ٹینس کوئین مونیکا سیلیس کو نایاب بیماری کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
بین الاقوامی ٹینس ہال آف فیمر اور ٹینس کی کوئین مونیکا سیلیس نے خود کو مائیستھینیا گراویس نامی اعصابی اور پٹھوں کی بیماری کے سامنے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے
مائیستھینیا گراویس ایک منفرد نیورومسکیولر آٹو ایمیون بیماری ہے جو رضاکارانہ عضلات میں کمزوری کا باعث بنتی ہے اور دن بھر سرگرمیوں کو متاثر کرتی ہے۔
مونیکا سیلیس نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ وہ 3 سال سے اس بیماری سے لڑ رہی ہیں اور انہیں ابتدائی طور پر انہیں ٹینس کھیلتے ہوئے کچھ علامات محسوس ہوئیں۔
یہ 51 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میں کچھ بچوں یا خاندان کے افراد کے ساتھ کھیل رہی ہوتی تھی اور اچانک گیند چھوڑ دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتی تھی کہ ’ہاں، میں 2 گیندیں دیکھ رہی ہوں، یہ واضح علامات تھیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے یہی وہ لمحہ تھا جب یہ سفر شروع ہوا اور مجھے اسے قبول کرنے اور کھل کر بات کرنے میں کافی وقت لگا کیونکہ یہ ایک مشکل بیماری ہے اور یہ میری روزمرہ زندگی کو بہت متاثر کرتی ہے۔
مزید پڑھیے: ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سروسز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
مونیکا سیلیس نے 16 سال کی عمر میں سنہ 1990 کے فرنچ اوپن میں اپنا پہلا بڑا ٹائٹل جیتا تھا اور انہوں نے آخری بار سنہ 2003 میں کھیل میں حصہ لیا۔ انہوں نے اپنی بیماری کا انکشاف اس لیے کیا تاکہ اس بیماری کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا سکے۔
امریکی کھلاڑی مونیکا سیلیس اس بیماری سے پہلے ناواقف تھیں لیکن تشخیص کے بعد وہ ایک نئے معمول کو اپنانا سیکھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: ’آسٹریلیا میں مجھے زہر دیا گیا تھا‘، سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ کا دعویٰ
مونیکا سیلیس نے عالمی سطح کی امیونولوجی کمپنی Argenx کے ساتھ مل کر مائیستھینیا گراویس کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا کام کیا ہے۔ وہ امید کرتی ہیں کہ اپنی کہانی شیئر کرنے سے مریضوں کو طاقت ملے گی اور وہ مدد کے ساتھ منسلک ہو سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹینس اسٹار مونیکا سیلیس لیجنڈ ٹینس پلیئر مونیکا سیلیس مونیکا سیلیس مونیکا سیلیس کی بیماری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مونیکا سیلیس مونیکا سیلیس کی بیماری مونیکا سیلیس نے ٹینس اسٹار انہوں نے
پڑھیں:
ٹیلر سوئفٹ کو ہراسانی کا سامنا، سیکیورٹی سخت کردی گئی
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی جان کو درپیش حقیقی خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدامات محض تشہیر یا شہرت کےلیے نہیں، بلکہ ایک مبینہ اسٹاکر برائن جیسن ویگنر کے سنگین خطرے کے باعث کیے گئے ہیں، جس کے خلاف گلوکارہ نے عدالت سے عارضی پابندی حاصل کر رکھی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں ٹیلر سوئفٹ کے غیر معمولی رویے نے مداحوں میں تجسس پیدا کیا تھا، جب انہوں نے ایروہیڈ اسٹیڈیم میں بلٹ پروف اسکرین کے پیچھے داخلہ لیا۔ ابتدا میں اسے کسی نئے البم یا اعلان کا حصہ سمجھا گیا، لیکن قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ دراصل سیکیورٹی کے انتہائی اقدامات تھے جو ممکنہ خطرے کے پیش نظر اٹھائے گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اسٹاکر کی خطرناک حرکات کی وجہ سے شدید تشویش کا شکار ہیں۔ ان کی سیکیورٹی ٹیم مسلسل الرٹ ہے اور اگر کوئی سنگین خطرہ محسوس ہو تو فوری طور پر پروموشنل پلانز میں تبدیلی کی جاتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویگنر پر الزام ہے کہ وہ 2024 کے وسط سے سوئفٹ کا پیچھا کر رہا ہے، حتیٰ کہ اس نے ان کے لاس اینجلس والے گھر میں ناجائز طریقے سے داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔
یہ پہلا موقع نہیں جب ٹیلر سوئفٹ کو اس قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماضی میں بھی انہیں متعدد بار اسٹاکرز کی جانب سے ہراساں کیا جا چکا ہے۔ موجودہ صورت حال نے ان کی نجی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے باعث انہیں اپنے روزمرہ کے معمولات اور پیشہ ورانہ مشاغل میں بھی تبدیلیاں کرنی پڑ رہی ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس قسم کے معاملات میں احتیاط انتہائی ضروری ہے، خاص طور پر جب مشہور شخصیات کی جان کو حقیقی خطرہ لاحق ہو۔ ٹیلر سوئفٹ کی ٹیم نے اس سلسلے میں تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات یقینی بنائے ہیں۔