینہ اغوا، حبس بے جا میں رکھنے اور جنسی زیادتی سمیت اپنے ساتھ ہونے والے تمام مظالم کی داستان سناتے ہوئے یسرا نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو بتایا کہ اس کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباو ¿ نے نیتن یاہو کو ’غزہ امن منصوبے‘ پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا جس پر خطے اور واشنگٹن سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔امریکی دباو ¿ کے باوجود نیتن یاہو نے منصوبے کی کئی شقوں میں ترامیم کرا کے اسرائیل کے حق میں خاص طور پر غزہ سے انخلا اور فلسطینی ریاست کے ذکر پر تبدیلیاں شامل کیں۔20 روز بعد ایک حیرت انگیز لمحے میں، نیتن یاہو اور ٹرمپ وائٹ ہاو ¿س میں ایک ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباو ¿ نے نیتن یاہو کو ’غزہ امن منصوبے‘ پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا جس پر خطے اور واشنگٹن سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔امریکی دباو ¿ کے باوجود نیتن یاہو نے منصوبے کی کئی شقوں میں ترامیم کرا کے اسرائیل کے حق میں خاص طور پر غزہ سے انخلا اور فلسطینی ریاست کے ذکر پر تبدیلیاں شامل کیں۔20 روز بعد ایک حیرت انگیز لمحے میں، نیتن یاہو اور ٹرمپ وائٹ ہاو ¿س میں ایک ساتھ...
کراچی: اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسریٰ کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور یسریٰ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کے مطابق یسریٰ کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے کے بعد مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اغواء کار حمزہ اور اس کی والدہ کی جانب سے مسلسل تشدد کے باعث یسریٰ شدید خوفزدہ رہی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بنوایا اور اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا...
سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، مفتاح اسماعیل وی نیوز ایکسکلوسیو میں سینیئر صحافی عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی لیڈر الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہا۔ مریم نواز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر دیکھ لیں۔‘ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ چینی برآمد کر کے 130 روپے...
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن جمانا الراشد نے عالمی سطح پر ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔ انہیں ٹائم میگزین کی بااثر شخصیات کی فہرست ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی سعودی شخصیت بن گئی ہیں۔ یہ فہرست ان ابھرتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر مشتمل ہے جو کاروبار، تفریح، کھیل، سیاست، سائنس، صحت اور سماجی تحریکوں میں مستقبل کی سمت طے کررہے ہیں۔ میڈیا اور فلم کے شعبے میں نمایاں خدمات ٹائم میگزین نے جمانا الراشد کو مشرقِ وسطیٰ میں میڈیا کے بدلتے منظرنامے کی معمار قرار دیا ہے۔ انہیں 2020 میں سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا...
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں ایک المناک حادثے میں معروف چائلڈ اداکار دس سالہ ویر شرما اور ان کے پندرہ سالہ بھائی شوریا شرما کی موت نے فنی حلقوں میں غمگین کردیا ہے۔ دونوں بھائی اپنے فلیٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ انتن پورہ علاقے کی ڈیپ شری بلڈنگ کی چوتھی منزل پر پیش آیا، جہاں دونوں بھائی اپنے کمرے میں آرام کر رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرائنگ روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جو اگرچہ زیادہ نہیں پھیل سکی، لیکن اس سے پیدا ہونے والے دھوئیں نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ویر شرما نے مقبول...
امریکا میں آسمان پر نمودار ہونے والا مشتبہ شہاب ثاقب اسٹارلنک سیٹلائٹ کی باقیات نکلیں۔ امریکا کی میٹیور سوسائٹی (اے ایم ایس) کو امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا اور نیواڈا کے آسمان پر شام 7 بجکر 50 منٹ پر شہابِ ثاقب دیکھنے کی 200 سے زیادہ رپورٹس موصول ہوئیں، جبکہ کسی بھی شہاب ثاقب کا دیکھا جانا متوقع نہیں تھا۔ اے ایم ایس نے بتایا کہ آسمان پر دیکھی جانی والی شے شہابِ ثاقب نہیں بلکہ اسٹار لنک کا سیٹلائٹ تھا جو واپس زمین پر گر رہا تھا۔ غیر منافع بخش ایرو اسپیس کارپوریشن (جو گرنے والے سیٹلائٹس کی حرکت کو ٹریک کرتی ہے) کا کہنا تھا کہ متعدد اسٹارلنک سیٹلائٹس کے دوبارہ ایٹماسفیئر میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی...
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار نور زمان نے ایک اور شاندار کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے کینیڈا کے شہر لندن میں کھیلے گئے نیش کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نور زمان، جو پاکستان کے عظیم اسکواش گھرانے کی تیسری نسل سے تعلق رکھتے ہیں، نے فائنل میں مصر کے دوسرے نمبر کے سیڈ مصطفی السیرتی کو حیران کن انداز میں اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دی۔ دلچسپ اور سنسنی خیز 52 منٹ تک جاری رہنے والے میچ کے اسکورز 19-17، 7-11 اور 9-11 رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے 30 ہزار ڈالر انعامی رقم کے اس...
سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت...
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے جولائی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی اسٹار لنک کو جلد پاکستان میں کام کرنے کا لائسنس جاری کر دیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ سروس نومبر یا دسمبر 2025 تک عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔ تاہم، پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (PSARB) اور دیگر متعلقہ اداروں کے مطابق اس سے پہلے اسٹار لنک کو تمام ضروری رجسٹریشن اور منظوری درکار ہیں۔ اگرچہ پی ایس اے آر بی نے کمپنی کو زمینی تنصیبات اور منصوبہ بندی کے لیے عارضی اجازت دی تھی، لیکن اب تک باقاعدہ این او سی جاری نہیں ہو سکا۔ مزید پڑھیں: اسٹار لنک...
— فائل فوٹو سکھر میں تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی کے جبڑے کی سرجری کراچی میں کردی گئی۔ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ فار اینیمل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ اونٹنی کی انفیکشن سے متاثرہ ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔سارہ جہانگیر نے بتایا کہ اونٹنی کی پچھلی ٹانگ کچلی ہوئی تھی اور زخم کی وجہ سے انفیکشن ہو رہا تھا۔ سکھر اونٹنی تشدد معاملہ: ایک ملزم گرفتار، متاثرہ اونٹنی علاج کیلئے کراچی روانہسکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے کے مبینہ بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو طبی امداد کے بعد مکمل علاج کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ نے کہا کہ آپریشن کے دوران پوری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ نہ تو درد کم کرنے والی دوا ٹائلینول اور نہ ہی ویکسین 'آٹزم' مرض کا سبب بنتی ہیں۔ ادارے نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اصرار کیا تھا کہ چونکہ ٹائلینول آٹزم کا سبب ہے اس لیے حاملہ خواتین کو اس سے بچنا چاہیے۔ صدر ٹرمپنے بچوں کو دی جانے والی معیاری ویکسینز پر بھی سوال اٹھایا اور اس میں بھی بڑی تبدیلیوں پر بھی زور دیا۔ طبی گروپ طویل عرصے سے ٹائلینول کے بنیادی اجزا ایسیٹامنفین، یا پیراسیٹامول کا حوالہ دیتے ہوئے حمل کے دوران لینے...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) غزہ شہر پر اسرائیل کے حملوں میں پناہ گزینوں کے خیموں، رہائشی عمارتوں اور تنصیبات سمیت ہر جگہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں بڑے پیمانے پر انسانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ شہر میں متعدد طبی مراکز اور کمیونٹی کچن بھی حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد جنوبی علاقوں کی جانب نقل مکانی کر رہی ہے جہاں رہن سہن کے حالات انتہائی مخدوش ہیں اور پناہ گزینوں کی بڑی تعداد ملبے کے ڈھیروں پر مقیم ہے۔ Tweet URL 'اوچا' کے سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ جنگ سے بچوں کی...
شمال مغربی بحرالکاہل کے اس سال کے طاقتور ترین طوفان ’راگاسا‘ نے تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد بدھ کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث تائیوان میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جبکہ 152 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ تائیوان کے مشرقی علاقے ہوالین میں بارشوں سے بننے والی دہائیوں پرانی جھیل کی قدرتی بند ٹوٹنے سے پانی اور کیچڑ کا ریلا گاؤں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے، ایک پل بہہ گیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوالین کے مقامی...
بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی تینوں مسلح افواج اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک مشترکہ مشق کریں گی جسے کولڈ اسٹارٹ کا نام دیا گیا ہے، اس مشق میں ڈرونز اور کانٹر ڈرون سسٹمز کا تجربہ کیا جائے گا، حکام نے اسے آپریشن سندور کے بعد ہونے والی سب سے بڑی مشق قرار دیا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ مشق مدھیا پردیش میں ہونے کا امکان ہے۔اس مشق کا مقصد موجودہ فضائی دفاعی صلاحیتوں کی افادیت اور خامیوں کا جائزہ لینا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلع حیدرآباد میں آج مختلف یونین کونسل کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگاواضح رہے کہ ضلع حیدرآباد میں ٹوٹل 6 سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جن میں ایک یوسی 94 ٹائون میونسپل کمیٹی سچل سرمست پر چیئرمین، یوسی 106 ٹائون میونسپل کمیٹی میاں سرفراز پر وائیس چیئرمین جبکہ یوسی 19 ٹائون میاں سرفراز، یوسی 39 ٹی ایم سی پریٹ آباد، یوسی 50 ٹی ایم سی پریٹ آباد، یوسی یوسی 112 ٹی ایم سی شاہ لطیف آباد پر جنرل وارڈ ممبر کے لیئے پولنگ آج بروز بدھ 24 ستمبر 2025 کو منعقد ہو گی۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس...
کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ایکسیلینس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کی پہلی سالگرہ اور کوہورٹ 12 کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔ نوجوان کاروباری افراد اور گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کے لیے جدید پالیسیوں اور سرمایہ کاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں...
معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو شوبز کی دنیا میں متعارف کروایا تھا۔ پروڈیوسر وجاہت رؤف اپنی اہلیہ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ وجاہت رؤف نے بتایا کہ انہوں نے کئی برس قبل ایک ایونٹ میں ماہرہ خان کو ڈانس کرتے دیکھا اور ان کے انجوائے کرنے کے انداز نے انہیں بےحد متاثر کیا، جس کے بعد انہوں نے ٹھال لی کہ وہ ماہرہ کو ٹی وی پر لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پھر انہوں نے ماہرہ سے رابطہ کیا اور انہیں ایک نجی ٹی وی پر بطور وی جے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے مقام پر نجی ٹی وی چینل میٹرو ون کے نیوز اینکر امتیاز میر پر ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق انہیں 3 گولیاں لگی ہیں جبکہ گاڑی میں موجود ان کے بھائی جو گاڑی چلا رہے تھے وہ بھی زخمی ہوئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور: نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں خاتون صحافی ہمشیرہ سمیت شدید زخمی واقعہ کے بعد ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو دوران معائنہ واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگڈ کلنگ کا لگتا ہے...
سندھ کے علاقے سکھر میں سفاک وڈیرے کے ظلم کا شکار ہونے والی اونٹنی کا کراچی کے نجی شیلٹر ہوم میں علاج جاری ہے جبکہ اُس کی تکلیف تاحال کم نہیں ہوسکی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل سکھر میں زمیندار کے ظلم کا نشانہ بننے والی زخمی اونٹنی چاندنی کا کراچی مراد میمن گوٹھ کے شیلٹر ہوم میں علاج جاری ہے۔ ’چاندنی‘ کو مضبوط کپڑوں سے بنے سہارے (ہارنس) کی مدد سے کھڑا کر کے ٹانگوں کی مالش کی جا رہی ہے۔ یہ مرحلہ اس کے لیے نہایت دردناک ہے جس کی وجہ سے وہ چیختی بھی ہے لیکن شیلٹر ہوم کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ تین دن تک مسلسل بیٹھی رہی تھی، اس لیے اس کے...
—ویڈیو گریب سکھر میں بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ کے انیمل شیلٹر میں زیرِ علاج ہے۔ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ سارہ جہانگیر نے بتایا ہے کہ اونٹنی کاجبڑا ٹوٹا ہوا ہے، ناک سےخون بہہ رہا ہے اور اس کی پچھلی ٹانگ بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اونٹنی کچھ کھا نہیں سکتی، اسے ڈرِپ لگائی گئی ہے، اس کی ٹانگ پر پٹی کی جا رہی ہے جبکہ درد کم کرنے کی دوائیں بھی دی گئی ہیں۔ سکھر: اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا دوسرا ملزم بھی گرفتارسکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کے بعد سکھر پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور کی...
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘ https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک...
برطانوی وزیراعطم کیئر اسٹارمر کیساتھ بکنگھم شائر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا دورہ بہت شاندار ہو رہا ہے، امریکا اور برطانیہ کے درمیان دنیا کے دوسرے ممالک سے زیادہ مضبوط تعلق ہے۔ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے معاملے کو امن منصوبے کے تناظر میں دیکھنا چاہیئے۔ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں، انہوں نے آج برطانوی وزیراعطم کیئر اسٹارمر کے ساتھ بکنگھم...
سٹی42: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ ٹاسس متحدہ عرب امارات کے کیپٹن محمد وسیم نے جیت لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے کیپٹن محمد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی میچ کے سپر فور مرحلہ مین چلا جائے گا جہاں اس کا ایک انڈیا کی تعصب کے زہر سے بھری ٹیم سے دوبارہ سامنا ہو گا۔ سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل پاکستان انڈیا میچ کے دوران متعصب...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔
لندن: برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کسی کو سڑکوں پر اس کے رنگ یا پس منظر کی بنیاد پر خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، لیکن کسی کو پولیس پر تشدد کرنے یا رنگ و نسل کی وجہ سے ڈرانا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے، اور اسے تشدد یا تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ یہ بیان لندن میں ہفتے کے روز دائیں بازو کے اینٹی امیگریشن مارچ کے بعد سامنے آیا، جس دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریفری کے خلاف مزید ایکشن لے لیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔آئندہ ماہ پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا ہے کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی...
’پیچے دیکھو پیچے‘ سے معروف ہونے والے انفلوئنسر احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا۔ احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس خبرِ غم کی اطلاع دی کہ ان کے خاندان کا ننھا روشن ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونانہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ عمر شاہ اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ واضح رہے کہ عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی۔ عمر...
کراچی: حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی جہاں کینال کا مرمتی کام تاخیر کا شکار ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واٹر کارپوریشن حکام کا نادرن بائی کے قریب سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا حب کینال کا 20 فیصد حصے کا مرمتی کام 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیاجا ئے گا لیکن تاحال مرمتی کام جاری ہے جبکہ حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ حب ڈیم سے ضلع غربی، کیماڑی اور ضلع وسطی کے متعدد علاقوں کو پانی فراہم کیاجاتا ہے، متاثرہ علاقوں میں تین دن سے...
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر...
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والی اسکواش کھلاڑی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ لیوٹکی میر ایتھلیٹک سینٹر، بالٹی مور (امریکہ) میں کھیلے گئے فائنل میں ماہنور نے اپنی ہی بہن سحرش علی کو 1-3 سے شکست دے کر 22 واں انٹرنیشنل گولڈ میڈل حاصل کیا۔ میچ میں ماہنور نے پہلا گیم 7-11 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں سحرش نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 9-11 سے کامیابی حاصل کی اور مقابلہ برابر کر دیا۔ تاہم اس کے بعد ماہنور نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور 7-11 سے جیت کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔...
پشاور: امریکی فارن سروس کے تجربہ کار افسر ٹام ایکرٹ نے قونصلیٹ جنرل پشاور میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے ٹام ایکرٹ کی پشاور میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی نمائندگی کرنے والے نامور سفارت کاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹام اُن ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں، جو پاکستان کی آزادی سے شروع ہونے والے ہمارے سفارتی تعلقات کا تاریخی تسلسل برقرار رکھنے اور خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایسے نئے تعلقات اُستوار کرنے میں اپنا کردار ادا...
ہالی ووڈ کی ہمیشہ فِٹ اور اسٹائلش اسٹار جینیفر اینسٹن نے بالآخر اپنی جوانی کا راز کھول ہی دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 56 برس کی عمر میں بھی چمکتی دمکتی اینسٹن کو دیکھ کر مداح اکثر یہی سوچتے ہیں کہ آخر یہ جادو کیسے ہے؟ اپنے نئے ڈرامہ سیریل The Morning Show کے سیزن 4 کی ریلیز سے پہلے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بڑھاپے کو شکست دینے کی کنجی صرف ایک ہے کہ خود سے محبت، مثبت سوچ اور کبھی ہمت نہ ہارنا۔ جینیفر نے مذاق میں کہا کہ وہ خود کو صرف قسمت پر نہیں چھوڑ دیتیں، بلکہ جم میں پسینہ بہاتی ہیں، روزانہ ورزش کرتی ہیں، اور فیشلز و اسکن...
ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ سربیا کے اسٹار نے اپنے کیریئر کا 53 واں گرینڈ سلیم سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، اس طرح انہوں نے سابق امریکی اسٹار کرس ایورٹ کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 1989 میں 52 سیمی فائنلز کھیلے تھے۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑی بھی نمایاں رہے۔ اسپین کے کارلوس ایلکاراز نے جیری لیچیکا کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنائی۔ ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن جینک سنر نے لورینزو موسیٹی کو زیر کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ویمنز سنگلز میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا جب امریکی کھلاڑی امانڈا اینی سیمووا نے سیکنڈ سیڈ ایگا...
’پرسکون زندگی جو صرف ایک حکم نامے نے ختم کردی‘، بحریہ ٹاؤن سے فارغ ہونے والے ملازمین کیا سوچ رہے ہیں؟
سب کا خواب بہتر مستقبل ہوتا ہے ایسے ہی میرا بھی تھا اور شاید بحریہ ٹاؤن کراچی میں یہ خواب پورا ہوتا نظر آنے لگا اور کوشش شروع کی کہ وہاں نوکری مل جائے، سال 2017 میں مجھے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک اچھی نوکری آفر ہوئی اور میں نے اسے قبول کر لیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بحریہ ٹاؤن کے اس سابق ملازم کا کہنا تھا کہ شروع میں بحریہ ٹاؤن کی ٹرانسپورٹ سے کراچی شہر سے بحریہ ٹاؤن آنا جانا لگا رہا جیسے جیسے بحریہ ٹاؤن ڈویلپ ہوتا گیا تو انفراسٹرکچر نے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی متاثر کیا، کچھ عرصہ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ بحریہ اپارٹمنٹ میں بیچلر...
فلسطینی صدر محمود عباس نے العربیہ اور الحدث چینلز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطین کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں کم از کم دو لاکھ افراد یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا زخمی، لیکن عالمی برادری محض مذمت تک محدود ہے۔ عباس نے کہا کہ فلسطینی برسوں سے بین الاقوامی فیصلوں کے غیر مؤثر ہونے کے عادی ہیں۔ ہمارے پاس فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی ایک ہزار قراردادیں موجود ہیں لیکن کوئی بھی نافذ نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق غزہ میں صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ جو لوگ بمباری سے نہیں مر رہے وہ بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور بھوک سے جاں بحق...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے بعد لاپتا ہونے والا شخص انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد جتیندر اور اس کے اہلخانہ شیلو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے لگے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی لیکن طویل عرصے تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔...
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم نے ایک بار پھر مودی سرکار اور آر ایس ایس کے حقیقی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی حکومت کا نام نہاد "کامن سول کوڈ" اقلیتوں کی مذہبی اور سماجی شناخت ختم کرنے کی منظم سازش قرار دیا جا رہا ہے۔ آل انڈیا امام ایسوسی ایشن کے صدر ساجد راشدی نے کہا کہ مسلمانوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کو ختم کرنا سراسر غلط ہے۔ یہ ملک آئین و قانون سے چلتا ہے، کسی مذہبی کتاب سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت کا بار بار یہ کہنا کہ "ہندو راشٹرا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا" دیگر مذاہب کی توہین ہے۔ ساجد راشدی نے واضح...
جیلینا اوسٹاپینکو نے امریکی سیاہ فام کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے متعلق کہے نسل پرستانہ ریمارکتس پر معافی مانگ لی۔ لاٹویا سے تعلق رکھنے والی اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ شکست کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں کچھ گرما گرمی ہوئی جس دوران اوسٹاپینکو نے ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو کہا کہ تمہارے پاس نہ تعلیم ہے اور نہ ہی تمہاری کوئی حیثیت ہے۔ Taylor Townsend and Jelena Ostapenko got in a heated interaction after their second round match at the US Open. Townsend is on to the third round. pic.twitter.com/cOIYzoyfmG — ESPN (@espn) August 27, 2025 اب اوسٹاپینکو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’میں...
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبلیو بی سی کا او پی بی ایف سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کامیابی کے بعد عثمان وزیر نے اپنی جیت سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اللہ متاثرین کو صبر دے اور ان کی مشکلات آسان کرے۔ Post Views: 1
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ہونے والے آئندہ کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے دورۂ بھارت کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر تعزیری محصولات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھا۔ یہ بھی پڑھیے: نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 4 فون کالز مسترد کردیں، جرمن اخبار کا دعویٰ نیویارک ٹائمز کی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کو یقین دلایا...
دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے اپنی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ فلم کے ایک سین کی عکس بندی کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر اینی ہتھاوے کے گرنے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا پاؤں بری طرح مڑ گیا تھا۔ حادثے کے فوراً بعد اداکارہ اٹھ گئیں اور کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اس کے باوجود مداح ان کی صحت کے حوالے سے پریشان دکھائی دیے اور بڑی تعداد میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by...
پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کرکٹ کا بڑا ایونٹ آج منعقد ہو رہا ہے۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ حکومت کے مطابق اس میچ کا مقصد خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ کھلاڑی پشاور پہنچ گئے میچ میں شرکت کرنے والے قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی پشاور پہنچ چکے ہیں۔ The wait is over ⚡Peshawar Zalmi & Legends XI are ready to create history in the Flood Relief Exhibition Match at Imran Khan Stadium ????️ Be part of the moment, be part of the cause ???? ???????????????? ???????? ???????????????????????????? #Zalmi #YellowStorm #ZalmiXLegacy #FloodReliefMatch… pic.twitter.com/j431HSQbEj — Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) August...
ابھی اسپتال کے راستے میں ہی تھے کہ کال آئی؛ ابھی ابھی ایمرجنسی میں مریضہ آئی ہے، ویجائنا سے خون کا اخراج بہت زیادہ ہے۔ سیزیرین 3 ہفتے پہلے ہوا تھا، جڑواں بچے تھے، ساتویں مہینے میں درد شروع ہوا تھا سو سیزیرین کرنا پڑا۔ دونوں بچے ابھی تک نرسری میں ہیں۔ وقت سے پہلے زچگی کے علاوہ سیزیرین میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی تھی۔ ہم خون روکنے کی کاک ٹیل استعمال کرچکے ہیں مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا ۔ ۔ ۔ ہمارے پوچھنے سے پہلے ہی سنیوں نے بتایا۔ کیا ویجائنا کا معائنہ کیا؟ کوئی زخم؟ بچے دانی کے منہ پہ کوئی زخم؟ ہمارا سوال۔ جی دیکھنے کی کوشش تو کی تھی مگر بلیڈنگ بہت زیادہ ہے، مریضہ کا...
ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے 28 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ نتاشا ایلن ایک ایسی سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جس نے اپنے کینسر کے سفر کو بےباک انداز میں ہنستے کھیلتے دوسروں کیساتھ ایک دستاویزی شکل میں پیش کیا۔ نتاشا 22 اگست کو کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئی۔ نتاشا کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر اس کی موت کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "نتاشا پیار، مہربانی اور خوشی سے بھری ایک خوبصورت روح تھی۔ اس نے بے شمار دلوں کو چھو لیا اور وہ سائنوویئل سارکوما (کینسر کی ایک قسم) سے متعلق آگاہی کی ایک بڑی مثال تھی۔ اس کی روح ان تمام لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی جنہیں...
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ ایک بارپھرعالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں اس باروجہ انکی منگنی ہے جوانہوں نے مشہورامریکی ریپرفرنچ مونٹانا سے کرلی ۔ ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے جون 2025 میں پیرس فیشن ویک کے دوران نجی تقریب میں منگنی کی، جس کی حال ہی میں تصدیق فرنچ مونٹانا کے نمائندوں نے کردی ، شہزادی جو دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں۔ گزشتہ سال 17 جولائی 2024 کواس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا،انہوں نے طلاق کے عنوان سے ایک پرفیوم بھی متعارف کر ایا۔ شیخہ مہرہ اورفرنچ مونٹانا کو...
پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو ‘عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم’ پشاور میں فلڈ ریلیف کے لیے ایک نمائشی کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اس نمائشی میچ میں پاکستان کے موجودہ اور سابق سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ سابق کپتان شاہد آفریدی، وقار یونس، یونس خان، انضمام الحق، شعیب اختر، محمد حفیظ اور راشد لطیف سمیت دیگر نامور کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ اس شمولیت نے شائقین کرکٹ میں بے حد جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ...
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برف سے ڈھکا ہوا براعظم انٹارکٹکا اور اس کے گرد واقع جنوبی سمندر تیز اور اچانک تبدیلیوں کا شکار ہیں، جن کے اثرات نسلوں تک پوری دنیا پر پڑیں گے۔ تحقیق کے مطابق 2014 کے بعد سے سمندری برف تیزی سے کم ہو رہی ہے، اب اس کی شرح کمی آرکٹک کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ برف پگھلنے سے سمندری لہریں گلیشیئرز کو مزید نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ شاہی پینگوئن سمیت کئی انواع کے جانوروں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، گلیشیئرز پھٹنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری برف کے تیز پگھلاؤ نے گہرے سمندری کرنٹس کو بھی...
سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی اینٹارکٹکا کی برف کی چادر تباہ کن انہدام کے دہانے پر ہے۔ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جہاں عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ جاری ہے وہیں برف کی یہ چادر کمزور ہو رہی ہے اور اس کے منہدم ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق اگر مغربی اینٹارکٹک کی آئس شیٹ منہدم ہوئی تو اس کے نتیجے میں سطح سمندر 9.8 فٹ (تین میٹر) تک بلند ہوجائے گی۔ ایسا ہونے کی صورت میں سمندری کناروں پر بسے شہر اور آبادیاں زیر آب آ جائیں گی۔ تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر نیریلی ایبرام کا کہنا تھا کہ اینٹارکٹکا میں برف، سمندر اور...
کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 35.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 33.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 12.4، پی ای ایف بیس مسرور میں 11، کورنگی میں 4.6، یونیورسٹی روڈ 4.4، گلشن حدید اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس سے بجلی نظام درہم برہم ہوگیا، 350 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس...