سکھر؛ ظلم کی انتہا، بااثر افراد نے مزدور کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سکھر؛ ظلم کی انتہا، بااثر افراد نے مزدور کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
سکھر (آئی پی ایس) صالح پٹ میں ظلم کی انتہا، بااثر افراد نے مزدور کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی،ٹانگ کٹ جانے کے بعد اونٹ درد سے تڑپتا رہا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب صالح پٹ کے گاؤں میرمہراب ٹالپرمیں بااثر افراد نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مزدور غلام مصطفی شنبانی کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی۔ واقعے کے بعد بے زبان جانور شدید زخمی حالت میں درد سے تڑپتا رہا۔اونٹ کے مالک غلام مصطفی نے الزام لگایا ہے کہ عمر بروہی، قربان بروہی اور رسول بخش شیخ اس واقعے میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ روزگار کا واحد ذریعہ اونٹ ہی تھا،جسے بااثر افراد نے بے وجہ بے زبان کی ٹانگ کاٹ دی ہے ،اطلاع پرجنوجی چوکی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کرتے ہوئےکندہرا تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور زخمی اونٹ کو روہڑی سے کراچی ریفر کردیا گیا ہے، متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربگرام ایئربیس چھوڑنا شرمناک، واپسی کیلئے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں: ٹرمپ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا: رانا ثنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو اقوام متحدہ آخری امید ،اس کاقائم رہنا ناگزیر ہو گیا ہے ، نائب صدر متحدہ عرب اماراتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ بااثر افراد نے کی ٹانگ کاٹ دی ظلم کی انتہا
پڑھیں:
فیصل آباد ؛ گٹر میں کام کرنیوالے 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
ویب ڈیسک : فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گٹر میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق ستیانہ روڈ پر 3 مزدور ایک فارم ہاوس کا سیوریج کا کنکشن لگا رہے تھے، اسی دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھنٹے سے تینوں مزدوروں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے سیوریج کی سلیب توڑ کر ان کی لاشیں باہر نکالیں، جس کے بعد پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔
برائلر گوشت سستا ہوگیا
دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کے نیچے کھدائی کر کے سیوریج لائن کی سلیب توڑ کرغیر قانونی کنکشن بنانے کی کوشش کی گئی جس کے لیے پرائیوٹ طور پر مزدوروں سے کام لیا جارہا تھا۔