2025-11-04@09:47:00 GMT
تلاش کی گنتی: 457

«ٹائر برسٹ ہونے»:

(نئی خبر)
    پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے 30 اگست کو ‘عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم’ پشاور میں فلڈ ریلیف کے لیے ایک نمائشی کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ اس نمائشی میچ میں پاکستان کے موجودہ اور سابق سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ سابق کپتان شاہد آفریدی، وقار یونس، یونس خان، انضمام الحق، شعیب اختر، محمد حفیظ اور راشد لطیف سمیت دیگر نامور کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ اس شمولیت نے شائقین کرکٹ میں بے حد جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ...
    سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برف سے ڈھکا ہوا براعظم انٹارکٹکا اور اس کے گرد واقع جنوبی سمندر تیز اور اچانک تبدیلیوں کا شکار ہیں، جن کے اثرات نسلوں تک پوری دنیا پر پڑیں گے۔ تحقیق کے مطابق 2014 کے بعد سے سمندری برف تیزی سے کم ہو رہی ہے، اب اس کی شرح کمی آرکٹک کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ برف پگھلنے سے سمندری لہریں گلیشیئرز کو مزید نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ شاہی پینگوئن سمیت کئی انواع کے جانوروں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، گلیشیئرز پھٹنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری برف کے تیز پگھلاؤ نے گہرے سمندری کرنٹس کو بھی...
    سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ مغربی اینٹارکٹکا کی برف کی چادر تباہ کن انہدام کے دہانے پر ہے۔ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے محققین کے مطابق جہاں عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافہ جاری ہے وہیں برف کی یہ چادر کمزور ہو رہی ہے اور اس کے منہدم ہونے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق اگر مغربی اینٹارکٹک کی آئس شیٹ منہدم ہوئی تو اس کے نتیجے میں سطح سمندر 9.8 فٹ (تین میٹر) تک بلند ہوجائے گی۔ ایسا ہونے کی صورت میں سمندری کناروں پر بسے شہر اور آبادیاں زیر آب آ جائیں گی۔ تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر نیریلی ایبرام کا کہنا تھا کہ اینٹارکٹکا میں برف، سمندر اور...
    کراچی میں اب تک سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 35.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گلشن معمار میں 33.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی ٹاؤن میں 12.4، پی ای ایف بیس مسرور میں 11، کورنگی میں 4.6، یونیورسٹی روڈ 4.4، گلشن حدید اور ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس سے بجلی نظام درہم برہم ہوگیا، 350 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس...
    مصر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) مصرمیں لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون لڑکا نکلا۔ اصلیت سامنے آنے پرفالورز بھی چکرا کر رہ گئے، پولیس کے مطابق نے ان شکایتوں پر انہوں نے تحقیقات کے لیے ٹک ٹاکر یاسمین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے بلایا اور تفتیش کی۔ جس کے دوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کا روپ دھار کر یاسمین کے نام سے ٹک ٹاک چلانے والی خاتون دراصل ایک لڑکا 18 سالہ عبد الرحمان ہے۔ نوجوان طالبعلم نے تسلیم کیا کہ اس نے یہ اکاؤنٹ صرف فالوورز بڑھانے اور پیسے کمانے کے لیے بنایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب...
    برطانیہ کی سب سے ذہین طالبہ نے ایک غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا ہے، 18 سالہ ماہ نور چیمہ نے 23 اے لیولز میں صرف اے اور اے اسٹار گریڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، ان کا آئی کیو 161 ہے، جو معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ اور آئن سٹائن دونوں سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے شعبے میں بغیر کسی شرط کے داخلہ بھی حاصل مل گیا ہے، ماہ نور چیمہ نے اس سے قبل 34 جی سی ایس ای امتحانات پاس کیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ کا کارنامہ، 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے نارتھ ویسٹ لندن کے ہنریئٹا بارنیٹ اسکول کی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے ابتدا...
    خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نے یومِ آزادی پر اپنی تصاویر شیئر کیں جسے سوشل میڈیا صارفین نے جدوجہد آزادی کی روح کے منافی قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔ عائزہ خان نے جشنِ یومِ آزادی کے موقع پر سبز لباس زیب تن کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم وہ ایک نئی بحث کا شکار بن گئیں۔ اس کی وجہ یہ بنی ان تصاویر میں عائزہ نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا ویسا ہی لباس 1991 میں شہزادی لیڈی ڈیانا کے لاہور کے دورے کے دوران پہنا تھا۔ لیڈی ڈیانا نے اس تاریخی دورے پر سبز رنگ کی گھٹنے تک لمبی قمیص اور سفید دوپٹا اوڑھ رکھا تھا البتہ عائزہ خان نے قدرے گہرے سبز رنگ کا لباس پہنا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے...
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔  فلک ناز چترالی نے کہا کہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ اقبال سنگھیڑا کی حد تک...
    مصروف شیڈول میں کھانا پکانا واقعی ایک مشکل کام ہوتا ہے اور وقت بچانے کے لیے اجزاء کو پہلے سے تیار کر لینا ایک بہترین طریقہ ہے۔ لیکن اگر ساری محنت ضائع ہو جائے تو فائدہ کیا؟ اس سے زیادہ مایوس کن کچھ نہیں کہ آپ کی پہلے سے کٹی ہوئی پیاز گل جائیں یا ادرک لہسن کا پیسٹ اپنا ذائقہ کھو دے۔ خوش قسمتی سے، چند آسان تدابیر اپنا کر آپ اپنے تیار کردہ اجزاء کو کئی دنوں تک تازہ اور خوشبودار رکھ سکتی ہیں۔ چاہے آپ ہفتے کے آخر میں سلاد کے لیے ہری سبزیاں تیار کر رہی ہوں یا پورے ہفتے کے کھانوں کے لیے سبزیاں کاٹ رہی ہوں، درست طریقے سے اسٹوریج ہی وہ فرق...
    کولمبیا کی مشہور گلوکارہ اور اداکارہ کارول جی یوٹیوب کے پہلے این ایف ایل براہِ راست نشریاتی میچ کے ہاف ٹائم شو کی مرکزی پرفارمر ہوں گی۔ یہ میچ 5 ستمبر کو کینساس سٹی چیفس اور لاس اینجلس چارجرز کے درمیان برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں کھیلا جائے گا اور آن لائن نشر کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کا نیا اے آئی ایج ایسٹیمیشن ماڈل لانچنگ کے قریب، کم عمر صارفین پر سخت پابندیاں کارول جی، جنہیں بل بورڈ میگزین نے 2024 کی ’وومن آف دی ایئر‘ قرار دیا اور جن پر حال ہی میں ایک ڈاکیومنٹری بھی بنائی گئی، نے کہا کہ اس ایونٹ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے...
    اپنے پیغام میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ آج قوم بے انتہا مشکلات سے دوچار اور ملک اغیار کی غلامی میں جکڑ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے، فکر و فلسفہ کا نام ہے، عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ پاکستان کا ایک مقصد تھا، پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ریاست نہیں بن سکا، یہاں کے لوگوں کو عدل و انصاف نہیں ملا، یہاں کے بچوں کو تعلیم نہیں ملی اور نہ ہی نوجوانوں کو ان کی قابلیت پر میرٹ کی بنیاد پر روزگار ملا،...
    ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔انہوں...
    بین الاقوامی ٹینس ہال آف فیمر اور ٹینس کی کوئین مونیکا سیلیس نے خود کو مائیستھینیا گراویس نامی اعصابی اور پٹھوں کی بیماری کے سامنے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے مائیستھینیا گراویس ایک منفرد نیورومسکیولر آٹو ایمیون بیماری ہے جو رضاکارانہ عضلات میں کمزوری کا باعث بنتی ہے اور دن بھر سرگرمیوں کو متاثر کرتی ہے۔ مونیکا سیلیس نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ وہ 3 سال سے اس بیماری سے لڑ رہی ہیں اور انہیں ابتدائی طور پر انہیں ٹینس کھیلتے ہوئے کچھ علامات محسوس ہوئیں۔ یہ 51 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میں کچھ بچوں یا خاندان کے افراد...
    مشہور تیلگو فلم باہوبلی کے اسٹار رانا دگگوبتی کو غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کی تشہیر کے معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے ای ڈی آفس طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانا حیدرآباد میں اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ پیشی ای ڈی کی جاری تحقیقات کا حصہ ہے جو کہ پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت ہو رہی ہیں۔ اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے آن لائن گیمز کی تشہیر کی جو قانونی اجازت کے بغیر چل رہے تھے اور انہیں تفریح یا چیریٹی سے منسلک دکھایا جا رہا تھا تاکہ ان کی اصل نوعیت کو چھپایا جا سکے۔ ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رانا دگگوبتی کے بیانات کو...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام اباد نے ان تمام لوگوں کو جو کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق ، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں- کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے- مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا- بحریہ ٹاؤن کے خلاف...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو آسان بنانا اور توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور کرپٹو کرنسی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی امریکی منڈی تک رسائی کو بہتر بنائے گا اور امریکی سرمایہ کاری کو پاکستان میں بڑھاوا دے گا۔ پاکستان کی بڑی برآمدات میں ٹیکسٹائل مصنوعات شامل ہیں، جو کافی عرصے سے بنگلہ دیش اور بھارت کی وجہ سے متاثر تھیں۔ چونکہ اب پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات بحال ہو رہے ہیں، اور دوسری جانب بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا پر پاکستان سے زیادہ ٹیرف بھی عائد ہو چکا ہے، تو اس شعبے میں پاکستان کیا اب اپنی کھوئی ہوئی پہچان...
    انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوراً حکام تک پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں دو اہم اور سنگین عوامی مسائل جن میں معتبر علمی کتب پر پابندی اور کشمیر بھر میں گلے سڑے گوشت کے حالیہ اسکینڈل شامل ہیں، پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معتبر محققین اور مایہ ناز مؤرخین کی تصنیفات پر پابندی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور اس طرح کے اقدامات سے نہ تو تاریخی حقائق کو مٹایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کشمیری عوام کی جیتی جاگتی...
    خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر کھلے ہیں جہاں لوگوں کی آمد و رفت جاری ہے لیکن وہ بحریہ میں پلاٹ خریدنے نہیں بلکہ اپنی سرمایہ کاری کے بارے میں پوچھنے آ رہے ہیں کہ آیا بحریہ ٹاؤن پشاور بنے گا یا ان کے پیسے ڈوب جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کراچی میں پلاٹوں کی قیمتیں کتنی گرگئیں؟ پشاور میں بحریہ ٹاؤن کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ عملہ دفتر میں موجود ہے لیکن بے یقینی اور مایوسی کا ماحول ہے۔ خرید و فروخت کی بجائے اسٹاف ہر ایک کو یہی بتاتا نظر آ رہا ہے کہ پشاور بحریہ ٹاؤن میں کافی حد تک کام ہوا ہے لیکن موجودہ حالات میں مزید پیش رفت شاید...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے والد سندر سنگھ جولی کینسر سے لڑتے ہوئے 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیرا کے والد سندر سنگھ جولی کینسر سے طویل جنگ کے بعد 7 اگست کو انتقال کر گئے۔ شیرا نے کہا، ‘میرے والد سندر سنگھ جولی آج اپنے آسمانی ٹھکانے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ آخری رسومات ان کی رہائش گاہ پارک لگژری اندھیری ویسٹ، ممبئی سے شام 4 بجے شروع ہوں گی اور انہیں اوشیوارا شمشان گھاٹ لے جایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 4 ماہ قبل شیرا نے اپنے والد کی اٹھاسی ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس دلی پیغام میں شیرا...
    قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کردی۔ تین کےلیے قابل قبول بولی نہ آنے پر نیلامی کا عمل دوبارہ ہو گا۔نیلامی 2019 کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے کی گئی ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق ایک مارکی 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ یہ رقم مقررہ قیمت سے 2 کروڑ روپے زائد میں نیلام ہوئی ہے۔ کارپوریٹ آفس ون کیلئے87 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی ہے، جس کی حتمی منظوری تاحال زیر غور ہے۔ کارپوریٹ آفس ٹو کے لیے 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مشروط بولی موصول ہوئی۔ اس کا فیصلہ نیب اتھارٹی کرے گی۔ تین پراپرٹیز کی نیلامی کیلئے قابلِ...
    عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ، سوسائیٹرز کے نام اور دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اسلا آباد کی 99ویں ہائوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیدیا جبکہ متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے سپانسرز اور مالکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نادرا کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے سی ڈی اے کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق جن ہائوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ان میں رائل سٹی ہائوسنگ سکیم لہتراڑ روڈ،جاپان ویلی کرپا،غوری گارڈن،ستی ٹائون ،سملی ویلی ،دھنیال ٹائون،گکھر ٹائون،اسامہ ٹاون،عبداللہ ٹائون،قرطبال...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹائون کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ سفاری ہسپتال کو منی لانڈرنگ کے لئے فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا گیا جبکہ ریکارڈ اور کیش کی ترسیل ایمبولینس کے ذریعہ  کی جاتی رہی۔ یہ ایک منظم کرپشن نیٹ ورک تھا جس کے ذریعہ  اربوں روپے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک منتقل کئے گئے۔ بدھ کو اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحریہ ٹائون کرپشن کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی اے کی...
    ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اور ثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور غیرقانونی طور پر ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ اپنی خصوصی گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم جب کارروائی کے لیے پہنچی تو ریکارڈ جلانے کی کوشش کی گئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ نہ کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اور نیب کی بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد برآمد عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں قائم ایک اسپتال کو اصل مقصد سے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2028 میں ہونے والے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ فورس اولمپکس کو محفوظ، بے مثال اور تاریخی کامیابی بنانے کے لیے کام کرے گی۔ ٹاسک فورس کو گیمز کی سیکیورٹی، لاجسٹکس، ویزہ پراسیسنگ اور انٹرنیشنل مہمانوں کے کریڈنشلنگ جیسے اہم امور سونپے گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ خود اس فورس کے چیئرمین ہوں گے، جب کہ نائب صدر جے ڈی وینس اس کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا...
    انڈیا کے سپر سٹار اور بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان جنہیں حال ہی میں اداکاری کے سب سے بڑے قومی اعزاز ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے انہوں نے نوازالدین صدیقی کو خود سے بڑا اداکار قرار دے دیا ہے۔ نوازالدین کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے، شاہ رخ خان نے کہا، ’میں نواز بھائی جتنا بڑا اداکار نہیں ہوں۔ شاید وہ خود نہیں جانتے کہ وہ کتنے خاص ہیں۔ وہ ایک اعلیٰ معیار کے فنکار ہیں۔ یہ میں اس لیے کہہ سکتا ہوں کیونکہ میں 25 سال سے اداکاری کر رہا ہوں۔ عمر میں تو میں ان سے بڑا ہوں، لیکن اداکاری کے لحاظ سے بالکل نہیں۔ وہ ہم سب سے...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جو کہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے سفارتی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کا عکاس ہے۔ ایران کے معروف اخبار ’ تہران ٹائمز‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور آمد پر صدر پزشکیان نے مزارِ اقبال پر حاضری دی اور معروف شاعر و مفکر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ دورے کا علامتی آغاز تھا، جو ایران کی پاکستان کے ساتھ نظریاتی اور ثقافتی وابستگی کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’پاکستان و ایران کے درمیان رابطہ خطے کی سلامتی کی ضمانت ہے‘ ایرانی صدر نے یادگار کتاب میں دستخط کرتے ہوئے تہذیبی اشتراک...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2025ء) چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی) و چیئرمین جنوبی پنجاب(پی بی ایف) ملک سہیل طلعت نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کاٹن سیکٹر کے لیے ایک اہم پالیسی پیش رفت میں مقامی کپاس کے لیے برابری کے میدان کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی ضابطہ کار ترمیمی آرڈیننس(1)1359 حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے جس کے مطابق درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصدڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جو کہ پہلے صفر تھی  یہ کامیابی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست اعلیٰ جناب ایس ایم تنویر کی قیادت میں ایک سال کی انتھک محنت کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے پر نوجوان کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق جوہر ٹائون میں قصائی رشتہ دارآپس میں الجھ پڑے، 35سالہ شبیر حسین کو ٹوکے وار کرکے قتل کردیاگیا، مقتول شبیر کو اویس اور عدیل نے قتل کیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی۔
    اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکوال کے قریب موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔جاں ہونے والوں میں 35...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں چلی گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام...
    جمیکا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس ایونٹس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹینس کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل دوسرے ہفتے سنگلز ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ 15 سالہ میکائیل علی بیگ نے گزشتہ ہفتے امریکی کھلاڑی راس جونسن کو فائنل میں شکست دی تھی، جبکہ اس ہفتے کینیڈا کے اینتوئن ٹارڈف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-2 اور 7-6 سے مات دی۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل دوسرے سیٹ میں میکائیل نے 2-5 کے خسارے سے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کی۔ قابل ذکر بات...
    پاکستانی ڈراما سیریل ’دایان‘ ان دنوں مقبولیت کی بلندیوں پر ہے۔ یہ سیریل عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن ہے اور شائقین سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ اس ڈرامے کی خاص بات مہوش حیات کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہے، جسے شائقین بے حد سراہ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے اور مستقبل کے ارادے کیا ہیں؟ اداکارہ نے سب بتا دیا ہدایت کار سراج الحق نے ان کے حسین روپ کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے، اور مہوش کی موجودگی نے شو کو ایک الگ ہی چمک بخش دی ہے۔ کہانی کی جھلک: ’دایان‘ کی کہانی نہال نامی معصوم لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے...
    مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔ جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اور مزاح کے بادشاہ محمود نے وہ مقام حاصل کیا جو صرف مسلسل جدوجہد، بے پناہ صبر اور خالص جذبے سے ممکن ہوتا ہے۔ جنہیں کبھی کہا گیا کہ یہ اداکار بننے کے قابل نہیں، وہی محمود ایک دن سینما اسکرین پر قہقہوں کا راج لے کر آئے اور تقریباً 300 فلموں میں اپنی موجودگی سے لوگوں کو ہنسانے والا ’کنگ آف کامیڈی‘ بن گیا۔ 29 ستمبر 1932 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے محمود علی کے والد ممتاز علی بمبئی ٹاکیز سے وابستہ تھے مگر گھر کے حالات نہایت خراب تھے۔ کم عمری میں ہی محمود کو لوکل ٹرینوں میں ٹافیاں بیچنی پڑیں۔ مگر دل میں اداکار بننے کا خواب پوری شدت سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک:معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک چشم کشا تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کو جان بوجھ کر طول دیا گیا اور اس کے اصل ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ہیں، جنہوں نے اپنی سیاسی بقا اور حکومت بچانے کی خاطر جنگ بندی کی سنجیدہ پیشکشوں کو مسترد کیا۔غیر ملکی  رپورٹس کے مطابق اپریل 2024 میں حماس نے ایک جامع تجویز کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کی تھی، جس پر ابتدا میں نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کی اصولی منظوری دے دی گئی تھی لیکن جیسے ہی یہ خبر ان کی اتحادی مخلوط حکومت کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرچ تک پہنچی، اس...
    لندن:پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا سوائیٹک نے پہلی بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایگا سوائیٹک نے امریکی حریف امانڈا اینیسی مووا کو خواتین کے سنگلز فائنل میں بدترین شکست دے کر 2025 ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آٹھویں سیڈڈ ایگا سوائیٹک نے 13ویں نمبر کی کھلاڑی اینیسی مووا کو صرف 57 منٹ میں 6-0، 6-0 سے مات دے کر اپنی پہلی ومبلڈن اور مجموعی طور پر چھٹی گرینڈ سلم ٹرافی جیت لی۔ یہ کسی بھی گرینڈ سلم فائنل میں 1988 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایک پلیئر نے ڈبل بیگل (یعنی مسلسل دو سیٹس 6-0) کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل جرمنی کی لیجنڈ اسٹفی گراف نے 1988 فرنچ اوپن میں...
    فلسطینیوں پر مظالم بند کیوں نہیں ہو رہے؟ امریکی اخبار حقائق سامنے لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز نیویارک ( آئی پی ایس) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بے جا مظالم بند نہ ہونے سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز حقائق سامنے لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقتدار بچانے اور کرپشن کیسز کو ٹالنے کی خاطر غزہ جنگ کو طول دیا۔ تفصیلی رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کی پیش کش پر نیتن یاہو نے اپریل 2024ء میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ سموٹرچ کو بھنک...
    ایک مفصل رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ قیدیوں کی رہائی کی پیشکش پر نیتن یاہو نے اپریل2024ء میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ سموٹرچ کو بھنک پڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے غزہ میں جنگ طویل ہونے کا ذمے دار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو قرار دے دیا۔ ایک مفصل رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ قیدیوں کی رہائی کی پیش کش پر نیتن یاہو نے اپریل2024ء میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ سموٹرچ کو بھنک پڑ گئی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سموٹرچ نے کہا کہ جنگ بندی ہوئی تو وہ...
    اپنے ایک انٹرویو میں ٹام باراک کا کہنا تھا کہ اگر لبنان نے مؤثر اقدامات نہ کئے تو یہ ملک خطے کے دیگر عناصر کے زیر تسلط آ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹام باراک نے لبنان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے اس ملک کو ٹوٹ پھوٹ کے خطرے سے دوچار ہونے کی دھمکی دی۔ ٹام باراک ترکیہ میں امریکی سفیر ہونے کے ساتھ ساتھ، ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے شامی امور بھی ہیں۔ انہوں نے پانچ روز قبل بیروت کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے لبنانی حکام سے ملاقات کے دوران امریکی منصوبے کے جواب میں بیروت کی جانب سے سات صفحوں پر مشتمل جوابی دستاویز وصول کی۔ اس دورے کے بعد امریکی نمائندے نے ایک عرب اخبار کو...
    ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادیو کوان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا نے ملکی و بین الاقوامی سطح پربھارت کی نمائندگی کی تھی، واقعے کے وقت گھرمیں صرف رادھیکا اوران کے والد موجود تھے۔ پولیس کے مطابق رادھیکا کو متعدد گولیاں مارنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔ اطلاع اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے والد کوگرفتارکرلیا گیا اوران کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ رادھیکا کی سوشل میڈیا پربڑھتی مصروفیت اورانسٹاگرام ریلزپروقت گزارنا بتایا جا رہا ہے۔...
    پیرس میں ملاقات کے بعد دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا کے قریبی تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی، شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ دونوں شخصیات کو حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ مختلف نجی تقریبات اور فیشن شوز میں شریک ہوئے۔ شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایفل ٹاور کے سامنے ایک "لو لاک” تھامے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جو اکثر رومانوی جذبات کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ A post common by...
    کانگریس صدر نے زور دیکر کہا کہ اگر دلت، قبائلی اور نوجوان طبقے اپنے حق کیلئے آواز بلند نہیں کرینگے اور مزاحمت نہیں کرینگے تو بی جے پی حکومت انکے وجود کو ہی مٹا دینے کی سمت میں کام کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی آئین سے "سیکولرازم" اور "سوشلزم" جیسے بنیادی اصولوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت، قبائلی اور نوجوان اگر اپنے حقوق کے لئے لڑنا نہ سیکھیں تو بی جے پی ان کا وجود مٹا دے گی۔ ملکارجن کھڑگے دہلی میں منعقدہ کانگریس کے "آئین بچاؤ" پروگرام سے خطاب کر...
    بھارت میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام میں ٹینس کھلاڑی کی گولی لگی لاش ان کے گھر کے فرسٹ فلور سے ملی۔ ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ اگر اہل خانہ ٹینس کھلاڑی کو بروقت اسپتال منتقل کرتے تو جان بچائی بھی جا سکتی تھی۔ رادھیکا نے ریاستی سطح پر کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔  قتل کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ رادھیکا یادیو اور ان کے والد کے درمیان ایک ویڈیو ریل پر جھگڑا ہوا تھا۔ رادھیکا کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ریل پر ان کے والد سخت ناراض تھے اور غصے میں آکر اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے...
    اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ نزد اللّٰہ پور کے پاس کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔(جاری ہے) حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا. حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ اعظم اور 8 سالہ بچہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا 30 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی. ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2025ء ) ملک بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں اس دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور لاہور میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق 22 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سپیل کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران موسلادھار بارشوں کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لاہور کے علاقوں لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، سمن آباد، ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، کینال روڈ، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، نشتر ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور...
    کراچی ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں کام کرنے والے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں اسٹائلسٹ دانش مقصود نے بتایا کہ انہوں نے حمیرا اصغر سے آخری گفتگو گزشتہ سال اکتوبر میں کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔ دانش مقصود کا کہنا تھاکہ اس کے بعد ہماری ٹیم نے انہیں سوشل میڈیا پر اس فوٹو شوٹ کی تصاویر میں کولیبریٹ کرنے کی ریکوئسٹ بھیجی، جب یہ ریکوئسٹ اپروو نہیں ہوئی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا، یہ نہیں تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو ۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،فوادچودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،فوادچودھری نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ 4ماہ میں...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟ سماعت کے دوران فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔ ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے نشاندہی کی کہ جب لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 9 مئی سے متعلق کیسز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) ٹیکس ورلڈ نیویارک، ایپیرل سورسنگ ،اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ مشرقِ امریکہ کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل ا ور گارمنٹس نمائش ہے ، جو—23 25 جولائی 2025 تک جیوٹس سینٹر، نیویارک سٹی، امریکہ میں منعقدکی جائے گی۔یہ نمائش 400 سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان کو ایک جگہ جمع کرنے اورایتھکل سورسنگ، پائیدار فیبرکس اور ٹیکسٹائل، ایپیرل، اور ہوم ٹیکسٹائل انڈسٹری میں جدیدیت کو اجاگر کرنے میں مدد دفراہم کرے گی۔اس سال موسمِ گرما کی نمائش میں دنیا بھر کے اہم سورسنگ ممالک کے غیر ملکی نمائش کنندگان شامل ہوں گے، جو شرکاء کو اعلیٰ معیار کی ملبوسات، ہوم ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائلز مصنوعات تک براہِ راست رسائی فراہم کریں گے۔جدید مواد سے لے کر ذمہ دار سورسنگ...
    فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ اپنے فرانسیسی اسٹار کیلین مباپے کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں تنہا چھوڑ گئی، جس کے بعد فٹ بالر نے اس کلب کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی امریکہ میں منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بروز ہفتہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کو شکست دینے کے بعد ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔ ہسپانوی اخبار مارکا کے کیمروں نے ریئل میڈرڈ کی اس بس کی ویڈیو بنائی جو مباپے کے بغیر ویسٹ پام بیچ، میامی جانے کے لیے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ مباپے کو ڈوپنگ ٹیسٹ کی وجہ سے میدان میں تنہا رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔...
    آسٹریلوی اداکار جولیان میک موہن، جو ’نپ/ٹک‘، ’چارمڈ‘ اور ’فنٹاسٹک فور‘ جیسی مشہور فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 2 جولائی 2025 کو 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میک موہن آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سر ولیم میک موہن کے بیٹے تھے۔ ان کی اہلیہ کیلی میک موہن نے 4 جولائی کو اس المناک خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جولیان 2 جولائی کو فلوریڈا کے شہر کلیئرواٹر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ کینسر کی مخصوص قسم کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ جولیان کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ’’میں اپنے دکھ بھرے دل کے ساتھ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )لاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا ایک معمولی یونٹ ہو یا فیصل آباد کا ایک وسیع و عریض ٹیکسٹائل کمپلیکس، پاکستان بھر کے صنعتی حصہ دارایک سستی اور پائیدار توانائی کے حل کے طور پر شمسی توانائی کو استعمال کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں لاہور کے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بزنس مینیجر شبیر احمد نے کہاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر، ہمارے صنعتی کلسٹر میں تقریبا ایک پانچواں یونٹ شمسی توانائی پر چلے گئے ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے صنعتی یونٹس کو کم لاگت والی توانائی پر جانے میں...
    جاویدمیانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور “مسٹر پرفیکشنسٹ” کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عام خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ جاوید میانداد کے چھکے نے میری شادی برباد کردی، عامر خان کا انکشاف#Amirkhan @JavedMiandadpk pic.twitter.com/UdSNdAk8zo— Apnawatan (@Apnawatan249671) July 1, 2025 عامر خان نے بتایا کہ...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ" کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عام خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اور رینا دتہ نے 21 سال کی عمر میں خاندان کی مخالفت کے باوجود خفیہ شادی کر لی تھی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس آئے تو دونوں کے خاندان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچ میں مصروف تھے، اس لیے کسی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد، وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی، وائس چیئرمین یوسی 5 آصف حسن اور اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال سید عامر علی نے یوسی 5 میں واقع تقویٰ امام بارگاہ، ڈسکو بیکری اور گرد و نواح کے علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔امام بارگاہ و جلوس کے منتظمین نے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے مسائل کی نشاندہی کی، جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ ان مسائل کی بنیادی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر عائد ہوتی ہے، تاہم گلشن اقبال ٹاؤن بھی اپنی سطح پر مربوط کوششیں جاری رکھے گا۔...
    بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ سے تاوان کے لیے اغوا اور پھر قتل کیے گئے 10 سالہ مصور خان کاکڑ کا کیس نمٹاتے ہوئے قاتلوں کی تلاش جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ مصور کاکڑ کو گزشتہ سال نومبر میں اغوا کیا گیا تھا اور اب کچھ روز قبل اس کی لاش ملی تھی۔ بچے کی تدفین کردی گئی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں مصور کاکڑ اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس ایوب خان ترین پر مشتمل بینچ نے کی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے مصور کاکڑ سے متعلق تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے مصور کاکڑ کی میت کی شناخت...
    برسات کے دوران سب سے زیادہ بارش شہر کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن میں 78.7 ملی میٹر (3 انچ) ریکارڈ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش (27 جون تا 30 جون) کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق 3 روزہ برسات کے دوران سب سے زیادہ بارش شہر کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن میں 78.7 ملی میٹر (3انچ) ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاون 58، گلشن حدید 56، نارتھ کراچی 45.6، پی اے ایف بیس فیصل (شاہراہ فیصل) 45، گلشن معمار (جامعتہ الرشید) 42.8 ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 39.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 37، اورنگی ٹاون 35.4، ڈی ایچ اے 34.3، ناظم آباد 31.9، اولڈ ائیرپورٹ...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حافظ نعیم کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب...
    ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی انٹر میامی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ پی ایس جی نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر انٹر میامی کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔ میچ کے تمام گول پہلے ہاف میں ہوئے، پی ایس جی کی جانب سے جواؤ نیویس نے 2 گول کیے۔ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ 2 سالہ نئے معاہدے پر دستخط کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس کچھ پیشکشیں تھیں کہ میں کلب ورلڈ کپ میں کھیلوں، لیکن میں نے سوچا یہ کوئی...
    ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کر دی گئی۔ اس ریکارڈ کی پیشگوئی کھلاڑیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے کیونکہ ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی سے پریشان ہیں۔ انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی کے سبب پسینے سے شرابور ہوگئے ہیں۔ لندن میں ومبلڈن کا آغاز آج گرم ترین دن سے ہو گا جہاں درجۂ حرارت 34 ڈگری تک جاسکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران درجۂ حرارت سابقہ ریکارڈ 35.7 سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ Post Views: 3
    ماہرین کا اصرار ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت اب بھی برقرار ہے اور امریکی حملے میں صرف کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فنانشل ٹائمز اخبار نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی افزودہ شدہ یورینیم فردو کی بجائے دیگر مقامات پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے بھی یہی موقف اپنایا۔ رافائل گروسی نے امریکی چینل CBS سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ مواد اس وقت کہاں ہو سکتا ہے یا ممکن ہے کہ جنگ کے 12 دنوں میں اس مواد کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہو۔ لہٰذا ممکن ہے کہ اس کا کچھ حصہ حملوں کے دوران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹا ف رپورٹر) چیئرمین محمد یوسف نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کا برائے سال ۲۰۲۵ – ۲۰۲۶ کے لئے ( پانچ ارب،اْنسٹھ کروڑ، آٹھ لاکھ،پندرا ہزار، سات سو، باون) روپے کا بجٹ پیش کردیا۔بجٹ میں ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ (پانچ ارب، اٹھاون کروڑ، ستانوے لاکھ، 45 ہزار) روپے لگایا گیا جبکہ بچت کا تخمینہ (دس لاکھ،ستر ہزار، سات سو باون) روپے ہے اراکین کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ بجٹ اجلاس میں میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، اکاؤنٹ آفیسریوسف ملک،ڈائریکٹر کونسل، بجٹ آفیسرسعود عالم صدیقی، سینیئر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ...
    ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے ہی پاوں پر کلہاڑی مار لی ہے، اس حملے میں ایران کا کوئی نقصان نہیں ہوا،لیکن امریکہ ایران کو اشتعال دلانے میں کامیاب رہا ، اب ایران کا ردعمل قابل دید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے، اب امید کی جا سکتی ہے کہ ناجائزریاست کا مشرق وسطیٰ سے مکمل صفایا ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔شیعہ علما ء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا  بہت بڑا بلنڈر اور 26 کروڑ عوام کے جذبات مجروح...
    اسرائیل کے پاس ایران کی جوہری طاقت مٹانے کی صلاحیت نہیں،ٹرمپ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز نیو جرسی (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں، لیکن بعض اوقات امن قائم رکھنے کیلئے سختی بھی ضروری ہوجاتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی زمینی افواج بھیجنے...
    معروف امریکی سپر اسٹار ٹام کروز اور گلوکارہ و انسان دوست شخصیت ڈولی پارٹن کو فلمی صنعت اور انسانی خدمات میں ان کے نمایاں کردار پر اعزازی آسکر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعزازات 16 نومبر کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ہونے والی 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز تقریب میں دیے جائیں گے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) 1950 سے ہر سال ان اعزازات کے ذریعے ان افراد کو تسلیم کرتی ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا اکیڈمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ ڈولی پارٹن کو جین ہرشولٹ ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیا جائے گا، جو ان کی فلاحی تنظیموں، خصوصاً بچوں کی خواندگی کے...
    ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے بارے میں نشریاتی اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں، محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب، بشمول برطانیہ، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بہت فکر مند ہیں اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن غزہ میں پھیلنے والے تنازعے سے بچنے اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی...
    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کی صورت میں ناقابلِ پیش گوئی نتائج ہوسکتے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکا کے ایران پر حملے کے ممکنہ خطرات اور نتائج پر تفصیلی رپورٹ شائع کردی۔ سینئر صحافی ڈیوڈ ای سانگر کی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی زیر زمین جوہری تنصیب فوردو پر حملے کا فیصلہ کیا تو یہ ایک ایسا قدم ہوگا جس میں ہر موڑ پر سنگین خطرات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے بی-2 بمبار طیارے زمین سے آدھا میل نیچے واقع فوردو تنصیب کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اس کےلیے 30 ہزار پاؤنڈ وزنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں انقلابی پیشرفت کرتے ہوئے ایک گیگابائٹ فی سیکنڈ کی رفتار حاصل کرلی، جو کہ ایلون مسک کی اسٹارلنک سروس سے 5گنا زیادہ تیز ہے۔ یہ کامیابی 2واٹ لیزر کے ذریعے حاصل کی گئی، جو زمین سے 36ہزار 705 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ایک سیٹلائٹ سے مواصلاتی سگنلز بھیج رہا تھا۔ سیٹلائٹ لیزر ڈاؤن لنک ٹیکنالوجی تیز ترین انٹرنیٹ کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم زمین کی فضا میں موجود بے ترتیبی اس کے سگنلز کو بکھیر کر کمزور اور دھندلا بنا دیتی ہے جو زمین پر پہنچتے ہوئے کئی سو میٹر کے دائرے میں پھیل جاتے ہیں۔ چینی ماہرین کی ایک ٹیم نے اس چیلنج کا حل ایم ڈی...
    جسمانی تکالیف معمول کی بات ہو سکتی ہے، مگر کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جنہیں کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ سنگین بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہیں۔ جیسے اگر چہرے، بازو یا ٹانگ میں اچانک سن ہونا یا کمزوری محسوس ہو تو یہ فالج کا اشارہ ہو سکتا ہے، جبکہ سینے میں دباؤ، جلن یا درد جو بازو، گردن یا جبڑے تک جائے، دل کے دورے کی علامت ہو سکتی ہے۔ پیشاب میں خون آنا گردوں کی پتھری یا انفیکشن کی نشانی ہو سکتا ہے، اور سانس لیتے وقت خرخراہٹ دمہ یا پھیپھڑوں کے مرض کا پتہ دے سکتی ہے۔ اسی طرح ٹانگ میں سوجن، درد اور گرمی محسوس ہونا بلڈ کلاٹ کا خطرہ ظاہر کرتا...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں ایک ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہو گیا جس پر عمر ایوب اپنی گاڑی سے اترے اور ٹیکسی کا ٹائر تبدیل کیا۔ ????????????اسلام آباد کے ریڈ زون میں ٹیکسی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ٹیکسی ڈرائیور کا ٹائر خود تبدیل کردیا٫ ویڈیو وائرل@OmarAyubKhan pic.twitter.com/iRiDv1ekaF — Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) June 18, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت کی ٹائمنگ انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان منصفانہ تنازعات کا حل، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی عالمی حمایت، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، اور غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
    17 جون 2014ء کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 11 برس گزر گئے مگر تاحال 14 افراد کے قتل کے جرم میں کسی کو سزا نہیں ملی، جاں بحق افراد کے ورثا آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ 5 برس میں 5 بنچ ٹوٹ چکے صرف فیصلہ سنانا باقی مگر تاریخ نہیں دی جارہی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گزرے آج گیارہ برس مکمل ہوگئے مگر تاحال...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ ہماری جماعت کے سینکڑوں ورکرز جیلوں میں قید ہیں۔ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران متعدد بار ہمارے دفاتر سیل ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء داؤد شاہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کر دے۔ ہماری جماعت کے سینکڑوں ورکرز جیلوں میں قید ہیں۔ گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران متعدد بار ہمارے دفاتر سیل ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا کہ تحریک انصاف آئین و قانون...
    فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،ٹائمز اسکوائر پر خوبصورت کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر امریکی و پاکستانی پرچم اور پاکستان کے خوبصورت مناظر کے کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے ۔ اس کے علاوہ فیلڈ مارشل کی تصاویر سے آویزاں ڈیجیٹل ٹرک بھی واشنگٹن ڈی سی ایریا میں نمودار ،پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمذہبی جنونی رہبر...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب تھانہ نیو ٹاؤن میں درج 24 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالتی حکم پر شامل تفتیش ہو گئے۔  نجی ٹی وی  دنیانیوزکے مطابق    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم کے بعد عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تفتیشی افسر کے سامنے تحریری بیان جمع کروا دیا۔عمر ایوب کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ ایک سیاسی اور جمہوری سوچ رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک بھر میں ان کے خلاف درج 90 سے زائد مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، وہ تمام مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔اپنے...
    بحرِ اوقیانوس کی تاریک گہرائیوں میں تباہ ہونے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کی حقیقی کہانی پر مبنی نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشین گیٹ ڈیزاسٹر‘ ریلیز کر دی گئی ہے۔ نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری "Titan: The OceanGate Disaster” ٹائٹن آبدوز سانحے کی وجوہات پر روشنی ڈالتی ہے جو جون 2023 میں پیش آیا تھا۔  یہ آبدوز جو مشہور ٹائٹینک کے ملبے تک جانے والے ایک تجارتی مشن پر روانہ ہوئی تھی، تقریباً 90 منٹ بعد سمندر کی 3,300 میٹر گہرائی میں تباہ ہوگئی تھی۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں معروف برطانوی مہم جو حامش ہارڈنگ، پاکستانی نژاد بزنس مین شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا، فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری اور آبدوز کے مالک اسٹاکٹن...
    لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم آسٹریلین بگ بیش لیگ میں ان ایکشن ہوں گے۔ بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے، فرنچائز نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کا تشہیری ٹیزر جاری کر دیا، باقاعدہ معاہدے کی تفصیلات آج منظر عام پر لائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ یہ بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں پہلی شرکت ہوگی۔ Post Views: 2
    زمیندار نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کھیت میں داخل ہونے پر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔ دیر لوئر کی تحصیل دیر بالا کے علاقے نہاگ درہ حافظ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک مقامی زمیندار نے اپنی کھیتوں میں داخل ہونے پر 3 بے زبان بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بکریاں زمیندار کی زمین پر چلی گئیں، حالانکہ متعلقہ کھیت بنجر تھا اور اس میں کوئی فصل موجود نہیں تھی۔ واڑی پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندد جسارت)پاکستان نے برسلز میں دیے گئے بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اعلی سفارت کاروں کی گفتگو کا مقصد اشتعال انگیز اور جارحانہ بیانات کے بجائے امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہونا چاہیے جبکہ ایک وزیر خارجہ کے لب و لہجے کو ان کے عہدے کے شایانِ شان ہونا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت ایک بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہے، جس کے ذریعے وہ دنیا کو ایک من گھڑت مظلومیت کے بیانیے سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تاہم، پاکستان مخالف مسلسل ہرزہ سرائی سے بھارت اپنی سرحدوں سے...
    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان کے خلاف بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی ہے کہ بھارت کو دوسروں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنی دہشت گردی، تخریب کاری اور ہدف وار قتل و غارت گری میں ملوث ہونے پر غور کرنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے، پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے برسلز میں مختلف میڈیا انٹرویوز میں غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، اعلیٰ سفارت کاروں کی گفتگو کا مقصد اشتعال انگیز جملے بازی کے بجائے امن و ہم آہنگی کو فروغ دینا...
    انٹارکٹیکا میں موجود ایمپیرر یعنی شاہی پینگوئن کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی حدت اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات بتائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی انٹارکٹک سروے کے ماہر پیٹر فریٹ ویل کی زیرِ نگرانی کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہی پینگوئن کی تعداد میں تقریباً 25 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے، جو ماہرین کی ابتدائی پیشگوئیوں سے کہیں زیادہ تشویشناک ہے۔ پیٹر فریٹ ویل کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے ماحولیاتی تبدیلی اور تیزی سے گرتی ہوئی آبادی کی ایک افسوسناک تصویر ہے، یہ سب ہماری توقعات سے بھی تیز ہو رہا ہے لیکن ابھی دیر نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا کے پینگوئنز...
    کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر ریسکیو ادارے چھیپا کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی ملزمان کی شناخت فیصل، موسیٰ اور غلام یاسین کے ناموں سے کی گئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    ویٹی کن سٹی میں عظیم الشان عبادت (سنڈے ماس) کے دوران، پوپ لیو چہار دہم (XIV) نے بڑھتے ہوئے قوم پرستانہ سیاسی رجحانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، اور انہیں "افسوسناک" قرار دیا، تاہم انہوں نے کسی ملک یا رہنما کا نام نہیں لیا۔سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے دعا کی کہ وہ: "سرحدوں کو کھول دے، دیواروں کو گرادے، اور نفرت کو مٹا دے۔انہوں نے کہا:  "تعصب، سیکیورٹی زونز اور ایک دوسرے سے دوری پیدا کرنے والے خیالات کے لیے ہماری زندگیوں میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ سوچ اب قومی سیاست میں بھی جگہ بنا رہی ہے۔"پوپ لیو، جن کا اصل نام رابرٹ پرویوسٹ...