شہبازشریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت دعویٰ‘ عدالتی معاون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست میں عدالتی معاون کی رپورٹ کو پیش کرنے کی مہلت دے دی۔ بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعویٰ کے دائرہ اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے محمد حسین چوٹیا ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالتی معاون احمد فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ کا تین سال سے قید ملزمان کو جرمانہ ادا کر کے رہائی کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل پر صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں 3 سال سے جیل میں قید ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں محمد وقاص اور بلال شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سزا کم کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جتنے دن ملزمان نے جیل میں کاٹے ہیں اتنی ہی سزا تصور کی جائے۔ ملزمان کو صرف جرمانے کی ادائیگی کے بعد رہا کردیا جائے۔ ملزمان کو 16 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار یا عام شہری زخمی نہیں ہوا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کیخلاف اقدام قتل، پولیس پر حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں 2023 میں درج ہوا تھا۔