data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد، وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی، وائس چیئرمین یوسی 5 آصف حسن اور اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال سید عامر علی نے یوسی 5 میں واقع تقویٰ امام بارگاہ، ڈسکو بیکری اور گرد و نواح کے علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔امام بارگاہ و جلوس کے منتظمین نے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے مسائل کی نشاندہی کی، جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ ان مسائل کی بنیادی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر عائد ہوتی ہے، تاہم گلشن اقبال ٹاؤن بھی اپنی سطح پر مربوط کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے واٹر کارپوریشن سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت بھی نکاسی آب کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔واضح رہے کہ گلشن اقبال ٹاؤن کی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران یومیہ بنیادوں پر مختلف یوسیز میں بالخصوص جلوس و مجالس کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی، سڑکوں کی مرمت، روشنی کے مؤثر انتظامات، درختوں کی کانٹ چھانٹ (ٹریمنگ) اور دیگر ضروری بلدیاتی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلشن اقبال

پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی کسی کھلاڑی کو ابتدائی 30 میں جگہ نہ مل سکی، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔

بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کی اسٹار کرکٹر بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی بلے باز سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ مندھنا نے اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ 771 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جو ان کی شاندار فارم کا مظہر ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں البتہ پاکستان کو ضرور فخر کا موقع ملا ہے، اسپنر سعدیہ اقبال بدستور دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بولر کے منصب پر فائز ہیں، آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں جبکہ انگلینڈ کی لارین بیل دو درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر بھی دو درجے ترقی کے بعد دسویں پوزیشن پر آ گئی ہیں، پاکستان کی اسپنر نشرہ سندھو نے اپنی آٹھویں پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، جو تسلسل کی علامت ہے۔۔

دوسری جانب آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اپنی بالادستی برقرار رکھے ہوئے ہیں اور بدستور سرفہرست ہیں۔

بیٹنگ کے شعبے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی ایک تشویشناک صورتحال ہے جس پر پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اس وقت جب دیگر ممالک کی کھلاڑی عالمی رینکنگ میں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار
  • نیوکراچی ٹائون کابجٹ متفقہ طور پرمنظورکرلیاہے‘محمدیوسف
  • سائٹ میں تیز رفتارواٹرٹینکر نے بنوری ٹائون مدرسے کے طالبعلم کوکچل دیا
  • ٹی ٹوئنٹی ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری، پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار
  • گیس قیمتوں میں فکسڈ چارجز قابل مذمت ہے ،پروفیسرمحبوب
  • ہم ہر سطح پر ملازمین بورڈ کے حقوق کا تحفظ کریں گے‘چیئرمین بورڈ
  • ’’آپ کو کیا تکلیف ہے۔۔۔؟‘‘
  • قذافی ٹائون کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • مولانا ہدایت الرحمان کا بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے 25 جولائی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان