مصنوعی ذہانت کیلئے جامع عالمی فریم ورک کی تشکیل ناگزیر ہوگئی، انوشہ رحمان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستانی سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے لیے جامع عالمی فریم ورک کی تشکیل ناگزیر ہوگئی ہے۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کے تحت مصنوعی ذہانت سے متعلقہ عالمی مکالمے سے خطاب میں انوشہ رحمان نے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مکالمہ ترقی پذیر ممالک کےلیے علم اور استعداد میں خلاء پُر کرنے کا ذریعہ بنے، مصنوعی ذہانت کےلیے جامع عالمی فریم ورک تشکیل دینا ناگزیر ہے۔
انوشہ رحمان نے مزید کہا کہ اےآئی نظاموں کو انسانی حقوق اور ایس ڈی جیز کے مطابق بنانا ہوگا، ترقی پذیر ممالک کی مساوی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈیپ فیک اور غلط معلومات کے سدباب کے لیے موثر اقدامات ضروری ہیں، پاکستان نے نیشنل اےآئی پالیسی 2025 منظور کر لی۔
پاکستانی سینیٹر نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ کے آرٹیفیشنل انٹیلی جنس فنڈز قائم کیا جائے، مصنوعی ذہانت عالمی عوامی فلاح اور مشترکہ خوشحالی کا محرک بنے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی