اونٹنی کا جبڑا و پچھلی ٹانگ ٹوٹی، زبان جلی ہوئی ہے: ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹر
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
—ویڈیو گریب
سکھر میں بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والی اونٹنی سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ کے انیمل شیلٹر میں زیرِ علاج ہے۔
ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ سارہ جہانگیر نے بتایا ہے کہ اونٹنی کاجبڑا ٹوٹا ہوا ہے، ناک سےخون بہہ رہا ہے اور اس کی پچھلی ٹانگ بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اونٹنی کچھ کھا نہیں سکتی، اسے ڈرِپ لگائی گئی ہے، اس کی ٹانگ پر پٹی کی جا رہی ہے جبکہ درد کم کرنے کی دوائیں بھی دی گئی ہیں۔
سکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کے بعد سکھر پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور کی ٹانگ کاٹنے کے مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔
سارہ جہانگیر نے بتایا ہے کہ اونٹنی بہت کمزور ہے جس کا پچھلا پاؤں مکمل طور پر کچلا ہوا ہے، جبڑا ٹوٹا ہوا ہے، زبان جلی ہوئی ہے، اس کی جلد میں کیڑا ٹک بھی پایا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اونٹنی کھانے کے قابل نہیں، فی الحال ڈرِپ پر ہے، ہم اس کے بچنے کی امید اور دعا کر رہے ہیں، زخمی اونٹنی کے خون کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں، ٹیسٹ سے معلوم ہو گا کہ زخمی ٹانگ کاٹے جانے پر اونٹنی زندہ رہ سکے گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی تھی۔
اونٹنی کے مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے، زخمی اونٹنی کا علاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے علاج کرنے انکار کر دیا تھا۔
واقعے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی، ان ہی کے حکم پر زخمی اونٹ کا علاج جاری ہے۔
سکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس لینے کے بعد ان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے زخمی اونٹ کا علاج کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے سکھر میں اونٹ پر تشدد کرنے اور اس کی ٹانگ کاٹنے کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے مطابق ملزم قربان بروہی اور رسول بخش شیخ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی ٹانگ کاٹنے کے ہے کہ اونٹنی زخمی اونٹ میں اونٹ سکھر میں کا علاج پر اونٹ
پڑھیں:
سکھر ، غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں انکروچمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں انکروچمنٹ، غیر قانونی پارکنگ اور لوڈر چنگ چی گاڑیوں کی آمد و رفت نے شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کیلیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شاہی بازار، گھنٹہ گھر، نشتر روڈ، غریب آباد، اور دیگر مرکزی علاقوں میں روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس کے باعث عوام کو پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں کے اندر دکانداروں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں تک قبضہ جما رکھا ہے جبکہ لوڈر چنگ چی اور ریڑھی والے دن بھر سڑکوں پر مال اتارتے اور لوڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ دکانداروں کی جانب سے تجاوزات کے باعث خواتین، بزرگ اور اسکول جانے والے بچوں کو راستہ ملنا دشوار ہو گیا ہے۔عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر شہر بھر میں مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈر اور چنگ چی گاڑیوں کے لیے صبح کے اوقات مخصوص کیے جائیں۔