جمانا الراشد ٹائم میگزین کی ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہونے والی پہلی سعودی شخصیت بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن جمانا الراشد نے عالمی سطح پر ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔
انہیں ٹائم میگزین کی بااثر شخصیات کی فہرست ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی سعودی شخصیت بن گئی ہیں۔
یہ فہرست ان ابھرتے ہوئے عالمی رہنماؤں پر مشتمل ہے جو کاروبار، تفریح، کھیل، سیاست، سائنس، صحت اور سماجی تحریکوں میں مستقبل کی سمت طے کررہے ہیں۔
میڈیا اور فلم کے شعبے میں نمایاں خدمات
ٹائم میگزین نے جمانا الراشد کو مشرقِ وسطیٰ میں میڈیا کے بدلتے منظرنامے کی معمار قرار دیا ہے۔ انہیں 2020 میں سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ کی پہلی خاتون سربراہ مقرر کیا گیا، اور ان کی قیادت میں ادارے نے ڈیجیٹل فرسٹ حکمت عملی اختیار کی، جدید میڈیا پلیٹ فارمز متعارف کرائے اور بین الاقوامی سطح پر اہم شراکت داریوں کا آغاز کیا۔
ان اقدامات کے اثرات کمپنی کی حصص مارکیٹ میں شاندار کارکردگی سے بھی ظاہر ہوئے ہیں، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کی رہنمائی میں عرب میڈیا نے نئے انداز میں سامعین سے رابطہ قائم کیا اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کا موقع فراہم کیا۔
ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن میں قائدانہ کردار
جمانا الراشد بطور چیئرپرسن ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے تحت نہ صرف سعودی عرب بلکہ عرب دنیا، افریقہ اور ایشیا میں فلم انڈسٹری کو فروغ دے رہی ہیں۔
ان کی قیادت میں 80 سے زیادہ فلمیں بین الاقوامی فلم میلوں میں پیش ہو چکی ہیں جن میں کانز، وینس، برلن، ٹورنٹو اور سنڈانس جیسے نامور فیسٹیول شامل ہیں۔
یہ وہ کہانیاں اور فلم ساز ہیں جنہیں کبھی عالمی سطح پر جگہ ملنا دشوار تھا، مگر آج وہ عالمی اسٹیج پر شناخت حاصل کر چکے ہیں۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اب عالمی سینما، ثقافت اور تخلیق کا ایک ممتاز مرکز بن چکا ہے۔
عالمی اعتراف پر جمانا الراشد کا ردعمل
اس اعزاز پر بات کرتے ہوئے جمانا الراشد نے کہاکہ ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ کی فہرست میں شامل ہونا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ کامیابی ان ٹیموں کی محنت کا نتیجہ ہے جن کے ساتھ مجھے سعودی ریسرچ میڈیا گروپ اور ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن میں کام کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہاکہ یہ اس وژن کی بھی عکاس ہے جو سعودی عرب میں تبدیلی اور ترقی کی بنیاد بن رہا ہے، ایک ایسا مستقبل جو جدت، تخلیق اور عالمی سطح پر اثر رکھنے والی کہانیوں پر مبنی ہے۔
سعودی عرب کی طاقت کا عالمی اعتراف
جمانا الراشد کی شمولیت صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ سعودی عرب کا میڈیا اور تخلیقی شعبہ عالمی سطح پر گفتگو کا مرکز بن رہا ہے۔ ملک کی جاری سماجی و اقتصادی تبدیلیوں میں ان کا کردار ترقی، تخلیق اور اجتماعی شعور کی نمائندگی کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بااثر شخصیت ٹائم 100 نیکسٹ جمانا الراشد سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بااثر شخصیت ٹائم 100 نیکسٹ جمانا الراشد سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ وی نیوز جمانا الراشد ٹائم 100 نیکسٹ عالمی سطح پر میڈیا گروپ
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ
(احسن عباسی)کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے نتیجے میں6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےو الی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اور کراچی سے مسقط جانے والی عمان ا یئر کی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔
کراچی سے بنکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے لاہورجانے والی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143اور145بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
دبئی : شور مچانے والی گاڑیاں پکڑنے کے لیے اے آئی ریڈار سسٹم نصب
کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔