شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے شہری کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجن خان کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ساہیوال میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام اباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری دھماکا، گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف
—فائل فوٹواسلام آباد کچہری میں ہوئے حملے کے خودکش حملہ آور کے گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے جوڈیشل کمپلیکس سے پہلے فیض آباد ناکے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، خودکش حملہ آور فیض آباد ناکے پر حملہ کے لیے پہنچ چکا تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے کی کوشش کے دوران خودکش حملہ آور بارودی مواد کی پن نہ نکال سکا۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس دھماکا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو دھماکا کرنے میں ناکامی ہوئی، پن نہ نکلنے پر ملزم واپس راولپنڈی چلا گیا۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس میں 12 افراد شہید اور 36 زخمی ہوئے تھے۔
تحقیقات کے مطابق افغانستان میں موجود تنظیم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر اسلام آباد میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔