آزاد کشمیر میں احتجاج کو منفی رنگ دیکر بھارتی میڈیا مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کو منفی رنگ دیکر بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
بھارتی میڈیا مسلسل اے آئی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے، پرانی فوٹیجز اور جعلی ویڈیوز سے کشمیری عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی سازش کھل کر سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کو یکسر حقائق کے برعکس پیش کر رہا ہے۔
جھوٹے بیانیے اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے بھارتی میڈیا پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے، کشمیری عوام بارہا جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کر چکے ہیں، بے بنیاد پروپیگنڈے سے کشمیری عوام کے دل سے پاکستان کی محبت ختم نہیں کی جا سکتی۔
بھارت کی آزاد کشمیر میں انتشار کی سازش بے نقاب
آزاد کشمیر میں احتجاج کو منفی رنگ دیکر بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگا
بھارتی میڈیا مسلسل اے آئی اور جعلی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہا ہے
پرانی فوٹیجز اور جعلی ویڈیوز سے کشمیری عوام کے جذبات کو بھڑکانے… pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور جعلی ویڈیوز بھارتی میڈیا کشمیری عوام احتجاج کو رہا ہے
پڑھیں:
غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیاگیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کیا گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیرقانونی راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی حاصل کیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پاکستانی دستاویزات پر انہوں نے سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا تھا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔