کراچی سے روانہ ہونے والی11 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے بانکوجانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 شامل ہیں۔کراچی سے جدہ جانیو الی ایئربلیو کی پرواز پی اے 172 ،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 206اورکراچی سے اسکردو آبادجانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 704بھی منسوخ ہوگئی۔ منسوخ ہونیوالی دیگر پروزاوں میں کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125، 123،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143اورکراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 811 بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی پرواز پی کراچی سے
پڑھیں:
کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی:شہر قائد میں موسم سرد ہونے لگا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں جاری خنک موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے، منگل اور بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، شہر پر زیادہ تر شمال مشرقی (تھرپارکر) کی ہوائیں اثرانداز رہ سکتی ہیں۔
صبح کے وقت فضاوں پر ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔
آج صبح سب سے کم پارہ مٹھی میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔