این سی سی آئی اے کا بانی پی ٹی آئی سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
طیب سیف :پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ کے استعمال کے معاملے پراین سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بانی سے تفتیش سوالنامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔
این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹوئیٹس کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے،پہلی تفتیش میں بھی این سی سی آئی اے نے تین گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی ،بانی تحریک انصاف نے سوالوں کے تحریری جواب دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹس کر دیئے ،این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹویٹس کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیاہے۔
ٹیم بانی تحریک انصاف سے ایکس کی پوسٹس کے جوابات کے حوالے سے بھی تفتیش کرے گی۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوالنامہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے کیا تھا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے سوال نامے میں پوچھاگیاتھاکہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاؤنٹ فعال کیسے ہے؟ آپ کا ایکس ٹوئٹر کہاں سے اور کون آپریٹ کرتا ہے؟کیا آپ ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹس تسلیم کرتے ہیں؟ملک مخالف ٹوئٹس کیا آپ کی مرضی سے پوسٹ کی جاتی ہیں؟
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم 2 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرچکی ہے تاہم بانی پی ٹی آئی نے جیل میں این سی سی آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہ کیا،دوسری ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی, بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تحریری سوالنامہ حوالے کیا گیا۔
انڈیا کاٹرافی لینے سے انکار،پاکستان کے وقار پر حملہ، محسن نقوی صرف بہانہ!
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سی سی ا ئی اے نے بانی پی ٹی ا ئی سوشل میڈیا
پڑھیں:
عالمی دباؤ سے نکلنے کیلئے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں جاری مظالم کے باعث بڑھتی ہوئی عالمی مخالفت اور دباؤ سے نکلنے کے لیے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت انفلوئنسرز کو سوشل میڈیا پر اسرائیل کے حق میں مواد شیئر کرنے کے عوض فی پوسٹ سات ہزار ڈالر تک ادا کر رہی ہے۔ امریکی فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ فنڈنگ حکومتِ اسرائیل ہیوس (Havas) میڈیا گروپ کے ذریعے کر رہی ہے، اور نو لاکھ ڈالر کے ابتدائی بجٹ کا نصف حصہ امریکی انفلوئنسرز کی بھرتی اور تربیت پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے ٹرمپ کے سابق ڈیجیٹل کیمپین اسٹریٹجسٹ بریڈ پارسکیل کو بھی ماہانہ 15 لاکھ ڈالر پر مقرر کیا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں اسرائیل نواز پیغامات تیار کریں۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کے دورے کے دوران نیویارک میں امریکی انفلوئنسرز کے ایک گروپ سے ملاقات کی، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ اسرائیل کی کم ہوتی حمایت کو دوبارہ کیسے حاصل کریں گے۔ جواب میں نیتن یاہو نے کہا کہ “ہمیں مقابلہ کرنا ہوگا، اور ہم اپنے انفلوئنسرز کے ذریعے یہ مقابلہ کریں گے۔”