ٹارگٹ کلنگ کیس، سندھ ہائیکورٹ میں 3 مبینہ را ایجنٹس کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کراچی میں شہری کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تینوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس 3-3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ٹارگٹ کلنگ کیس میں 3 مبینہ را ایجنٹس کی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کراچی میں شہری کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان میں طلعت اقبال، شیراز اور صبغت اللہ کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس 3-3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے وکیل عمران میو نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے پہلے کیس اے کلاس کردیا گیا تھا، ملزمان 2022ء سے جیل میں ہیں، کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔
پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کو شہری شاہد غنی کے قتل کے لئے ٹارگٹ بیرون ملک ہینڈلرز نے دیا تھا، را ایجنٹس کو دہشتگردی کے لیے فنڈز بھی بیرون ملک ہینڈلرز نے فراہم کئے۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بیرون ملک را ایجنٹ کے کوڈ نام باس اور عہدہ فرسٹ کمانڈ ہے، دوسرے را ایجنٹ کا کوڈ نام نانا پت سرینہ اور عہدہ سیکنڈ کمانڈ ہے، ملزمان کے خلاف بارودی مواد، غیر قانونی اسلحہ اور دہشتگردی کے لیے فنڈنگ کے مقدمات بھی درج ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی ضمانت منظور سندھ ہائیکورٹ ٹارگٹ کلنگ کے لیے
پڑھیں:
جلاؤ گھیراؤ کیس میں سابق گورنرپنجاب عمر سرفرازچیمہ کی ضمانت منظور
لاہور(نیوز ڈیسک)جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق گورنرپنجاب عمر سرفرازچیمہ کی ضمانت منظورہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ کی ضمانت منظورکرلی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا، عمرسرفراز چیمہ کی دیگر4مقدمات میں ضمانت پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ عمرسرفراز چیمہ کیخلاف تھانہ مغلپورہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔